آخیر پر
کشف الغطاء
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
كشف الغطاء
عدالت میں اظہار کیا جائے تو معلوم ہو کہ کیسے یہ لوگ خطر ناک اعتقادات میں مبتلا ہیں کہ نہ صرف
راستی سے دور بلکہ امن اور سلامت روشی سے بھی دور ہیں ۔
اور میں اخیر پر اس رسالہ کو اس بات پر ختم کرنا چاہتا ہوں کہ اگر چہ عیسائی عقیدوں کے لحاظ سے
حضرت مسیح کا دوبارہ آنا پولیٹیکل مصالح سے کچھ تعلق نہیں رکھتا مگر جس طور سے حال کے اسلامی
مولویوں نے حضرت عیسی کا آسمان سے اترنا اور مہدی کے ساتھ اتفاق کر کے جہادی لڑائی کرنا غلط
طور پر اپنے اعتقاد میں داخل کر لیا ہے یہ عقیدہ نہ صرف جھوٹ ہے بلکہ خطر ناک بھی ہے اور جو کچھ حال
میں حضرت عیسی کے ہندوستان میں آنے اور کشمیر میں وفات پانے کا مجھے ثبوت ملا ہے وہ ان
خطرناک خیالات کو دانشمند دلوں سے بکلی مٹا دیتا ہے۔ اور میری یہ تحقیق عارضی اور سرسری نہیں بلکہ
نہایت مکمل ہے۔ چنانچہ ابتدا اس تحقیق کا اُس مرہم سے ہے جو مرہم عیسیٰ کہلاتی ہے اور مرہم حوار بین
بھی اس کو کہتے ہیں اور طب کی ہزار کتاب سے زیادہ میں اس کا ذکر ہے اور مجوسی اور یہودی اور عیسائی
اور مسلمان طبیبوں نے اپنی اپنی کتابوں میں اس کا ذکر کیا ہے۔ چونکہ میں نے بہت سا حصہ اپنی عمر کا
۲۶ فن طبابت کے پڑھنے میں بسر کیا ہے اور ایک بڑا ذخیرہ کتابوں کا بھی مجھ کو ملا ہے اس لئے چشم دید طور
پر یہ دلیل مجھ کو ملی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام خدا تعالیٰ کے فضل سے اور اپنی دردمندانہ دعاؤں کی
برکت سے صلیب سے نجات پا کر اور پھر عالم اسباب کی وجہ سے مرہم حوار بین کو استعمال کر کے اور
صلیبی زخموں سے شفا پا کر ہندوستان کی طرف آئے تھے۔ صلیب پر ہرگز فوت نہیں ہوئے کچھ نشی کی
صورت ہو گئی تھی جس سے خدا کی مصلحت سے تین دن ایسی قبر میں بھی رہے جو گھر کے دار تھی اور چونکہ
☆
یونس کی طرح زندہ تھے آخر اس سے باہر آ گئے ۔ حمید
نوٹ :۔ یہ امر یقینی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام صلیب پر فوت نہیں ہوئے اور انہوں نے خود
یونس نبی کے مچھلی کے قصہ کو اپنے قصہ سے جو تین دن قبر میں رہنا تھا مشابہت دے کر ہر ایک دانا کو یہ
كشف الغطاء
اور پھر دوسرا ماخذ اس تحقیق کا مختلف قوموں کی وہ تاریخی کتا بیں ہیں جن سے ثابت
ہوتا ہے کہ ضرور حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہندوستان اور تبت اور کشمیر میں آئے تھے اور حال
میں جو ایک روسی انگریز نے بدھ مذہب کی کتابوں کے حوالہ سے حضرت عیسی علیہ السلام کا
اس ملک میں آنا ثابت کیا ہے وہ کتاب میں نے دیکھی ہے اور میرے پاس ہے وہ کتاب
بھی اس رائے کی مؤید ہے ۔
اور پھر سب سے اخیر شاہزادہ نبی کی قبر جو سری نگر محلہ خان یار میں ہے جس کو عوام
سمجھا دیا ہے کہ وہ یونس نبی کی طرح قبر میں زندہ ہونے کی حالت میں داخل کئے گئے اور جب
تک قبر میں رہے زندہ رہے۔ ورنہ مردوں کو زندہ سے کیا مشابہت ہو سکتی ہے اور ضرور ہے کہ
نبی کی مثال بے ہودہ اور بے معنی نہ ہو انجیل میں ایک دوسری جگہ بھی اسی امر کی طرف
اشارہ ہے جہاں لکھا ہے کہ زندہ کو مردوں میں کیوں ڈھونڈتے ہو۔ بعض حواریوں کا یہ خیال
