کفّارے کا تصور گناہگار رویے کو بڑھاوا دیتا ہے

معیارالمذاہب

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جان دی ہو یا شیاطین کو گناہ سے باز رکھا ہوا گر ایسا کوئی انتظام نہیں ہوا تو اس سے ثابت ہوتا
ہے کہ عیسائیوں کا خدا اس بات پر ہمیشہ راضی رہا ہے جو شیاطین کو جو عیسائیوں کے اقرار سے
بنی آدم سے بھی زیادہ ہیں ہمیشہ کی جہنم میں جلا وے پھر جبکہ ایسے کسی بیٹے کا نشان نہیں دیا گیا
تو اس صورت میں تو عیسائیوں کو اقرار کرنا پڑا کہ ان کے خدا نے شیاطین کو جہنم کے لئے ہی
پیدا کیا ہے۔ غرض بے چارے عیسائی جب سے ابن مریم کو خدا بنا بیٹھے ہیں بڑی بڑی
مصیبتوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ کوئی ایسا دن نہیں ہوگا کہ خود انہیں کی روح ان کے اس
اعتقاد کو نفرت سے نہیں دیکھتی ہوگی۔ پھر ایک اور مصیبت ان کو یہ پیش آئی ہے کہ اس
مصلوب کی علت غائی عند التحقیق کچھ ثابت نہیں ہوتی اور اس کے صلیب پر کھینچے جانے کا
کوئی ثمرہ بپا یہ ثبوت نہیں پہنچتا۔ کیونکہ صورتیں صرف دو ہیں ۔
(1) اوّل یہ کہ اس مرحوم بیٹے کے مصلوب ہونے کی علت غائی یہ
قرار دیں کہ تا اپنے ماننے والوں کو گناہ کرنے میں دلیر کرے اور اپنے کفارہ
کے سہارے سے خوب زور شور سے فسق و فجور اور ہر یک قسم کی بدکاری
پھیلا دے ۔ سو یہ صورت تو ببداہت نا معقول اور شیطانی طریق ہے اور میرے
خیال میں دنیا میں کوئی بھی ایسا نہیں ہو گا کہ اس فاسقانہ طریق کو پسند کرے اور
ایسے کسی مذہب کے بانی کو نیک قرار دے جس نے اس طرح پر عام آدمیوں
بقیہ نوٹ ہی ظہور میں آیا جن کے پیشوا نے خدا کہلا کر پھر شیطان کی پیروی کی یعنی اس کے پیچھے
ہولیا ان کا شیطان کو سجدہ کرنا کیا بعید تھا۔ غرض عیسائیوں کی دولتیں در حقیقت اسی سجدہ کی وجہ
سے ہیں جو انہوں نے شیطان کو کیا اور ظاہر ہے کہ شیطانی وعدہ کے موافق سجدہ کے بعد
عیسائیوں کو دنیا کی دولتیں دی گئیں۔ منہ

