خدا ہم دونوں میں سے جھوٹے کو ذلیل کرے
کشف الغطاء
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
كشف الغطاء
کر دیا ہے کہ وہ ان لوگوں کی بدی کا مقابلہ نہ کریں اور غریبانہ طرز پر زندگی بسر کریں اور اپنے نفس پر بھی
میں نے یہی لازم کیا ہے کہ ان پلید تہمتوں اور بہتانوں کے مقابل پر خاموش رہوں ۔اسی وجہ سے ان
لوگوں کی اوباشانہ باتوں کے مقابل پر ہمیشہ میں نے اور میری جماعت نے خاموشی اختیار کی ۔ ایک
منصف غور کر سکتا ہے کہ یہ کس قدر دل دکھانے والا طریق تھا کہ اس محمد حسین مولوی نے محمد بخش جعفر زٹلی
اپنے دوست کے ذریعہ سے یہ اشتہار میری نسبت دیا کہ اس شخص کی بیوی اس کی جماعت سے آشنائی
یعنی نا جائز تعلق رکھتی ہے مگر میں اس بہتان کے سننے سے خاموش رہا۔ پھر ایک دوسرے اشتہار میں لکھا
کہ سنا ہے کہ یہ شخص مر گیا اور اس کا گوشت کتوں نے کھایا میں نے پھر بھی صبر کیا۔ پھر میری نسبت لکھا
کہ ہمیں الہام ہوا ہے کہ اس کی بیوی آوارہ ہو کر محمد بخش جعفر زٹلی سے نکاح کرے گی اور محمد حسین نکاح
پڑھے گا۔ پھر بھی میں نے صبر کیا۔ پھر ایک اور اشتہار میں مجھے ایک ریچھ قرار دے کر ایک تصویر ریچھ کی
بنائی اور اس کے گلے میں رسہ ڈالا اور ساتھ اس کے گالیاں لکھیں ۔ اور پھر ایک اور اشتہار میں یہ الہام
ظاہر کیا کہ یہ شخص قید ہو جا۔ شخص قید ہو جائے گا اور کوڑھی ہو جائے گا۔ اور پھر اسی محمد حسین نے اشاعۃ السنہ میں
ایک جگہ لکھا کہ یہ شخص خونی ہے بدکار ہے اور باغی ہے۔ ان تمام اشتہارات کے بعد ان لوگوں نے
بار بار مباہلہ کی درخواست کی اور ان درخواستوں میں بھی گالیاں دیں ۔ آخر نرمی اور ملائمت سے میری
طرف سے ۲۱ رنومبر ۱۸۹۸ء کا اشتہار نکلا جس کا صرف یہ مطلب تھا کہ خدا ہم دونوں میں سے جھوٹے کو
ذلیل کرے۔ مگر الہام میں ذلت کے ساتھ مثل کی شرط رکھی گئی ہے۔
غرض جو کچھ مجھ میں اور ان میں آج تک واقع ہوا اس کی یہی کیفیت تھی جو میں نے بیان کی اور
محمد حسین اور محمد بخش جعفر زٹلی کے تمام گندے اشتہار میرے پاس موجود ہیں جن کا مضمون بطور
خلاصہ اس رسالہ میں لکھ دیا گیا ہے۔ اور ان کی تاریخ طبع مع نام مطبع ذیل میں لکھتا ہوں۔
تاریخ اشتهار
نام مطبع
كشف الغطاء
کیفیت
۲۱ ارجون ۱۸۹۷ء تاج الہند لا ہور تکیہ سادھواں اس اشتہار کا عنوان ضمیمہ اخبار جعفر زٹلی ہے۔
شیخ محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ کی ایما سے
لکھا گیا ہے جیسا کہ شیخ مذکور نے اس بات کو اپنے
اشاعۃ السنہ اور نیز گواہوں کے رو بروئے قبول کیا
ہے۔ اس اشتہار میں نہایت گندی پیشگوئیاں لکھی ہیں ۔
"
۲۶ جون ۱۸۹۷ء
۲۳ جون ۱۸۹۷ء
۲۶ رمئی ۱۸۹۷ء
۲۰ را گست ۱۸۹۷ء
ے ا پریل ۱۸۹۷ء
یہ بھی شیخ محمد حسین کی ایما سے لکھا گیا ہے۔
"
یہ بھی شیخ محمد حسین کی ایما سے لکھا گیا ہے۔
"
"
اس اشتہار میں قتل کی بھی دھمکی دی ہے۔
یہ بھی محمد حسین کی ایما سے لکھا گیا اور گالیوں سے بھرا ہوا ہے۔
"
اس کے صفحہ چار تیسرے کالم میں لکھا ہے کہ مرزا مر گیا
اور اس کی لاش عجائب خانہ میں رکھی گئی ہیں
اشاعة السنه
ان تمام رسالوں میں جو ۱۸۹۱ء سے ۱۸۹۸ء
محمد حسین بٹالوی
تک ہیں مولوی محمد حسین نے ہر ایک طرح سے
۱۸۹۱ عیسوی سے
میرے پر تہمتیں لگائیں گالیاں دیں اور یہ بھی
لے کر ۱۸۹۸ ء تک
اقرار کیا کہ محمد بخش زٹلی کے تمام گندے اشتہار
میری ایما اور تعلیم سے ہیں اور محمد بخش کی بہت
تعریف کی ۔
صرف یہی بات نہیں کہ محمد حسین نے اپنے اشاعۃ السنہ میں قبول کیا ہے کہ یہ سب گالیاں اس کی
تحریک سے اور اس کی تعلیم سے دی ہوئی ہیں بلکہ اس بات پر چند معزز آدمی گواہ بھی ہیں کہ محمد حسین ان
اشتہارات کے بارے میں اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا مسودہ دیتا رہا ہے۔ منہ