آریہ مذہب کی اصل تصویر
معیارالمذاہب
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جاتی ہے اور کس میں یہ خاصیت ہے کہ فقط اس کے طریق خدا شناسی پر ہی نظر ڈالنا
دلوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے مثلاً وہ تین مذہب جن کا میں ابھی ذکر کر چکا ہوں ۔
- عیسائی ۔ اسلام ۔ اگر ہم ان تینوں کی اصل تصویر دکھلانا چاہیں تو
|
یہ ہیں ۔ آریہ - عیسائی ۔ اسلام ۔ اگر ۔
بتفصیل ذیل ہے ۔
آریہ مذہب کا ایک ایسا خدا ہے جس کی خدائی اپنی ذاتی قوت اور قدرت
پر چلنا غیر ممکن ہے اور اس کی تمام امیدیں ایسے وجودوں پر لگی ہوئی ہیں جو اس کے
ہاتھ سے پیدا نہیں ہوئے ۔ حقیقی خدا کی قدرتوں کا انتہا معلوم کرنا انسان کا کام نہیں مگر
آریوں کے کے پرمیا پرمیشر کی قدرت انگلیوں پر گن سکتے ہیں ۔ وہ ایک ایسا کم سرمایہ پرمیشر ﴿۵﴾
ہے کہ اس کی تمام قدرتوں کی حد معلوم ہو چکی ہے اور اگر اس کی قدرتوں کی بہت ہی
تعریف کی جائے تو اس سے بڑھ کر کچھ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اپنے جیسی قدیم چیزوں کو
معماروں کی طرح جوڑنا جانتا ہے اور اگر یہ سوال ہو کہ اپنے گھر سے کون سی چیز ڈالتا
ہے تو نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کچھ نہیں ۔ غرض اس کی طاقت کا انتہائی مرتبہ
صرف اس حد تک ہے کہ وہ موجودہ روحوں اور اجسام صغار کو جو قدیم اور اس
کے وجود کی طرح انا دی اور واجب الوجود ہیں جن کی پیدائش پر اس کے وجود کا
کچھ بھی اثر نہیں باہم پیوند کر دیتا ہے لیکن اس بات پر دلیل قائم ہونا مشکل ہے کہ
کیوں ان قدیم چیزوں کو ایسے پرمیشر کی حاجت ہے جبکہ کل چیزیں خود بخود ہیں
ان کے تمام قومی بھی خود بخود ہیں اور ان میں باہم ملنے کی استعدا د بھی خود بخود
ہے اور ان میں قوت جذب اور کشش بھی قدیم سے ہے اور ان کے تمام خواص
جو ترکیب کے بعد بھی ظاہر ہوتے ہیں خود بخود ہیں تو پھر سمجھ نہیں آتا کہ کس
دلیل سے اس ناقص اور نا طاقت پر میشر کی ضرورت ثابت ہوتی ہے اور اس میں
اور اس کے غیر میں ما بہ الامتیاز بجز زیادہ ہوشیار اور ذہین ہونے کے اور کیا ہو سکتا ہے۔
اس میں کیا شک ہے کہ آریوں کا پرمیشر اُن بے انتہا قدرتوں سے نا کام ہے جو
الوہیت کے کمال کے متعلق ہیں اور یہ اس فرضی پر میشر کی بد قسمتی ہے کہ اس کو وہ کمال تام
میسر نہ ہو سکا جو الوہیت کا پورا جلال چمکنے کے لئے ضروری ہے۔ اور دوسری بد نصیبی
یہ ہے کہ بجز چند ورق وید کے قانون قدرت کی رو سے اس کے شناخت کرنے کی کوئی
بھی راہ نہیں کیونکہ اگر یہی بات صحیح ہے کہ ارواح اور ذرات اجسام معہ اپنی تمام
قوتوں اور کششوں اور خاصیتوں اور عقلوں اور ادراکوں اور شعوروں کے خود بخود
ہیں تو پھر ایک عقل سلیم ان چیزوں کے جوڑنے کے لئے کسی دوسرے شخص کی ضرورت
نہیں سمجھتی وجہ یہ کہ اس صورت میں اس سوال کا جواب دینا امکان سے خارج ہے کہ
جو چیزیں اپنے وجود کی قدیم سے آپ ہی خدا ہیں اور اپنے اندر وہ تمام قوتیں بھی رکھتی
ہیں جو ان کے باہم جوڑنے کے لئے ضروری ہیں تو پھر جس حالت میں ان کو اپنے
وجود کے لئے پر میشر کی حاجت نہیں ہوئی اور اپنی قوتوں اور خاصیتوں میں کسی بنانے
والے کی محتاج نہیں ٹھہریں تو پھر کیا وجہ ہے کہ ان کو باہم تعلق کے لئے کسی دوسرے
جوڑنے والے کی حاجت پڑ گئی حالانکہ روحوں کے ساتھ ان کے قومی کا جوڑنا اور
ذرات اجسام کے ساتھ ان کی قوتوں کا جوڑنا یہ بھی ایک جوڑنے کی قسم ہے پس اس
سے تو یہ ثابت ہی ہو گیا کہ ان قدیم چیزوں کو جیسا کہ اپنے وجود کے لئے کسی خالق کی
ضرورت نہیں اور اپنی قوتوں کے لئے کسی موجد کی حاجت نہیں ایسا ہی باہم جوڑ پیدا
ہونے کے لئے کسی صانع کی حاجت نہیں اور یہ نہایت بے وقوفی ہوگی کہ جب اول
خود اپنی ہی زبان سے ان چیزوں چیزوں کی نسبت مان لیں کہ وہ ا وہ اپنے وجود اور اپنی