اسلام کے ساتھ موازنہ
معیارالمذاہب
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سے ایک تیز دھار دریا کا پانی اردگرد کے دیہات کو تباہ کر جاتا ہے ۔ ایسا ہی
کفارہ پر ایمان لانے والوں کا حال ہو رہا ہے اور میں جانتا ہوں کہ عیسائی
لوگ اس پر زیادہ بحث نہیں کریں گے کیونکہ جس حالت میں ان نبیوں کو جن
کے پاس خدا کا فرشتہ آتا تھا یسوع کا کفارہ بدکاریوں سے روک نہ سکا تو پھر
کیونکر تاجروں اور پیشہ وروں اور خشک پادریوں کو نا پاک کاموں سے
روک سکتا ہے غرض عیسائیوں کے خدا کی کیفیت یہ ہے جو ہم بیان کر چکے ۔
تیسرا مذہب ان دو مذہبوں کے مقابل پر جن کا ابھی ہم ذکر کر چکے
ہیں اسلام ہے اس مذہب کی خدا شناسی نہایت صاف صاف اور انسانی
فطرت کے مطابق ہے اگر تمام مذہبوں کی کتابیں نابود ہو کر ان کے سارے تعلیمی
خیالات اور تصورات بھی محو ہو جائیں تب بھی وہ خدا جس کی طرف قرآن
رہنمائی کرتا ہے آئینہ قانون قدرت میں صاف صاف نظر آئے گا اور اس
کی قدرت اور حکمت سے بھری ہوئی صورت ہر یک ذرہ میں چمکتی ہوئی دکھائی
دے گی ۔ غرض وہ خدا جس کا پتہ قرآن شریف بتلاتا ہے اپنی موجودات پر فقط
قہری حکومت نہیں رکھتا بلکہ موافق آیت کریمہ اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى
کے ہر یک ذرہ ذرہ اپنی طبیعت اور روحانیت سے اس کا حکم بردار ہے
اس کی طرف جھکنے کے لئے ہر یک طبیعت میں ایک کشش پائی جاتی ہے
بقیہ نوٹ که کہ به یہ شخص شخص شرابی کبابی
کبابی ہے اور یہ خراب چال یہ خراب چال چلن نہ خدائی کے بعد بلکہ ابتدا ہی
سے ایسا معلوم ہوتا ہے ۔ چنانچہ خدائی کا دعوی شراب خواری کا ایک بد نتیجہ ہے ۔ منہ
الاعراف: ۱۷۳
اس کشش سے ایک ذرہ بھی خالی نہیں اور یہ ایک بڑی دلیل اس بات پر ہے کہ
وہ ہر یک چیز کا خالق ہے کیونکہ نور قلب اس بات کو مانتا ہے کہ وہ کشش جو اس
کی طرف جھکنے کے لئے تمام چیزوں میں پائی جاتی ہے وہ بلا شبہ اسی کی طرف سے
ہے جیسا کہ قرآن شریف نے اس آیت میں اسی بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ
إِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِه یعنی ہر یک چیز اس کی پاکی اور اس کے محامد بیان
کر رہی ہے ۔ اگر خدا ان چیزوں کا خالق نہیں تھا تو ان چیزوں میں خدا کی طرف
کشش کیوں پائی جاتی ہے ۔ ایک غور کرنے والا انسان ضرور اس بات کو قبول کر لے
گا کہ کسی مخفی تعلق کی وجہ سے یہ کشش ہے پس اگر وہ تعلق خدا کا خالق ہونا نہیں تو کوئی
آریہ وغیرہ اس بات کا جواب دیں کہ اس تعلق کی وید وغیرہ میں کیا ماہیت لکھی ہے
اور اس کا کیا نام ہے ۔ کیا یہی سچ ہے کہ خدا صرف زبردستی هر یک چیز پر حکومت
کر رہا ہے اور ان چیزوں میں کوئی طبعی قوت اور شوق خدا تعالیٰ کی طرف جھکنے کا
نہیں ہے ۔ معاذ اللہ ہرگز ایسا نہیں بلکہ ایسا خیال کرنا نہ صرف حماقت بلکہ پر لے
درجہ کی خباثت بھی ہے مگر افسوس کہ آریوں کے وید نے خدا تعالیٰ کی خالقیت سے
انکار کر کے اس روحانی تعلق کو قبول نہیں کیا جس پر طبعی اطاعت ہر یک چیز کی
موقوف ہے اور چونکہ دقیق معرفت اور دقیق گیان سے وہ ہزاروں کوس دور تھے ۔
لہذا یہ سچا فلسفہ ان سے پوشیدہ رہا ہے کہ ضرور تمام اجسام اور ارواح کو ایک فطرتی
تعلق اس ذات قدیم سے پڑا ہوا ہے اور خدا کی حکومت صرف بناوٹ اور زبردستی
کی حکومت نہیں بلکہ ہر یک چیز اپنی روح سے اس کو سجدہ کر رہی ہے کیونکہ ذرہ ذرہ
اس کے بے انتہا احسانوں میں مستغرق اور اس کے ہاتھ سے نکلا ہوا ہے مگر
بنی اسرائیل: ۴۵