نظریہ کفارہ: گناہ سے روکنے میں ناکامی اور اخلاقی تضادات

معیارالمذاہب

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

(۲) دوسری صورت اس قابل رحم بیٹے کے مصلوب ہونے کی یہ ہے کہ اس
کے سولی ملنے کی یہ علت غائی قرار دی جائے کہ اس کی سولی پر ایمان لانے والے
ہر ایک قسم کے گناہ اور بدکاریوں سے بچ جائیں گے اور ان کے نفسانی جذبات ظہور
میں نہ آنے پائیں گے مگر افسوس کہ جیسا کہ پہلی صورت خلاف تہذیب اور بدیہی البطلان
ثابت ہوئی تھی ایسا ہی یہ صورت بھی کھلے کھلے طور پر باطل ہی ثابت ہوئی ہے کیونکہ
اگر فرض کیا جائے کہ یسوع کا کفارہ ماننے میں ایک ایسی خاصیت ہے کہ اس پر
سچا ایمان لانے والا فرشتہ سیرت بن جاتا ہے اور پھر بعد ازاں اس کے دل میں
گناہ کا خیال ہی نہیں آتا تو تمام گذشتہ نبیوں کی نسبت کہنا پڑے گا کہ وہ یسوع کی
سولی اور کفارہ پر سچا ایمان نہیں لائے تھے کیونکہ انہوں نے تو بقول عیسائیاں
بدکاریوں میں حد ہی کر دی ۔ کسی نے ان میں سے بت پرستی کی اور کسی نے ناحق کا
خون کیا اور کسی نے اپنی بیٹیوں سے بدکاری کی اور بالخصوص یسوع کے دادا صاحب
داؤد نے تو سارے بُرے کام کئے ایک بے گناہ کو اپنی شہوت رانی کے لئے فریب
سے قتل کرایا اور دلالہ عورتوں کو بھیج کر اس کی جو رو کو منگوایا اور اس کو شراب پلائی
اور اس سے زنا کیا اور بہت سا مال حرام کاری میں ضائع کیا اور تمام عمر سو تک بیوی
رکھی اور یہ حرکت بھی بقول عیسائیاں زنا میں داخل تھی اور عجیب تریہ کہ روح
القدس بھی ہر روز اس پر نازل ہوتا تھا اور زبور بڑی سرگرمی سے اتر رہی تھی مگر
بقیہ نوٹ: پہنچایا بلکہ راستبازوں کے سامنے اس کو شرمندہ کیا بہتر تھا کہ اس کی روح کو ثواب پہنچانے کے
لئے صدقہ دیتے اس کے لئے دعائیں کرتے تا اس کی عاقبت کے لئے بھلائی ہوتی ۔ مشت خاک کو خدا
بنانے میں کیا حاصل تھا۔ منہ

لد ٠٧
معیار المذاہب
افسوس کہ نہ تو روح القدس نے اور نہ یسوع کے کفارہ پر ایمان لانے نے بدکاریوں
سے اس کو روکا آخر انہیں بد عملیوں میں جان دی اور اس سے عجیب تر یہ کہ یہ کفارہ
یسوع کی دادیوں اور نانیوں کو بھی بدکاری سے نہ بچا سکا حالانکہ ان کی بدکاریوں
سے یسوع کے گوہر فطرت پر داغ لگتا تھا اور یہ دادیاں نانیاں صرف ایک دو نہیں
بلکہ تین ہیں ۔ چنانچہ یسوع کی ایک بزرگ نانی جو ایک طور سے دادی بھی تھی یعنی
را حاب کسی یعنی کنجری تھی دیکھو یشوع ۲۔۱ ۔ اور دوسری نانی جو ایک طور سے
دادی بھی تھی ۔ اس کا نام تمر ہے ۔ یہ خانگی بد کار عورتوں کی طرح حرام کا رتھی ۔ دیکھو
پیدائش ۳۸ - ۱۶ سے ۳۰ ۔ اور ایک نانی یسوع صاحب کی جو ایک رشتہ سے دادی
بھی تھی بنت سبع کے نام سے موسوم ہے ۔ یہ وہی پاک دامن تھی جس نے داؤد کے
ساتھ زنا کیا تھا۔ دیکھ نا کیا تھا۔ دیکھو ۲ سموئیل ۱۱-۲
اب ظاہر ہے کہ ان دادیوں اور نانیوں کو یسوع کے کفارہ کی ضرور
اطلاع دی گئی ہوگی اور اس پر ایمان لائی ہوں گی کیونکہ یہ تو عیسائیوں کا اصول
ہے کہ پہلے نبیوں اور ان کی امت کو بھی یہی تعلیم کفارہ کی دی گئی تھی اور اسی
پر ایمان لاکر ان کی نجات ہوئی ۔ پس اگر یسوع کے مصلوب ہونے کا یہ اثر
سمجھا جائے کہ اس کی مصلوبیت پر ایمان لاکر گناہ سے انسان بچ جاتا ہے تو
نوٹ:۔ ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میری والدہ سے لے کر جوا تک
میری ماؤں کے سلسلہ میں کوئی عورت بدکار اور زانیہ نہیں اور نہ مردزانی اور بدکار ہے لیکن بقول
عیسائیوں کے ان کے خدا صاحب کی پیدائش میں تین زنا کار عورتوں کا خون ملا ہوا ہے۔
حالانکہ توریت میں جو کچھ زانیہ عورتوں کی اولاد کی نسبت لکھا ہے وہ کسی پر پوشیدہ نہیں ۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی