ضمیمہ رسالہ ہٰذا قابل توجہ گورنمنٹ

کشف الغطاء

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمه رساله هذا
قابل توجہ گورنمنٹ
كشف الغطاء
مجھے اس رسالہ کے لکھنے کے بعد محمد حسین بٹالوی صاحب اشاعة السنه كا انگریزی
میں ایک رسالہ ملا جس کو اس نے مطبع وکٹوریہ پریس لاہور میں چھاپ کر بماہ
۱۴ را کتوبر ۱۸۹۸ء میں شائع کیا ہے ۔ اس رسالہ کے دیکھنے سے مجھے بہت افسوس
ہوا کیونکہ اس نے اس میں میری نسبت اور نیز اپنے اعتقاد مہدی کے آنے کی نسبت
نہایت قابل شرم جھوٹ سے کام لیا ہے اور سرا سرا فتراء سے کوشش کی ہے کہ مجھے
گورنمنٹ عالیہ کی نظر میں باغی ٹھہر اوے لیکن اس صحیح اور سچے مقولہ کے رو سے کہ کوئی
چیز چھپی ہوئی نہیں جو آخر ظاہر نہ ہو میں یقین رکھتا ہوں کہ ہماری زیرک اور روشن
دماغ گورنمنٹ جلد معلوم کر لے گی کہ اصل حقیقت کیا ہے ۔
اول امر جو محمد حسین نے خلاف واقعہ اپنے اس رسالہ میں میری نسبت
گورنمنٹ میں پیش کیا ہے یہ ہے کہ وہ گورنمنٹ عالیہ کو اطلاع دیتا ہے کہ یہ شخص
گورنمنٹ عالیہ کے لئے خطرناک ہے یعنی بغاوت کے خیالات دل میں رکھتا ہے ۔
لیکن میں زور سے کہتا ہوں کہ اگر میں ایسا ہی ہوں تو اس نمک حرامی اور بغاوت کی
زندگی سے اپنے لئے موت کو ترجیح دیتا ہوں ۔ میں ادب سے توجہ دلاتا ہوں کہ
گورنمنٹ عالیہ میری نسبت اور میری تعلیم کی نسبت جہاں تک ممکن ہو کامل تحقیقات
کرے اور میری جماعت کے اُن معزز عہدہ داروں اور دیسی افسروں
اور رئیسوں اور دوسرے معزز اور تعلیم یافتہ لوگوں سے جن کی کئی سو تک تعداد ہے

كشف الغطاء
حلفاً دریافت کرے کہ میں نے اس محسن گورنمنٹ کی نسبت کیا کیا ہدایتیں ان کو دی ہیں اور کس کس تاکید
سے اس گورنمنٹ کی اطاعت کے لئے وصیتیں کی ہیں اور نیز گورنمنٹ اس مولوی یعنی محمد حسین کی اس شہادت
کو غور سے دیکھے جو اس نے اپنی اشاعۃ السنہ میں جس کا ذکر اس رسالہ میں ہو چکا ہے میری کتاب
براہین احمدیہ کے ریویو کی تقریب پر میرے خیالات اور میرے والد صاحب مرزا غلام مرتضی کے
خیالات کی نسبت جو گورنمنٹ انگریزی کے متعلق ہیں اپنے ہاتھ سے لکھی ہے اور نیز میری ان تحریروں کو
جو برابر انیس سال سے گورنمنٹ عالیہ کی تائید میں شائع ہو رہی ہیں غور سے ملاحظہ فرمادے اور ہر ایک
پہلو سے میری نسبت تحقیقات کرے۔ پھر اگر میرے حالات گورنمنٹ کی نظر میں مشتبہ ہوں تو میں بدل
چاہتا ہوں کہ گورنمنٹ سخت سے سخت سزا مجھ کو دیدے لیکن اگر میرے اصل حالات کے برخلاف یہ تمام
رپورٹیں گورنمنٹ میں محمد حسین مذکور نے پہنچائی ہیں تو میں ایک وفادار اور خیر خواہ جان شار رعیت ہونے ب
