عیسائیت کے 'خدا' کی بے بسی
معیارالمذاہب
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جب ہم سوچتے ہیں کہ کیونکر وہ گرفتار ہونے کے وقت ساری رات دعا
کر کے پھر بھی اپنے مطلب سے نامراد رہا اور ذلت کے ساتھ پکڑا گیا ۔
اور بقول عیسائیوں کے سولی پر کھینچا گیا اور ایلی ایلی کرتا مر گیا تو ہمیں ایک دفعہ ﴿۸﴾
بدن پر لرزہ پڑتا ہے کہ کیا ایسے انسان کو جس کی دعا بھی جناب الہی میں قبول نہ
ہوسکی اور نہایت ناکامی اور نامرادی سے ماریں کھاتا کھاتا مر گیا قادر خدا
کہہ سکتے ہیں ۔ ذرا اس وقت کے نظارہ کو آنکھوں کے سامنے لاؤ جب کہ یسوع
مسیح حوالات میں ہو کر پلا طوس کی عدالت سے ہیرو دوس کی طرف بھیجا گیا کیا
یہ خدائی کی شان ہے کہ حوالات میں ہو کر ہتکڑی ہاتھ میں زنجیر پیروں میں چند
سپاہیوں کی حراست میں چالان ہو کر جھڑکیاں کھاتا ہوا گلیل کی طرف روانہ
ہوا اور اس حالت پُر ملالت میں ایک حوالات سے دوسری حوالات میں پہنچا۔
پلا طوس نے کرامت دیکھنے پر چھوڑ نا چاہا اس وقت کوئی کرامت دکھلا نہ سکا ۔
نا چار پھر حراست میں واپس کر کے یہودیوں کے حوالہ کیا گیا اور انہوں نے
ایک دم میں اس کی جان کا قصہ تمام کر دیا ۔
اب ناظرین خود سوچ لیں کہ کیا اصلی اور حقیقی خدا کی یہی علامتیں ہوا کرتی
ہیں ۔ کیا کوئی پاک کا نشنس اس بات کو قبول کر سکتا ہے کہ وہ جو زمین و آسمان کا خالق
اور بے انتہا قدرتوں اور طاقتوں کا مالک ہے وہ اخیر پر ایسا بد نصیب اور کمزور اور
ذلیل حالت میں ہو جائے کہ شریر انسان اس کو اپنے ہاتھوں میں مل ڈالیں ۔ اگر کوئی
ایسے خدا کو پوجے اور اس پر بھروسہ کرے تو اسے اختیار ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ
اگر آریوں کے پرمیشر کے مقابل پر بھی عیسائیوں کے خدا کو کھڑا کر کے اس کی
طاقت اور قدرت کو وزن کیا جائے تب بھی اس کے مقابل پر بھی یہ بیچ محض
ہے کیونکہ آریوں کا فرضی پر میشر اگر چہ پیدا کرنے کی کچھ بھی طاقت نہیں رکھتا
لیکن کہتے ہیں کہ پیدا شدہ چیزوں کو کسی قدر جوڑ سکتا ہے مگر عیسائیوں کے
یسوع میں تو اتنی بھی طاقت ثابت نہ ہوئی جس وقت یہودیوں نے صلیب پر
کھینچ کر کہا تھا کہ اگر تو اب اپنے آپ کو بچائے تو ہم تیرے پر ایمان
لاویں گے تو وہ ان کے سامنے اپنے تئیں بچا نہ سکا ور نہ اپنے تئیں بچانا کیا کچھ
بڑا کام تھا صرف اپنی روح کو اپنے جسم کے ساتھ جوڑنا تھا۔ سو اس
کمزور کو جوڑنے کی بھی طاقت نہ ہوئی ۔ پیچھے سے پر دہ داروں نے باتیں بنا
لیں کہ وہ قبر میں زندہ ہو گیا تھا مگر افسوس کہ انہوں نے نہ سوچا کہ یہودیوں کا
تو یہ سوال تھا کہ ہمارے روبرو ہمیں زندہ ہو کر دکھلاوے پھر جبکہ ان
کے رو برو زندہ نہ ہو سکا اور نہ قبر میں زندہ ہو کر ان سے آ کر ملاقات کی
تو یہودیوں کے نزدیک بلکہ ہر یک محقق کے نزدیک اس بات کا کیا ثبوت
ہے کہ حقیقت میں زندہ ہو گیا تھا اور جب تک ثبوت نہ ہو تب تک اگر فرض
بھی کر لیں کہ قبر میں لاش گم ہو گئی تو اس سے زندہ ہونا ثابت نہیں ہو سکتا
بلکہ عند العقل یقینی طور پر یہی ثابت ہو گا کہ در پردہ کوئی کرامات دکھلانے
والا چرا کر لے گیا ہو گا ۔ دنیا میں بہتیرے ایسے گزرے ہیں کہ جن کی قوم یا
معتقد وں کا یہی اعتقاد تھا کہ ان کی نعش گم ہو کر وہ معہ جسم بہشت میں پہنچ
گئی ہے تو کیا عیسائی قبول کر لیں گے کہ فی الحقیقت ایسا ہی ہوا