میاں نذیر کا مناظرہ سے انکار اور بدگوئی کا تسلسل
آسمانی فیصلہ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ان تمام اقرارات کے صاف لکھا کہ تم پر کفر کا فتویٰ ہو چکا اور ہم تم کو کافر اور بے ایمان سمجھتے ہیں
بلکه ۲۰ را کتوبر ۱۸۹۱ء میں جو تاریخ بحث مقرر کی گئی تھی جس سے پہلے اشتہارات مذکورہ جاری
ہو چکے تھے میاں صاحب کی طرف سے بحث ٹالنے کیلئے بار بار یہی عذر تھا کہ تم کافر ہو پہلے اپنا
عقیدہ تو مطابق اسلام ثابت کرو پھر بحث بھی کرنا ۔ اس وقت بھی بتما متر ادب یہی کہا گیا کہ میں
کا فرنہیں ہوں بلکہ ان تمام امور پر ایمان رکھتا ہوں جو اللہ جل شانہ نے مسلمانوں کیلئے عقائد
ٹھہرائے ہیں بلکہ جیسا کہ اشتہار ۲۳ اکتوبر ۱۸۹۱ء میں درج ہے میں نے اپنے ہاتھ سے ایک
تحریر بھی لکھ کر دی کہ میں ان تمام عقائد پر ایمان رکھتا ہوں مگر افسوس کہ میاں صاحب موصوف
پھر بھی اس عاجز کو کافر ہی جانتے رہے اور کافر ہی لکھتے رہے اور یہی ایک بہانہ ان کے ہاتھ میں
تھا جس کی وجہ سے مسیح کی وفات حیات کے بارے میں انہوں نے مجھ سے بحث نہ کی کہ یہ تو
کافر ہے کافروں سے کیا بحث کریں اگر ان میں ایک ذرہ تقوی ہوتی تو اسی وقت سے جو میری
طرف سے عقائد اسلام اور اپنے مسلمان ہونے کا اشتہار جاری ہوا تھا تکفیر کے فتوے سے دستکش
ہو جاتے اور جیسا کہ ہزاروں لوگوں میں تکفیر کے فتوے کو مشہور کیا تھا ایسا ہی عام جلسوں میں اپنی
خطا کا اقرار کر کے میرے اسلام کی نسبت صاف گواہی دیتے اور ناحق کے سوء ظن سے اپنے تئیں
بچاتے اور خلاف واقعہ تکفیر کی شہرت کا تدارک کر کے اپنے لئے خدائے تعالیٰ کے نزدیک ایک
عذر پیدا کر لیتے لیکن انہوں نے ہرگز ایسا نہ کیا بلکہ جب تک میں دہلی میں رہا یہی سنت رہا کہ میاں
صاحب اس عاجز کی نسبت گندے اور نا گفتنی الفاظ اپنے منہ سے نکالتے ہیں اور تکفیر سے دست
بردار نہیں ہوئے اور ہر چند کوشش کی گئی کہ وہ اس نالائق طریق سے باز آجائیں اور اپنی زبان کو
تھام لیں لیکن اس عاجز کی نسبت کافر کافر کہنا ایسا ان کی زبان پر چڑھ گیا کہ وہ اپنی زبان کو روک
نہیں سکے اور نفس امارہ نے ایسا ان کے دل پر قبضہ کر لیا کہ خدائے تعالیٰ کے خوف کا کوئی خانہ
خالی نہ رہا فاعتبروا یا اولی الابصار ۔ اب میں ان کی تکفیر کو زیادہ طول دینا نہیں چاہتا۔
هر یک شخص اپنی گفتار و کردار سے پوچھا جائے گا۔ ان کے اعمال ان کے ساتھ اور میرے اعمال
میرے ساتھ لیکن افسوس تو یہ ہے کہ ناحق کے الزاموں اور مفتریا نہ کاموں کی طرف انھوں نے
توجہ کی اور جو اصل بحث کے لائق اور متنازعہ فیہ امر تھا یعنے وفات مسیح علیہ السلام اس کی طرف
انہوں نے ذرہ توجہ نہ فرمائی میں نے ان کی طرف کئی دفعہ لکھا کہ میں کسی اور عقیدہ میں آپ کا مخالف
نہیں صرف اس بات میں مخالف ہوں کہ میں آپ کی طرح حضرت مسیح علیہ السلام کی جسمانی
حیات کا قائل نہیں ۔ بلکہ میں حضرت مسیح علیہ السلام کو فوت شدہ اور داخل موتی ایمانا و یقیناً جانتا ﴿۵﴾
ہوں اور ان کے مرجانے پر یقین رکھتا ہوں اور کیوں یقین نہ رکھوں جب کہ میرا مولی میرا آقا
اپنی کتاب عزیز اور قرآن کریم میں ان کو متوفیوں کی جماعت میں داخل کر چکا ہے اور سارے
قرآن میں ایک دفعہ بھی ان کی خارق عادت زندگی اور ان کے دوبارہ آنے کا ذکر نہیں بلکہ ان کو
صرف فوت شدہ کہہ کر پھر چپ ہو گیا لہذا انکا زندہ بجسده العنصر ی ہونا اور پھر دوبارہ کسی وقت
دنیا میں آنا نہ صرف اپنے ہی الہام کی رو سے خلاف واقعہ سمجھتا ہوں بلکہ اس خیال حیات مسیح کو
نصوص بینه قطعیہ یقینیہ قرآن کریم کی رو سے لغو اور باطل جانتا ہوں اگر یہ میرا بیان کلمہ کفر ہے یا
جھوٹ ہے تو آئیے اس امر میں مجھ سے بحث کیجئے پھر اگر آپ نے قرآن اور حدیث سے
حیات جسمانی حضرت عیسی علیہ السلام کی ثابت کر کے دکھلا دی تو میں اس قول سے رجوع
کروں گا بلکہ وہ اپنی کتابیں جن میں یہ مضمون ہے جلا دوں گا۔ اگر بحث نہیں کر سکتے تو آؤ اس
بارہ میں اس مضمون کی قسم ہی کھاؤ کہ قرآن کریم میں مسیح کی وفات کا کچھ ذکر نہیں بلکہ حیات کا
ذکر ہے یا کوئی اور حدیث صحیح مرفوع متصل موجود ہے جس نے توفی کے لفظ کی کوئی مخالفانہ
تفسیر کر کے مسیح کی حیات جسمانی پر گواہی دی ہے۔ پھر اگر ایک سال تک خدائے تعالیٰ کی
طرف سے اس بات کا کوئی کھلا نشان ظاہر نہ ہوا کہ آپ نے جھوٹی قسم کھائی ہے یعنے کسی وبال
عظیم میں آپ مبتلا نہ ہوئے تب بلا توقف میں آپ کے ہاتھ پر تو بہ کروں گا مگر افسوس کہ ہر چند
بار بار میاں صاحب سے یہ درخواست کی گئی لیکن نہ انہوں نے بحث کی اور نہ قسم کھائی اور نہ کافر
کافر کہنے سے باز آئے ہاں اپنی اس کنارہ کشی کی ذلت کو عوام سے پوشیدہ رکھنے کیلئے جھوٹے
اشتہارات شائع کر دیئے جن میں یہ بار بار لکھا گیا کہ گو وہ تو اس عاجز کو بحث کیلئے اخیر تک
بلاتے ہی رہے اور قسم کھانے کیلئے بھی مستعد تھے لیکن یہ عاجز ہی ان سے ڈر گیا اور مقابل پر نہ
آیا۔ میاں صاحب اور شیخ الکل کہلانا اور اس قدر جھوٹ ! میں ان کے حق میں علی الکاذبین
کیا کہوں خدائے تعالیٰ ان پر رحمت کرے۔ ناظرین! اگر کچھ نور فراست رکھتے ہو تو یقیناً سمجھو کہ