کی وجہ سے گورنمنٹ عالیہ میں تمام تر ادب داد خواہ ہوں کہ محمد حسین سے مطالبہ ہو کہ کیوں اس نے ان
صحیح واقعات کے برخلاف گورنمنٹ کو خبر دی جن کو وہ اپنے ریویو براہین احمدیہ میں تسلیم کر چکا ہے۔
یہاں تک کہ اس نے بارہ سال تک برابر اس پہلی رائے کے برخلاف کوئی رائے ظاہر نہ کی اور اب دشمنی
کے ایام میں مجھے باغی قرار دیتا ہے حالانکہ میں نے اس محسن گورنمنٹ کی خیر خواہی میں انیس سال تک
اپنی قلم سے وہ کام لیا ہے اور ایسے طور سے ممالک دور دراز تک گورنمنٹ کی انصاف منشی کی تعریفوں کو
پہنچایا ہے کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اس کارروائی کی نظیر دوسروں کے کارناموں میں ہرگز
نہیں ملے گی ۔ میرے پاس وہ الفاظ نہیں جن سے میں اپنی عاجزانہ عرض گورنمنٹ پر ظاہر کروں کہ
مجھے اس شخص کے ان خلاف واقعہ کلمات سے کس قد رصدمہ پہنچا ہے اور کیسے در درسان زخم لگے
ہیں ۔ افسوس کہ اس شخص نے عمداً اور دانستہ گورنمنٹ کی خدمت میں میری نسبت نہایت ظا نسبت نہایت ظلم سے بھرا
ہوا جھوٹ بولا ہے اور میری تمام خدمات کو برباد کرنا چاہا ہے ۔ اس دعوے کی میرے پاس پختہ
وجوہات اور کامل شہادتیں اور گواہ موجود ہیں۔ میں امید رکھتا ہوں کہ بوجہ اس کے کہ میں ایک

كشف الغطاء
وفادار خاندان میں سے ہوں جنہوں نے اپنے مال سے اور جان سے گورنمنٹ پر اپنی اطاعت
ثابت کی ہے۔ میری اس درد ناک فریاد کو یہ محسن گورنمنٹ غور سے توجہ فرمادے گی اور جھوٹ
بولنے والے کو تنبیہ کرے گی۔
دوسرا امر جو اسی رسالہ میں محمد حسین نے لکھا ہے وہ یہ ہے کہ گویا میں نے کوئی الہام اس مضمون
کا شائع کیا ہے کہ گورنمنٹ عالیہ کی سلطنت آٹھ سال کے عرصہ میں تباہ ہو جائے گی ۔ میں اس بہتان
کا جواب بجز اس کے کیا لکھوں کہ خدا جھوٹے کو تباہ کرے، میں نے ایسا الہام ہرگز شائع نہیں کیا۔
میری تمام کتابیں گورنمنٹ کے سامنے موجود ہیں میں بادب گذارش کرتا ہوں کہ گورنمنٹ اس شخص
سے مطالبہ کرے کہ کس کتاب یا خط یا اشتہار میں میں نے ایسا الہام شائع کیا ہے؟ اور میں امید
رکھتا ہوں کہ گورنمنٹ عالیہ اس کے اس فریب سے خبردار رہے گی کہ یہ شخص اپنے اس جھوٹے بیان
کی تائید کے لئے یہ تدبیر نہ کرے کہ اپنی جماعت اور اپنے گروہ میں سے ہی جو مجھ سے اختلاف
مذہب کی وجہ سے دلی عناد رکھتے ہیں جھوٹے بیان بطور شہادت گورنمنٹ تک پہنچاوے۔ اس شخص
اور اس کے ہم خیال لوگوں کی میرے ساتھ کچھ آمد و رفت اور ملاقات نہیں تا میں نے ان کو کچھ زبانی
