میری التماس ہے کہ گورنمنٹ عالیہ اس اشتہار کو توجہ سے دیکھے

کشف الغطاء

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

كشف الغطاء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى
میری وہ پیشگوئی جو الہام ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء میں فریق کا ذب کے بارے میں تھی یعنی
اس الہام میں جس کی عربی عبارت یہ ہے کہ جزاء سيئة بمثلها وه مولوی محمد حسین بٹالوی پر
پوری ہو گئی
میری التماس ہے کہ گورنمنٹ عالیہ اس اشتہار کو توجہ سے دیکھے
مندرجه عنوان امر کی تفصیل یہ ہے کہ ہم دو فریق ہیں ایک طرف تو میں اور میری جماعت اور
دوسری طرف مولوی محمد حسین اور اس کی جماعت کے لوگ یعنی محمد بخش جعفر زٹلی اور ابوالحسن تبتی
وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔ محمد حسین نے مذہبی اختلاف کی وجہ سے مجھے دجال اور کذاب اور ملحد اور کافر ٹھہرایا
تھا اور اپنی جماعت کے تمام مولویوں کو اس میں شریک کر لیا تھا۔ اور اسی بنا پر وہ لوگ میری نسبت
بد زبانی کرتے تھے اور گندی گالیاں دیتے تھے ۔ آخر میں نے تنگ آ کر اسی وجہ سے مباہلہ کا
اشتہا ر ۲۱ نومبر ۹۸ جاری کیا جس کی الہامی عبارت جزاء سيئة بمثلها میں یہ ایک
پیشگوئی تھی کہ ان دونوں فریق میں سے جو فریق ظلم اور زیادتی کرنے والا ہے اس کو اسی قسم کی
ذلت پہنچے گی جس قسم کی ذلت فریق مظلوم کی کی گئی ۔ سو آج وہ پیشگوئی پوری ہوگئی کیونکہ مولوی
محمد حسین بٹالوی نے اپنی تحریروں کے ذریعے سے مجھے یہ ذلت پہنچائی تھی کہ مجھے مسلمانوں کے
اجماعی عقیدہ کا مخالف ٹھہرا کر ملحد اور کافر اور دجال قرار دیا اور مسلمانوں کو اپنی اس قسم کی
تحریروں سے میری نسبت بہت اکسایا کہ اس کو مسلمان اور اہل سنت مت سمجھو کیونکہ اس کے عقائد
تمہارے عقائد سے مخالف ہیں ۔ اور اب اس شخص کے رسالہ ۱۴ اکتوبر ۱۸۹۸ء کے پڑھنے سے

