مسیحی عقیدۂ کفارہ اور "خُدا کے بیٹے" کی مصلوبیت کے غیر معقول تصورات
معیارالمذاہب
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چھپانے کے لئے کوئی ایسا حیلہ کرتے ۔ جس سے سادہ لوحوں کی نظر میں اس طعن
اور ٹھٹھے اور ہنسی سے بچ جاتے ۔ سو اس بات کو عقل قبول کرتی ہے کہ انہوں نے
فقط ندامت کا کلنک اپنے منہ پر سے اتارنے کی غرض سے ضرور یہ حیلہ بازی
کی ہوگی کہ رات کے وقت جیسا کہ ان پر الزام لگا تھا یسوع کی نعش کو اس کی
قبر میں سے نکال کر کسی دوسری قبر میں رکھ دیا ہو گا اور پھر حسب مثل مشہور کہ
خواجہ کا گواہ ڈڈو کہہ دیا ہوگا کہ لو جیسا کہ تم درخواست کرتے تھے یسوع
زندہ ہو گیا مگر وہ آسمان پر چلا گیا ہے لیکن یہ مشکلیں بابا نانک صاحب کے فوت
ہونے پر سکھ صاحبوں کو پیش نہیں آئیں اور نہ کسی دشمن نے ان پر یہ الزام لگایا
اور نہ ایسے فریبوں کے لئے ان کو کوئی ضرورت پیش آئی اور نہ جیسا کہ
یہودیوں نے شور مچایا تھا کہ نعش چرائی گئی ہے کسی نے شور مچایا سو اگر عیسائی
صاحبان بجائے یسوع کے بابا نانک صاحب کی نسبت یہ عقیدہ رکھتے تو کسی
قدر معقول بھی تھا مگر یسوع کی نسبت تو ایسا خیال صریح بناوٹ اور جعلسازی کی
بد بو سے بھرا ہوا ہے ۔
اخیر عذر یسوع کے دکھ اٹھانے اور مصلوب ہونے کا یہ بیان کیا جاتا ہے کہ وہ
خدا ہو کر پھر اس لئے سولی پر کھینچا گیا کہ تا اس کی موت گناہگاروں کے لئے کفارہ
ٹھہرے لیکن یہ بات بھی عیسائیوں کی ہی ایجاد ہے کہ خدا بھی مرا کرتا ہے گومرنے کے
بعد پھر اس کو زندہ کر کے عرش پر پہنچا دیا اور اس باطل و ہم میں آج تک گرفتار ہیں کہ پھر وہ
عدالت کرنے کے لئے دنیا میں آئے گا اور جو جسم مرنے کے بعد اس کو دوبارہ ملا وہی جسم
خدائی کی حیثیت میں ہمیشہ اس کے ساتھ رہے گا مگر عیسائیوں کا یہ مجسم خدا جس
پر بقول ان کے ایک مرتبہ موت بھی آچکی ہے اور خون گوشت ہڈی اور اوپر نیچے
کے سب اعضا رکھتا ہے ۔ یہ ہندوؤں کے ان اوتاروں سے مشابہ ہے جن کو آج کل
آر یہ لوگ بڑے جوش سے چھوڑتے جاتے ہیں ۔ صرف فرق یہ ہے کہ عیسائیوں کے
خدا نے تو صرف ایک مرتبہ مریم بنت یعقوب ۔ کے پیٹ سے سے جنم لیا۔ مگر ہندوؤں کے ا
خدا بشن نے نو مرتبہ دنیا کے گناہ دور کرنے کے لئے تولد کا داغ اپنے لئے قبول کر
لیا ۔ خصوصاً آٹھویں مرتبہ کا جنم لینے کا قصہ نہایت دلچسپ بیان کیا جاتا ہے ۔ چنانچہ
کہتے ہیں کہ جب زمین دیشتوں کی طاقت سے مغلوب ہو گئی تو بشن نے آدھی رات
کو کنواری لڑکی کے پیٹ سے پیدا ہو کر اوتار لیا اور جو پاپ دنیا میں پھیلے ہوئے تھے
ان سے لوگوں کو چھڑایا ۔ یہ قصہ اگر چہ عیسائیوں کے مذاق کے موافق ہے مگر اس بات