کہا ہو۔ میں جو کچھ کہنا چاہتا ہوں اپنی کتابوں میں اور اشتہاروں میں شائع کرتا ہوں ۔ اور میرے
ت خیالات اور میرے الہامات معلوم کرنے کے لئے میری کتا بیں اور اشتہارات متکفل ہیں اور میری
جماعت کے معززین گواہ ہیں ۔ غرض میں بادب التماس کرتا ہوں کہ ہماری گورنمنٹ عالیہ اس
خلاف واقعہ مخبری کا اس شخص سے مطالبہ کرے۔ کپتان ڈگلس صاحب سابق ڈپٹی کمشنر ضلع
گورداسپورہ مقدمہ ڈاکٹر کلارک میں جو میرے پر دائر ہوا تھا لکھ چکے ہیں کہ یہ شخص مجھ سے عداوت
رکھتا ہے اسی لئے جھوٹ بولنے سے کچھ بھی پر ہیز نہیں کرتا۔
تیسرا امر جو اسی رسالہ میں محمد حسین نے لکھا ہے یہ ہے کہ یہ شخص مسیح موعود ہونے کا جھوٹا
دعوی کرتا ہے۔ اس کے جواب میں اتنا لکھنا کافی ہے کہ جس طرح انبیاء علیہم السلام

كشف الغطاء
کی نبوت ثابت ہوتی رہی ہے اسی طرح میرے اس دعوے کو میرے خدا نے ثابت کیا ہے ۔
اور خدا تعالیٰ کے آسمانی نشانوں نے میری گواہی دی ہے ۔ اب رہی یہ بات کہ محمد حسین اور اس
کے دوسرے ہم جنس مولوی کیوں مجھے جھوٹا کہتے ہیں اور کیوں اس قدر دشمنی کرتے ہیں؟
سو ابھی میں اس رسالہ میں لکھ چکا ہوں کہ یہ عداوت اس وجہ سے ہے کہ میری تعلیم ان کے
اغراض اور مقاصد کے برخلاف ہے یعنی اس عقیدہ کے برخلاف کہ مسیح موعود آسمان سے اترے
گا اور مہدی کے ساتھ شامل ہو کر نصاری سے لڑائیاں کرے گا اور مہدی کا وجود ان لوگوں
کی نظر میں اس لئے ضروری ہے کہ مسیح موعود خلیفہ نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ قریش میں سے نہیں ہے
جیسا کہ محمد حسین نے خود اپنے رسالہ جلد نمبر ۱۲ صفحہ ۳۸۰ میں سلطان روم کی خلافت کی تقریب
میں اس بات کو اپنا اعتقاد ظاہر کیا ہے۔ سو ان لوگوں نے اسی دلیل سے مسیح کے دوبارہ آنے
کے وقت مہدی قرشی کی ضرورت ٹھہرائی ہے اور پھر بہت سی لڑائیوں کا ذکر کیا ہے ۔ اور میں
جانتا ہوں کہ یہ عقائد نہایت خطرناک ہیں کیونکہ اس عقیدہ کا آدمی ہمیشہ اپنے دل میں خلاف
امن منصو بے رکھتا ہے ۔ مگر میں ان عقائد کے برخلاف ہوں میں ایسے کسی مسیح اور مہدی کو نہیں
مانتا جو کافروں سے لڑائیاں کرے گا اور ان کے مال مولویوں اور ان کے گروہ کو دے گا۔
نوٹ:۔ مولوی محمد حسین نے جو حال میں ایک انگریزی رسالہ گورنمنٹ کو دکھلانے کے لئے
اکتوبر ۱۸۹۸ء میں شائع کیا ہے تا اس کو سر کا ر انگریزی کچھ زمین دے اس میں اُس نے برخلاف اپنے عقیدہ
کے لکھا ہے کہ وہ مہدی موعود کے آنے کا قائل نہیں ہے حالانکہ اسی انکار کی وجہ سے اس نے مجھے ملحد اور دجال
ٹھہرایا ہے۔ سو اس نے گورنمنٹ کے سامنے یہ نہایت قابل شرم جھوٹ بولا ہے۔ اپنے ہم جنس مولویوں کو
ہمیشہ یہ سبق دیتا ہے کہ مہدی موعود آئے گا اور نصاری کے ساتھ لڑائیاں کرے گا اور حضرت عیسی علیہ السلام اس
کی مدد کے لئے آسمان سے اتریں گے اور گورنمنٹ کے آگے برخلاف اس کے بیان کرتا ہے میں بادب عرض
کرتا ہوں کہ گورنمنٹ عالیہ مولویوں کے روبرو اس بارے میں اس کا اظہارلے تا وہ حقیقت کھل جائے جس
کو وہ ہمیشہ چھپاتا ہے۔منہ

كشف الغطاء
سو میں اس لئے ان کی نظر میں جھوٹا ہوں کہ میرے عقیدے سے ان کی تمام امیدیں خاک
میں مل گئیں اور میں تسلیم کرتا ہوں کہ میری اس تعلیم سے ان کے خیالی منافع کا بڑا ہی نقصان ہوا
ہے مگر یہ میرا قصور نہیں ہے۔ اُن کی خود غلط کاریوں اور غلط فہمیوں کا قصور ہے۔ اور محمد حسین کا
اس رسالہ میں یہ لکھنا کہ میں اس مہدی کو نہیں مانتا جس کی اُس کے تمام ہم جنس مولوی انتظار
کر رہے ہیں اور جس کی تائید کے لئے حسب خیال ان کے مسیح آسمان سے نازل ہوگا۔ یہ سراسر
ث منافقانہ تحریر ہے جو اس کے دل میں نہیں ہے اور صدہا مولوی پنجاب اور ہندوستان کے گواہی دے
سکتے ہیں کہ وہ ایسے خونی مہدی کو مانتا ہے مگر منافقانہ طور پر گورنمنٹ کے پاس اس عقیدہ کے
برخلاف بیان کرتا ہے اگر اس کے ہم جنس مولویوں سے جیسے مولوی احمد اللہ امرتسری۔
مولوی رشید احمد گنگوہی ۔ مولوی عبد الجبار امرتسری ۔ مولوی محمد بشیر بھوپالی ۔ مولوی عبدالحق
دہلوی ۔ مولوی ابراہیم آرہ ۔ مولوی عبدالعزیز لدھیانوی اور خاص کر مولوی نذیر حسین دہلوی
استاد محمد حسین سے حلفاً پوچھا جائے کہ تم لوگ مہدی موعود کی نسبت کیا اعتقاد رکھتے ہو وہ
لڑائیوں کے لئے آنے والا ہے یا نہیں؟ اور نیز یہ کہ محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ تم میں
سے ہے اور تمہارے عقیدہ پر ہے یا وہ الگ ہے اور کیا وہ اس وقت کی خلافت کو قریش کے سواکسی
اور کے لئے تجویز کرتا ہے تو ان گواہیوں سے یہ تمام منافقانہ کارروائی محمد حسین کی گورنمنٹ پر ایسی
ظاہر ہو جائے گی جیسا کہ ایک سفید کی ہوئی اور خوبصورت بنائی ہوئی قبر میں سے کھودنے کے وقت
اندر کی ہڈیاں اور آلائشیں ظاہر ہو جاتی ہیں۔
میں اپنی زیرک اور روشن دماغ گورنمنٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ شخص مہدی کی
نسبت وہی عقیدہ رکھتا ہے جو اس کے ہم جنس دوست یعنی دوسرے مولوی پنجاب اور
ہندوستان کے عقیدہ رکھتے ہیں ۔ گورنمنٹ سمجھ سکتی ہے کہ یہ کیونکر ممکن ہے کہ محمد حسین
اتنے بڑے اجماعی عقیدہ میں دوسرے مولویوں سے اختلاف رکھ کر پھر ان کا دوست

كشف الغطاء