كشف الغطاء
جس کو محمد حسین نے اس غرض سے انگریزی میں شائع کیا ہے کہ تا گورنمنٹ سے زمین لینے کے
لئے اس کو ایک ذریعہ بناوے مسلمانوں اور مولویوں کو معلوم ہو گیا ہے کہ یہ شخص خود ان کے
اجماعی عقیدہ کا مخالف ہے۔ کیونکہ وہ اس رسالہ میں مہدی موعود کے آنے سے قطعی منکر ہے جس
کی تمام مسلمانوں کو انتظار ہے جو ان کے خیال کے موافق حضرت فاطمہ کی اولاد میں سے پیدا
ہوگا اور مسلمانوں کا خلیفہ ہوگا اور نیز ان کے مذہب کا پیشوا اور دوسرے فرقوں کے مقابل پر مذہبی
لڑائیاں کرے گا اور حضرت عیسی علیہ السلام اس کی مدد اور تائید کے لئے آسمان سے اتریں گے
اور ان دونوں کا ایک ہی مقصد ہوگا اور وہ یہ کہ تلوار سے دین کو پھیلا دیں گے۔ اور اب مولوی محمد حسین ۲
نے ایسے مہدی کے آنے سے صاف انکار کر دیا ہے اور اس انکار سے نہ صرف وہ مہدی کے وجود
کا منکر ہوا بلکہ ایسے مسیح سے بھی انکار کرنا پڑا جو اس مہدی کی تائید کے لئے آسمان سے اترے گا
اور دونوں باہم مل کر مخالفین اسلام سے لڑائیاں کریں گے۔ اور یہ وہی عقیدہ ہے جس کی وجہ سے
محمد حسین نے مجھے دجال اور ملحد ٹھہرایا تھا اور اب تک مسلمانوں کو یہی دھوکا دے رہا تھا کہ وہ
اس عقیدہ میں ان سے اتفاق رکھتا ہے اور اب یہ پردہ کھل گیا کہ وہ دراصل میرے عقیدہ سے
اتفاق رکھتا ہے۔ یعنی ایسے مہدی اور ایسے مسیح کے وجود سے انکاری ہے اس لئے مسلمانوں کی نظر
میں اور ان کے تمام علماء کی نظر میں ملحد اور دجال ہو گیا ۔ سو آج پیشگوئی جزاء سيئة بمثلها اس
پر پوری ہوگئی کیونکہ اس کے یہی معنی ہیں کہ فریق ظالم کو اُسی بدی کی مانند سزا ہو گی جو اس نے
اپنے فعل سے فریق مظلوم کو پہنچائی ۔
رہی یہ بات کہ اس نے مجھے گورنمنٹ انگریزی کا باغی قرار دیا۔ سو خدا تعالیٰ کے
فضل سے اُمید رکھتا ہوں کہ عنقریب گورنمنٹ پر بھی یہ بات کھل جائے گی کہ ہم دونوں
میں سے کس کی باغیانہ کارروائیاں ہیں ۔ ابھی سلطان روم کے ذکر میں اس نے میرے پر
حملہ کر کے اپنے رسالہ اشاعة السنه نمبر ۳ جلد ۱۸ صفحه ۹۹٫۹۸ ۱۰۰۰ میں ایک خطرناک اور
باغیانہ مضمون لکھا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ”سلطان روم کو خلیفہ برحق سمجھنا چاہیے اور اُس کو

كشف الغطاء
دینی پیشوا مان لینا چاہیے ۔ اور اس مضمون میں میرے کافر ٹھہرانے کے لئے یہ ایک وجہ پیش کرتا
ہے کہ یہ شخص سلطان روم کے خلیفہ ہونے کا ۔ ونے کا قائل نہیں ہے۔ سو اگر چہ یہ درس رچہ یہ درست ہے کہ میں
سلطان روم کو اسلامی شرائط کے طریق سے خلیفہ نہیں مانتا کیونکہ وہ قریش میں سے نہیں ہے اور
ایسے خلیفوں کا قریش میں سے ہونا ضروری ہے لیکن یہ میرا قول اسلامی تعلیم کے مخالف نہیں بلکہ
حديث الأَئِمَّةُ مِنْ قُرَيْشٍ سے سراسر مطابق ہے۔ مگر افسوس کہ محمد حسین نے باغیانہ طرز کا بیان
کر کے پھر اسلام کی تعلیم کو بھی چھوڑا حالانکہ پہلے خود بھی یہی کہتا تھا کہ سلطان خلیفہ مسلمین نہیں ہے
اور نہ ہمارا دینی پیشوا ہے اور اب میری عداوت سے سلطان روم اس کا خلیفہ اور دینی پیشوا بن گیا۔
اور اس جوش میں اس نے انگریزی سلطنت کا بھی کچھ پاس نہیں کیا اور جو کچھ دل میں پوشیدہ تھا وہ
ظاہر کر دیا اور سلطان روم کی خلافت کے منکر کو کافر ٹھہرایا۔ اور یہ تمام جوش اس کو اس لئے پیدا ہوا کہ
میں نے انگریزی سلطنت کی تعریف کی اور یہ کہا کہ یہ گورنمنٹ نہ محض مسلمانوں کی دنیا کے لئے
بلکہ ان کے دین کیلئے بھی حامی ہے۔ اب وہ بغاوت پھیلانے کے لئے اس بات سے انکار کرتا ہے
کہ کوئی دینی حمایت انگریزوں کے ذریعہ سے ہمیں پہنچی ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ دین کا
حامی فقط سلطان روم ہے۔ مگر یہ سراسر خیانت ہے ۔ اگر یہ گورنمنٹ ہمارے دین کی محافظ نہیں تو
پھر کیونکر شریروں کے حملوں سے ہم محفوظ ہیں ۔ کیا یہ امرکسی پر پوشیدہ ہے کہ سکھوں کے وقت
میں ہمارے دینی امور کی کیا حالت تھی اور کیسے ایک بانگ نماز کے سننے سے ہی مسلمانوں
کے خون بہائے جاتے تھے ۔ کسی مسلمان مولوی کی مجال نہ تھی کہ ایک ہندو کو مسلمان کر
سکے ۔ اب محمد حسین ہمیں جواب دے کہ اُس وقت سلطان روم کہاں تھا اور اس نے
ہماری اس مصیبت کے وقت ہماری کیا مدد کی تھی ؟ پھر وہ ہمارا دینی پیشوا اور خدا کا سچا
خلیفہ کیونکر ہوا ۔ آخر انگریز ہی تھے جنہوں نے ہم پر یہ احسان کیا کہ پنجاب میں آتے
ہی یہ ساری روکیں اٹھا دیں اٹھا دیں ہماری مسجد میں آباد ہو گئیں ۔ ہمارے مدر سے کھل گئے
اور عام طور پر ہمارے وعظ ہونے لگے اور ہزار ہا غیر قوموں کے لوگ مسلمان ہوئے۔