کو گناہ کرنے کی ترغیب دی ہو ۔ بلکہ تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ اس طرح کا فتویٰ وہی
لوگ دیتے ہیں جو درحقیقت ایمان اور نیک چلنی سے محروم رہ کر اپنے اغراض نفسانی
کی وجہ سے دوسروں کو بھی بدکاریوں کے جنم میں ڈالنا چاہتے تھے۔ اور یہ لوگ
در حقیقت ان نجومیوں کے مشابہ ہیں جو ایک شارع عام میں بیٹھ کر راہ چلتے لوگوں کو ۱۴
پھیلاتے اور فریب دیتے ہیں اور ایک ایک پیسہ لے کر بے چارے حمقاء کو بڑے تسلی
بخش الفاظ میں خوشخبری دیتے ہیں کہ عنقریب ان کی ایسی ایسی نیک قسمت کھلنے والی
ہے اور ایک سچے محقق کی صورت بنا کر ان کے ہاتھ کے نقوش اور چہرہ کے خط و خال
کو بہت توجہ سے دیکھتے بھالتے ہیں گویا وہ بعض نشانوں کا پتہ لگا رہے ہیں اور پھر ایک
نمائشی کتاب کے ورقوں کو جو صرف اسی فریب دہی کے لئے آگے دھری ہوتی ہے
الٹ پلٹ کر یقین دلاتے ہیں کہ در حقیقت پوچھنے والے کا ایک بڑا ہی ستارہ قسمت
چمکنے والا ہے غالباً کسی ملک کا بادشاہ ہو جائے گا اور نہ وزارت تو کہیں نہیں گئی ۔ اور
یا یہ لوگ جو کسی کو باوجود اس کی دائمی ناپاکیوں کے خدا کا مورد فضل بنانا چاہتے
ہیں ان کیمیا گروں کی مانند ہیں جو ایک سادہ لوح مگر دولت مند کو دیکھ کر طرح طرح
کی لاف زنیوں سے شکار کرنا چاہتے ہیں اور اِدھر اُدھر کی باتیں کرتے کرتے پہلے
آنے والے کیمیا گروں کی مذمت کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ جھوٹے بدذات
ناحق اچکوں کے طور پر لوگوں کا مال فریب سے کھسکا کر لے جاتے ہیں اور پھر آخر
بات کو کشاں کشاں اس حد تک پہنچاتے ہیں کہ صاحبو میں نے اپنے پچاس یا ساٹھ
برس کی عمر میں جس کو کیمیا گری کا مدعی دیکھا جھوٹا ہی پایا ۔ ہاں میرے
گور و سیکنٹھ باشی سچے رسائی تھے کروڑ ہا روپیہ کا دان کر گئے مجھے خوش نصیبی

سے باراں برس تک ان کی خدمت کا شرف حاصل ہوا اور پھل پایا ۔ پھل پانے کا
نام سن کر ایک جاہل بول اٹھتا ہے کہ بابا جی تب تو آپ نے ضرور رسائن کا نسخہ
گورو جی سے سیکھ لیا ہوگا یہ بات سن کر بابا جی کچھ ناراض ہو کر تیوری چڑھا کر
بولتے ہیں کہ میاں اس بات کا نام نہ لو ہزاروں لوگ جمع ہو جائیں گے ہم تو لوگوں
سے چھپ کر بھاگتے پھرتے ہیں ۔ غرض ان چند فقروں سے ہی جاہل دام میں
آجاتے ہیں پھر تو شکار دام افتادہ کو ذبح کرنے کیلئے کوئی بھی دقت باقی نہیں رہتی
خلوت میں راز کے طور پر سمجھاتے ہیں کہ در حقیقت تمہاری ہی خوش قسمتی ہمیں
ہزاروں کوسوں سے کھینچ لائی ہے اور اس بات سے ہمیں خود بھی حیرانی ہے کہ کیونکر
یہ سخت دل تمہارے لئے نرم ہو گیا اب جلدی کرو اور گھر سے یا مانگ کر دس ہزار کا
۱۵ طلائی زیور لے آؤ ایک ہی رات میں وہ چند ہو جائے گا مگر خبر دار کسی کو میری
اطلاع نہ دینا کسی اور بہانہ سے مانگ لینا قصہ کوتاہ یہ کہ آخر زیور لے کر اپنی راہ
لیتے ہیں اور وہ دیوانے دہ چند کی خواہش کرنے والے اپنی جان کو روتے رہ
جاتے ہیں یہ اس طمع کی شامت ہوتی ہے جو قانون قدرت سے غفلت کر کے انتہاء
تک پہنچائی جاتی ہے مگر میں نے سنا ہے کہ ایسے ٹھگوں کو یہ ضرور ہی کہنا پڑتا ہے کہ
جس قدر ہم سے پہلے آئے یا بعد میں آویں گے یقیناً سمجھو کہ وہ سب فریبی اور
بٹما ر اور نا پاک اور جھوٹے اور اس نسخہ سے بے خبر ہیں ۔ ایسا ہی عیسائیوں کی پڑی
بھی جم نہیں سکتی جب تک کہ حضرت آدم سے لے کر اخیر تک تمام مقدس نبیوں کو
☆
پاپی اور بد کار نہ بنا لیں۔
لا نوٹ: عیسائیوں کی عقل اور سمجھ پر افسوس ہے کہ انہوں نے اپنے یسوع کو خدا بنا کر اس کی ذات کو کچھ فائدہ نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی