بلکہ وہ کشمیر میں اپنے خدا کی رحمت کی گود میں سو گیا
کشف الغطاء
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
كشف الغطاء
غرض یہ ایسا ثبوت ہے کہ اگر اس کے تمام دلائل یکجائی نظر سے دیکھے جائیں تو ہماری قوم
کے غلط کار مولویوں کے خیالات اس سے پاش پاش ہو جاتے ہیں اور امن اور صلح کاری کی
مبارک عمارت اپنی چمک دکھلاتی ہے جس سے ضروری طور پر یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ نہ کوئی آسمان پر گیا
اور نہ وہ لڑنے کے لئے مہدی کے ساتھ شامل ہو کر شور قیامت ڈالے گا بلکہ وہ کشمیر میں اپنے خدا
کی رحمت کی گود میں سو گیا۔
اے معزز ناظرین ! اب میں نے جو کچھ میرے اصول اور ہدایتیں اور تعلیم تھی سب گورنمنٹ
عالیہ کی خدمت میں ظاہر کر دیں میری ہدایتوں کا خلاصہ یہی ہے کہ صلح کاری اور غریبی سے
زندگی بسر کرو اور جس گورنمنٹ کے ہم ماتحت ہیں یعنی گورنمنٹ برطانیہ اس کے سچے خیر خواہ
اور تابعدار ہو جاؤ نہ نفاق اور دنیا داری ۔ سے ۔ آخر دعا پر ختم کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہماری ملکہ
معظمہ قیصرہ ہند دام اقبالہا کا اقبال دن بدن بڑھا وے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم سچے دل
سے اس کے تابعدار اور امن پسند انسان ہوں ۔ آمین
راقم خاکسار مرزاغلام احمد از قادیاں
۲۷ دسمبر ۱۸۹۸ء