کہ حضرت عیسیٰ صلیب پر فوت ہو گئے تھے ہر گز صحیح نہیں ہے کیونکہ آپ کا قبر سے نکلنا اور
حواریوں کو اپنے زخم دکھلانا اور یونس نبی سے اپنی مشابہت فرمانا یہ سب باتیں اس خیال کورڈ
کرتی ہیں اور اس کے مخالف ہیں ۔
پھر حواریوں میں اس مقام میں اختلاف بھی ہے چنانچہ برنباس کی انجیل میں جس کو میں
نے بچشم خود دیکھا ہے حضرت عیسیٰ کے صلیب پر فوت ہونے سے انکار کیا گیا ہے اور انجیل
سے ظاہر ہے کہ برنباس بھی ایک بزرگ حواری تھا اور آپ کا آسمان پر جانا ایک روحانی امر
ہے۔ آسمان پر وہی چیز جاتی ہے جو آسمان سے آتی ہے اور جو زمین کا ہے وہ زمین میں جاتا
ہے۔ توریت اور قرآن نے بھی یہی گواہی دی۔ ہے اور جب کہ یہودی صلیبی کارروائی کی وجہ
سے حضرت مسیح کے روحانی رفع سے منکر تھے اس لئے ان کو جتایا گیا کہ حضرت مسیح آسمان پر
گئے یعنی خدا نے نجات دے کر لعنت سے جو نتیجہ صلیب تھا ان کو بری کر لیا اور ان چند حواریوں
کی گواہی کیونکر لائق قبول ہو سکتی ہے جو واقعہ صلیب کے وقت حاضر نہ رہے اور جن کے
پاس شہادت رویت نہیں ہے۔ منہ
كشف الغطاء
شہزادہ یوز آسف نبی کی قبر اور بعض عیسی صاحب نبی کی قبر کہتے ہیں اس مطلب کی مؤید ہے اور
اس قبر میں ایک کھڑ کی بھی ہے جو بر خلاف دنیا کی تمام قبروں کے اب تک موجود ہے۔ کشمیر کے
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس قبر کے ساتھ کوئی خزانہ بھی مدفون ہے اس لئے کھڑکی ہے میں کہتا
ہوں شاید کچھ جواہرات ہوں مگر میری دانست میں یہ کھڑ کی اس لئے رکھی ہے کہ کوئی عظیم الشان
کتبہ اس قبر کے اندر ہے۔ یہ اسی طرح کا واقعہ معلوم ہوتا ہے جیسا کہ انہی دنوں میں ضلع
پیرا کوئی میں جو ممالک شمال مغرب کے ضلع سرحد نیپال میں ایک گاؤں ہے ایک ٹیلہ کے اندر
سے ایک بھاری صندوق نکلا ہے جس میں جواہرات اور زیور اور کچھ ہڈی اور راکھ تھی اور
صندوق پر یہ کندہ تھا کہ گوتم بدھ سا کی منی کے پھول ہیں اور نبی کا لفظ جو اس صاحب قبر کی نسبت کشمیر
کے ہزار ہالوگوں کی زبان پر جاری ہے یہ بھی ہمارے مدعا کے لئے ایک دلیل ہے کیونکہ نبی کا ا
لفظ عبری اور عربی دونوں زبانوں میں مشترک ہے دوسری کسی زبان میں یہ لفظ نہیں آیا اور
اسلام کا اعتقاد ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کبھی نبی نہیں آئے گا اس لئے متعین
ہوا کہ یہ عبرانی نبیوں میں سے ایک نبی ہے اور پھر شاہزادہ کے لفظ پر غور کر کے اور بھی ہم
اصل حقیقت سے نزدیک آ جاتے ہیں۔ اور پھر کشمیر کے تمام باشندوں کا اس بات پر اتفاق دیکھ
کر کہ یہ نبی جس کی کشمیر میں قبر ہے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے چھ سو برس پہلے گزرا
ہے۔ صاف طور پر حضرت عیسی علیہ السلام کو متعین کر رہا ہے اور صفائی سے یہ فیصلہ ہو جاتا ہے کہ
یہی وہ پاک اور معصوم نبی اور خدا تعالیٰ کے جلال کے تخت سے ابدی شہزادہ ہے جس کو نالائق اور
بد قسمت یہودیوں نے صلیب کے ذریعہ سے مارنا چاہا تھا۔
ایک اور دلیل ہمارے اس دعوے پر یہ ہے کہ جس قدر حال تک کتابیں یوز آسف کے سوانح اور تعلیم
کے متعلق ہم کو ملی ہیں جس کی قبر سرینگر میں ہے وہ تمام تعلیم انجیل کی اخلاقی تعلیم سے علیم سے بشدت مشابہت رکھتی
ہے بلکہ بعض فقرات تو بعینہ انجیل کے فقرات ہیں ۔ منہ