اور سر گروہ رہ سکے اور اس پر ایک اور دلیل بھی ہے کہ یہ شخص اپنے اشاعة السنه جلد نمبر ۲ صفحہ ۳۸۰
میں صاف لکھ چکا ہے کہ خلافت صرف قریش کے لئے مسلّم ہے دوسری قوم کا کوئی شخص خلیفہ
نہیں ہو سکتا ۔ اب سوچنا چاہیے کہ یہ کیونکر تجویز کر سکتا ہے کہ حضرت مسیح دوبارہ آویں گے تو وہ
بادشاہ ہوں گے کیونکہ وہ تو قریش میں سے نہیں ہے بلکہ بنی اسرائیل میں سے ہے تو پھر بغیر
وجود خلیفہ کے لڑائیاں کیونکر ہوں گی اس لئے ان تمام مولویوں کو ماننا پڑا ہے کہ مسیح کے دوبارہ
آنے کے وقت ایک قرشی خلیفہ ہونا ضروری ہے جو وقت کا بادشاہ ہو۔ اسی وجہ سے مہدی معہود
کے انکار کرنے سے تمام عقائد ان لوگوں کے درہم برہم ہو جاتے ہیں اور پھر سیح کا آسمان سے
اترنا بھی لغو ٹھہر جاتا ہے ۔ کیونکہ زمین پر کوئی خلیفہ برحق نہیں جس کے ہم رکاب ہو کر
مسیح علیہ السلام کا فروں سے لڑیں ۔ اسی وجہ سے محمد حسین بدل یقین رکھتا ہے کہ ضرور مسیح کے
اترنے کے وقت قریش میں سے مہدی موعود آئے گا جو خلیفہ وقت ہوگا اور مسیح موعود اس کی
بیعت کرنے والوں کے ساتھ مل کر حق خدمت ادا کرے گا اسی وجہ سے صحیح بخاری کی یہ حدیث ج
کہ اِمَامُكُم مِنْكُم ان لوگوں کے نزدیک بقرینہ لفظ امام اور نیز بقرینہ لفظ مِنكُمْ کے
مہدی موعود کی طرف اشارہ کرتی ہے مگر ہمارے نزدیک اس جگہ امام سے مراد سیح ہے جو روحانی
امامت رکھتا ہے۔ اور یہ رائے ہماری بر خلاف محمد حسین اور اس کے تمام ہم جنس مولویوں کے ہے
جو پنجاب اور ہندوستان میں رہتے ہیں کیونکہ یہ لوگ امام کے لفظ سے جو حدیث میں ہے مہدی
معہود مراد لیتے ہیں جو قریش میں سے ہوگا اور لڑائیاں کرے گا اور مسیح موعود اس کا مشیر اور
صلاح کا ر ہو کر آئے گا مگر خلیفہ وقت مہدی ہوگا ۔ غرض یہ لوگ حدیث الْأَئِمَّةُ مِنْ قُرَيْشٍ
کے رو سے جس کے غلط معنے ان کے دلوں میں جمے ہوئے ہیں یہی اعتقاد رکھتے ہیں کہ آخر کار
خلافت قریش میں آجائے گی اور اس خلیفہ کا نام محمد مہدی ہو گا جو بنی فاطمہ میں سے ہوگا اور
مذہب کے لئے بہت خونریزیاں کرے گا۔

كشف الغطاء
اگر محمد حسین کو اتنا ہی پوچھا جائے کہ تمہارے اعتقاد کے موافق جب مسیح آسمان سے نازل
ہوگا تو بقول تمہارے مسیح خلیفہ تو نہیں ہو سکتا کیونکہ قریش میں سے نہیں تو پھر کون خلیفہ ہوگا جو کفار
سے جہاد کرے گا ؟ اور بخاری کی حدیث اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ سے کون امام مراد ہے تو یہ لوگ ہرگز
نہیں کہیں گے کہ امام سے مراد مسیح موعود ہے بلکہ یہی کہیں گے کہ مہدی مراد ہے یعنی وہ شخص جو
قریش میں سے ہوگا۔ سو اس سوال سے ان لوگوں کی ساری قلعی کھل جاتی ہے۔ غور کرنا چاہیے کہ
