برطانوی حکومت کی تعلیمی اصلاحات کے مہذب اثرات
معیارالمذاہب
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دین اسلام کی تائید کے لئے وہ وعظ کر سکتے ہیں جس کا خاص مکہ معظمہ میں میسر آنا
ہمارے لئے غیر ممکن ہے اور اس گورنمنٹ نے نہ صرف اشاعت کتب اور اشاعت
مذہب میں ہر یک قوم کو آزادی دی بلکہ خود بھی ہر ایک فرقہ کو بذریعہ اشاعت
علوم وفنون کے مدد دی اور تعلیم اور تربیت سے ایک دنیا کی آنکھیں کھول دیں ۔
پس اگر چہ اس محسن گورنمنٹ کا یہ احسان بھی کچھ تھوڑا نہیں کہ وہ ہمارے مال اور
آبرو اور خون کی جہاں تک طاقت ہے سچے دل سے محافظت کر رہی ہے اور ہمیں
اس آزادی سے فائدہ پہنچا رہی ہے جس کے لئے ہم سے پہلے بہتیرے نوع
انسان کے بچے ہمدرد ترستے گزر گئے ۔ لیکن یہ دوسرا احسان گورنمنٹ کا اس سے
بھی بڑھ کر ہے کہ وہ جنگلی وحشیوں اور نام کے انسانوں کو انواع واقسام کی تعلیم
کے ذریعہ سے اہل علم و عقل بنانا چاہتی ہے ہم دیکھتے ہیں کہ اس گورنمنٹ کی متواتر
کوششوں سے وہ لوگ جو قریب قریب مویشی اور چارپایوں کے تھے کچھ کچھ حصہ ۲
انسانیت اور فہم و فراست کا لے چکے ہیں اور اکثر دلوں اور دماغوں میں ایک ایسی
روشنی پیدا ہو گئی ہے جو علوم کے حصول کے بعد پیدا ہوا کرتی ہے۔ معلومات کی وسعت
نے گویا یک دفعہ دنیا کو بدل دیا ہے لیکن جس طرح شیشے میں سے روشنی تو اندر گھر کے
آ سکتی ہے مگر پانی نہیں آ سکتا ۔ اسی طرح علمی روشنی تو دلوں اور دماغوں میں آگئی
ہے مگر ہنوز وہ مصفا پانی اخلاص اور رو جق ہونے کا اندر نہیں آیا جس سے روح کا
پوده نشو و نما پاتا اور اچھا پھل لا تا لیکن یہ گورنمنٹ کا قصور نہیں ہے بلکہ ابھی ایسے
اسباب مفقود یا قلیل الوجود ہیں جو سچی روحانیت کو جوش میں لا دیں ۔ یہ عجیب
بات ہے کہ علمی ترقی سے مکر اور فریب کی بھی کچھ ترقی معلوم ہوتی ہے اور اہل حق کو
نا قابل برداشت وساوس کا سامنا ہے ایمانی سادگی بہت گھٹ گئی ہے اور فلسفیانہ
خیالات نے جن کے ساتھ دینی معلومات ہمقدم نہیں ہیں ۔ ایک زہریلا اثر نو تعلیم
یافتہ لوگوں پر ڈال رکھا ہے جو دہریت کی طرف کھینچ رہا ہے اور واقعی نہایت
مشکل ہے کہ اس اثر سے بغیر حمایت دینی تعلیم کے لوگ بیچ سکیں ۔ پس وائے
بر حال اس شخص کے جو ایسے مدرسوں اور کالجوں میں اس حالت میں چھوڑا گیا
ہے جبکہ اس کو دینی معارف اور حقائق سے کچھ بھی خبر نہیں ۔ ہاں ہم کہہ سکتے ہیں
کہ اس عالی ہمت گورنمنٹ نے جو نوع انسان کی ہمدرد ہے ۔ اس ملک کے
دلوں کی زمین کو جو ایک بنجر پڑا ہوا تھا اپنے ہاتھ کی کوششوں سے جنگلی درختوں
اور جھاڑیوں اور مختلف اقسام کے گھاس سے جو بہت اونچے اور فراہم ہو کر
زمین کو ڈھک رہے تھے پاک کر دیا ہے اور اب قدرتی طور پر وہ وقت آ گیا
ہے جو سچائی کا بیج اس زمین میں بویا جائے اور پھر آسمانی پانی سے آبپاشی ہو ۔
پس وہ لوگ بڑے ہی خوش نصیب ہیں جو اس مبارک گورنمنٹ کے ذریعہ سے
آسمانی بارش کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ اس گورنمنٹ کے
وجود کو خدا تعالیٰ کا فضل سمجھیں اور اس کی سچی اطاعت کے لئے ایسی کوشش کریں
کہ دوسروں کے لئے نمونہ ہو جائیں ۔ کیا احسان کا عوض احسان نہیں ۔ کیا نیکی
کے بدلہ نیکی کرنا لازم نہیں سوچاہیے کہ ہر یک شخص سوچ لے اور اپنا نیک جو ہر
دکھلا دے ۔ اسلامی شریعت کسی کے حق اور احسان کو ضائع کرنا نہیں چاہتی ۔
پس نہ منافقانہ طور پر بلکہ دل کی سچائی سے اس محسن گورنمنٹ سے اطاعت کے
ساتھ پیش آنا چاہیے کیونکہ ہمارے دین کی روشنی پھیلانے کے لئے پہلی تقریب