میں ہندوؤں نے بہت عقلمندی کی کہ عیسائیوں کی طرح اپنے اوتاروں کو سولی نہیں
دیا اور نہ ان کے لعنتی ہونے کے قائل ہوئے ۔ قرآن شریف کے بعض اشارات
سے نہایت صفائی کے ساتھ معلوم ہوتا ہے کہ انسان کو خدا بنانے کے موجد پہلے آریہ
ورت کے برہمن ہی ہیں ۔ اور پھر یہی خیالات یونانیوں نے ہندوؤں سے
لئے ۔ آخر اس مکروہ اعتقاد میں ان دونوں قوموں کے فضلہ خوار عیسائی بنے ۔
اور ہندوؤں کو ایک اور بات دور کی سوجھی جو عیسائیوں کو نہیں سوجھی اور وہ یہ کہ
ہندو لوگ خدائے ازلی ابدی کے قدیم قانون میں یہ بات داخل رکھتے ہیں کہ
جب کبھی دنیا گناہ سے بھر گئی تو آخر ان کے پرمیشر کو یہی تدبیر خیال میں آئی کہ
خود دنیا میں جنم لے کر لوگوں کو نجات دیوے ۔ اور ایسا واقعہ صرف ایک دفعہ
نہیں ہوا بلکہ ہمیشہ ضرورت کے وقتوں میں ہوتا رہا۔ لیکن گو عیسائیوں کا یہ تو
عقیدہ ہے کہ خدا تعالیٰ قدیم ہے اور گذشہ زمانہ کی طرف خواہ کیسے ہی اوپر سے اوپر
چڑھتے جائیں اس خدا کے وجود کا کہیں ابتدا نہیں اور قدیم سے وہ خالق اور رب
العالمین بھی ہے لیکن وہ اس بات کے قائل نہیں ہیں کہ وہ ہمیشہ سے اور غیر متناہی
زمانوں سے اپنے پیارے بیٹوں کو لوگوں کے لئے سولی پر چڑھاتا رہا ہے بلکہ کہتے
ہیں کہ یہ تد بیرا بھی اس کو کچھ تھوڑے عرصہ سے ہی سوجھی ہے اور ابھی بڑھے باپ کو
یہ خیال آیا ہے کہ بیٹے کو سولی دلا کر دوسروں کو عذاب سے بچاوے یہ تو ظاہر ہے کہ
اس بات کے ماننے سے کہ خدا قدیم اور ابدالآباد سے چلا آتا ہے ۔ یہ دوسری بات
بھی ساتھ ہی ماننی پڑتی ہے کہ اس کی مخلوقات بھی بحیثیت قدامت نوعی ہمیشہ سے
ہی چلی آئی ہے اور صفات قدیمہ کے تجلیات قدیمہ کی وجہ سے کبھی ایک عالم
ممکن عدم میں مختفی ہوتا چلا آیا ہے اور کبھی دوسرا عالم بجائے اس کے ظاہر ہوتا رہا
ہے ۔ اور اس کا شمار کوئی بھی نہیں کر سکتا کہ کس قدر عالموں کو خدا نے اس دنیا
سے اٹھا کر دوسرے عالم بجائے اس کے قائم کئے ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے قرآن
شریف میں یہ فرما کر کہ ہم نے آدم سے پہلے جان کو پیدا کیا تھا ۔ اسی قدامت
نوع عالم کی طرف اشارہ فرمایا ہے ۔ لیکن عیسائیوں نے باجو د بد یہی ثبوت اس
بات کے کہ قدامت نوع عالم ضروری ہے پھر اب تک کوئی ایسی فہرست پیش
نہیں کی جس سے معلوم ہو کہ ان غیر محدود عالموں میں جو ایک دوسرے سے
با لکل بے تعلق تھے کتنی مرتبہ خدا کا فرزند سولی پر کھینچا گیا کیونکہ یہ تو ظاہر ہے
کہ بموجب اصول عیسائی مذہب کے کوئی شخص بجز خدا کے فرزند کے گناہ سے
خالی نہیں ۔ پس اس صورت میں تو یہ سوال ضروری ہے کہ وہ مخلوق جو ہمارے