جس حالت میں محمد حسین لَا مَهْدِيَّ إِلَّا عِيسَی کی حدیث کو صحیح خیال نہیں کرتا اور بخاری کی
حديث إِمَامُكُمْ مِنْكُمْ کے یہ معنے کرتا ہے کہ اس امام سے مراد مسیح موعود نہیں ہے بلکہ وہ شخص
ہے جو قریش میں سے خلیفہ وقت ہوگا تو کیا اس تقریر سے صاف طور پر نہیں کھلتا کہ مہدی کو مانتا
ہے اور اس کا منتظر ہے؟ تو اس صورت میں اس شخص کا کس قدر قابل شرم جھوٹ ہے کہ سرکار
انگریزی کو کچھ سناتا ہے اور اپنے گھر میں اعتقاد کچھ رکھتا ہے۔
اگر حکام والا جاہ اس بارے میں مجھ سے اس شخص کی گفتگو کر اویں اور گفتگو کے وقت اس
ح کے ہم جنس دوسرے مولوی بھی پاس کھڑے کرائے جائیں تو فی الفور کھل جائے گا کہ اب تک یہ
شخص بر خلاف اپنے ولی اعتقاد کے گورنمنٹ کو دھوکا دیتارہا ہے۔
میرے پاس اس کی ایسی تحریریں موجود ہیں جن کی وجہ سے اس سوال کے وقت اس کی وہ
ذلت ہوگی جو اشتہا ر ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء میں جھوٹے کے لئے خدا تعالیٰ سے درخواست کی گئی ہے۔
کسی شخص کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ حضور گورنمنٹ میں اس قدر جھوٹ بولے۔ اگر
ی شخص قریشی خلیفہ کے آنے سے منکر ہوتا جس کو عام لفظوں میں مہدی کہتے ہیں اور میری طرح
اسی مسیح کو مانتا کہ جو نہ لڑے گا اور نہ خونریزیاں کرے گا تو بلا شبہ میری طرح اس کے لئے بھی کفر کا
فتویٰ لکھا جاتا۔

كشف الغطاء
میں گورنمنٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس مسئلہ میں اس شخص کے کھانے کے دانت اور اور دکھانے کے اور
ہیں۔ اپنے ہم جنس مولویوں پر اُن کے خیال کے موافق اپنا عقیدہ ظاہر کرتا ہے اور پھر جب گورنمنٹ
کے دکھلانے کے لئے تحریر کرتا ہے تو وہاں گورنمنٹ کو خوش کرنے کے لئے یہ عقیدہ بیان کر دیتا ہے کہ
میں نہیں مانتا کہ کوئی مہدی آئے گا اور لڑائیاں کرے گا لیکن اگر یہ مہدی کو نہیں مانتا تو دوسرے
مولویوں کا جو مانتے ہیں کیونکر سر گروہ اور ایڈوکیٹ کہلاتا ہے؟ ان باتوں کا انصاف گورنمنٹ عالیہ کے
ہاتھ میں ہے۔ میرے نزدیک گورنمنٹ ہم دونوں کی اصلیت تک اس صورت میں بآسانی پہنچے گی کہ ہم
دونوں کے اپنے روبرو اور دوسرے مولویوں کے روبرو اس مقدمہ میں اظہار ہے۔ اس وقت جو منافقانہ
طرز کا آدمی ہو گا اس کی تمام حقیقت کھل جائے گی ۔ لہذا
بادب التماس ہے
کہ یہ فیصلہ ضرور کیا جائے جب کہ یہ فاش جھوٹ اس نے اختیار کیا ہے تو کیونکر اطمینان ہو کہ
جو دوسری باتیں گورنمنٹ تک پہنچاتا ہے ان میں سچ بولتا ہے؟ منه
تمّت

آج 10 میں سے 10 باقی