كشف الغطاء
پس اگر ہم محمد حسین کی طرح یہ اعتقاد رکھیں کہ ہم صرف پولیٹیکل طور پر اور ظاہری مصلحت کے لحاظ
سے یعنی منافقانہ طور پر انگریزوں کے مطیع ہیں ورنہ دل ہمارے سلطان کے ساتھ ہیں کہ وہ خلیفہ
اسلام اور دینی پیشوا ہے اس کے خلیفہ ہونے کے انکار سے اور اس کی نافرمانی سے انسان کافر ہو
جاتا ہے تو اس اعتقاد سے بلا شبہ ہم گورنمنٹ انگریزی کے چھپے باغی اور خدا تعالیٰ کے نافرمان
ٹھہریں گے۔ تعجب ہے کہ گورنمنٹ ان باتوں کی تہ تک کیوں نہیں پہنچتی اور ایسے منافق پر کیوں
اعتبار کیا جاتا ہے کہ جو گورنمنٹ کو کچھ کہتا ہے اور مسلمانوں کے کانوں میں کچھ پھونکتا ہے۔ میں
گورنمنٹ عالیہ کی خدمت میں ادب سے عرض کرتا ہوں کہ گورنمنٹ عالیہ غور سے اس شخص کے
حالات پر نظر کرے کہ یہ کیسے منافقانہ طریقوں پر چل رہا ہے، اور جن باغیانہ خیالات میں آپ
مبتلا ہے وہ میری طرف منسوب کرتا ہے۔
بالآخر یہ بھی لکھنا ضروری ہے کہ جس قدر اس شخص نے مجھے گندی گالیاں دیں اور محمد بخش
جعفر زٹلی سے دلائیں اور طرح طرح کے افترا سے میری ذلت کی اس میں میری فریاد جناب الہی
میں ہے جو دلوں کے خیالات کو جانتا ہے اور جس کے ہاتھ میں ہر ایک کا انصاف ہے میں خدا سے ۴
یہی چاہتا ہوں کہ جس قسم کی میری ذلت جھوٹے بہتانوں سے اس شخص نے کی یہاں تک کہ
گورنمنٹ عالیہ کی خدمت میں مجھے باغی ٹھہرانے کے لئے خلاف واقعہ باتیں بیان کیں وہی ذلت
اس کو پیش آوے۔ میرا ہر گز یہ مدعا نہیں ہے کہ بجز طریق جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا کے کسی اور ذلت
میں یہ مبتلا ہو بلکہ میں مظلوم ہونے کی حالت میں یہی چاہتا ہوں کہ جو کچھ میرے لئے اس نے
ذلت کے سامان کئے ہیں اگر میں ان تہمتوں سے پاک ہوں تو وہ ذلتیں اس کو پیش آئیں۔ اگرچہ
میں جانتا ہوں کہ یہ گورنمنٹ بہت حلیم اور حتی المقدور چشم پوشی کرنے والی ہے لیکن اگر میں بقول
محمد حسین باغی ہوں یا جیسا کہ میں نے معلوم کیا ہے خود محمد حسین کے ہی باغیانہ خیالات ہیں
تو گورنمنٹ کا فرض ہے کہ کامل تحقیقات کر کے جو شخص ہم دونوں میں سے در حقیقت مجرم ہے

كشف الغطاء
اس کو قرار واقعی سزا دے تا ملک میں ایسی بدی پھیلنے نہ پاوے۔ حفظ امن کے لئے نہایت سہل طریق
یہی ہے کہ پنجاب اور ہندوستان کے نامی مولویوں سے دریافت کیا جائے کہ یہ شخص جو ان کا سرگروہ اور
ایڈووکیٹ کہلاتا ہے اس کے کیا اعتقاد ہیں؟ اور کیا جو کچھ یہ گورنمنٹ کو اپنے اعتقاد بتلاتا ہے اپنے گروہ
کے مولویوں پر بھی ظاہر کرتا ہے؟ کیونکہ ضرور ہے کہ جن مولویوں کا یہ سرگروہ اور ایڈووکیٹ ہے ان کے
اعتقاد بھی یہی ہوں جو سر گروہ کے ہیں۔
☆
بالآخر ایک اور ضروری امر گورنمنٹ کی توجہ کے لئے یہ ہے کہ محمد حسین نے اپنے اشاعۃ السنہ جلد ۱۸
نمبر ۳ صفحہ ۹۵ میں میری نسبت اپنے گر اپنے گروہ کو اکسایا ہے کہ یہ شخص واجب القتل ہے پس جب کہ ایک
قوم کا سرگروہ میری نسبت واجب القتل ہونے کا فتوی ہم دیتا ہے تو مجھے گورنمنٹ عالیہ کے
انصاف سے امید ہے کہ جو کچھ ایسے ہے کہ جو کچھ ایسے شخص کی نسبت قانونی سلوک ہونا چاہیے وہ بلا توقف ظہور میں
آوے تا اس کے معتقد ثواب حاصل کرنے کے لئے اقدام قتل کے منصوبے نہ کریں۔ فقط
راقم خاکسار مرزاغلام احمد از قادیاں
۲۷ / دسمبر ۱۸۹۸ء
☆☆☆
تعداد ۷۰۰
نوٹ: محمد حسین نے اس قتل کے فتوے کے وقت یہ جھوٹا الزام میرے پر لگایا ہے کہ گویا میں
نے حضرت عیسی علیہ السلام کی توہین کی ہے اس لئے میں قتل کرنے کے لائق ہوں مگر یہ سراسر محمد حسین کا
افترا ہے جس حالت میں مجھے دعوی ہے کہ میں مسیح موعود ہوں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے مجھے
مشابہت ہے تو ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ میں اگر نعوذ باللہ حضرت عیسی علیہ السلام کو بُرا کہتا تو اپنی
مشابہت ان سے کیوں بتلاتا ؟ کیونکہ اس سے تو خود میرا برا ہونا لازم آتا ہے ۔ منہ
مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیاں

آج 10 میں سے 10 باقی