حضرت عیسیٰؑ کے بارے میں عوام کو گمراہ کرنے کی بددیانتی
آسمانی فیصلہ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یہ سب باتیں میاں صاحب اور ان کے شاگردوں کی سراسر دروغ بے فروغ اور محض او باشانہ
لاف و گزاف ہے جب کہ میری طرف سے اشتہار پر اشتہار اس بات کیلئے جاری ہوا تھا کہ
میاں صاحب مسیح کی وفات کے بارہ میں مجھ سے بحث کریں اور اسی مطلب کیلئے میں حرج اور
خرچ اٹھا کر ایک ماہ برابر دہلی میں رہا تو پھر ایک حقیقت رس آدمی سمجھ سکتا ہے کہ اگر میاں
صاحب بحث کے لئے سیدھے دل سے مستعد ہوتے تو میں کیوں ان سے بحث نہ کر تا نقل مشہور
ہے کہ سانچ کو آنچ نہیں میں اسی طرح بحث وفات مسیح کیلئے اب پھر حاضر ہوں جیسا کہ پہلے
حاضر تھا اگر میاں صاحب لاہور میں آ کر بحث منظور کریں تو میں ان کی خاص ذات کا کرایہ
آنے جانے کا خود دے دوں گا اگر آنے پر راضی ہوں تو میں ان کی تحریر پر بلا توقف کرایہ پہلے
روانہ کر سکتا ہوں اب میں دہلی میں بحث کیلئے جانا نہیں چاہتا کیونکہ دہلی والوں کے شور وغوغا کو
دیکھ چکا ہوں اور ان کی مفسدانہ اور او باشانہ باتیں سن چکا ہوں وَلَا يُلْدَعُ الْمُؤْمِنُ مِنْ
جُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ میں تو یہ بھی کہتا ہوں کہ اگر میں بحث وفات مسیح سے گریز کروں تو میرے
پر بوجه صد عن سبیل الله خدائے تعالیٰ کی ہزار لعنت ہو۔ اور اگر شیخ الکل صاحب گریز
کریں تو ان پر اس سے آدھی ہی سہی اور اگر وہ حاضر ہونے سے روگردان ہیں تو میں یہ بھی
اجازت دیتا ہوں کہ وہ اپنی جگہ پر ہی بذریعہ تحریرات اظہار حق کیلئے بحث کر لیں غرض میں ہر
طرح سے حاضر ہوں اور میاں صاحب کے جواب باصواب کا منتظر ہوں میں زیادہ تر گرمجوشی
سے میاں صاحب کی طرف اسلئے مستعد ہوں کہ لوگوں کے خیال میں ان کی علمی حالت سب
سے بڑھی ہوئی ہے اور وہ علمائے ہند میں بینچ کی طرح ہیں اور کچھ شک نہیں کہ بیچ کے کاٹنے
سے تمام شاخیں خود بخودگریں گی سو مجھے پہنچ ہی کی طرف متوجہ ہونا چاہئے اور شاخوں کا قصہ خود
بخود تمام ہو جائے گا اور اس بحث سے دنیا پر کھل جائے گا کہ شیخ الکل صاحب کے پاس مسیح علیہ
السلام کی جسمانی زندگی پر کون سے دلائل یقینیہ ہیں جن کی وجہ سے انھوں نے عوام الناس کو
سخت درجہ کے اشتعال میں ڈال رکھا ہے مگر یہ پیشگوئی بھی یاد رکھو کہ وہ ہرگز بحث نہیں کریں
گے اور اگر کریں گے تو ایسے رسوا ہوں گے کہ منہ دکھانے کی جگہ نہیں رہے گی ۔ ہائے مجھے ان
پر بڑا افسوس ہے کہ انھوں نے چند روزہ زندگی کے ننگ و ناموس سے پیار کر کے حق کو چھپایا
اور راستی کو ترک کر کے ناراستی سے دل لگایا ان کو خوب معلوم تھا کہ حضرت مسیح علیہ السلام
کی وفات قرآن کریم اور احادیث صحیحہ مرفوعہ سے بخوبی ثابت ہے مگر سرا سر خیانت اور بددیانتی
کی راہ سے اس شہادت کے ادا کرنے سے وہ عمداً پیچھے ہٹے رہے انھوں نے سچائی کا پکا دشمن بن کر
محض دروغ گوئی کی راہ سے عوام میں اس بات کو پھیلایا کہ قرآن کریم میں یہی لکھا ہے کہ
مسیح ابن مریم زنده بجسده العنصری آسمان پر اٹھایا گیا ہے اور وفات کا کہیں ذکر نہیں مگر
چونکہ وہ دل میں جانتے تھے کہ ہم ناحق پر ہیں اور کتاب اللہ کے مخالف کہہ رہے ہیں اسلئے وہ
سیدھی نیت سے بحث کرنے کیلئے مقابل پر نہ آئے اور بے ہودہ شرطوں کے ساتھ اس مختصر اور
صاف طریق بحث وفات کو ٹال دیا۔ غضب کی بات ہے کہ خداوند ذوالمجد والجلال تو یہ فرماوے
که مسیح ابن مریم فوت ہو گیا ہے اور میاں نذیر حسین یہ کہیں کہ نہیں ہرگز نہیں بلکہ وہ تو زندہ
بجسده العنصری آسمان کی طرف اٹھایا گیا ہے آفرین اے نذیر حسین تو نے خوب قرآن
کی پیروی کی اور طرفہ تر یہ کہ قرآن کریم میں آسمان کی طرف اٹھا لینے کا کہیں ذکر بھی نہیں بلکہ
وفات دینے کے بعد اپنی طرف اٹھا لینے کا ذکر ہے جیسا کہ عام طور پر تمام فوت شدہ راستبازوں
کے لئے ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ کا خطاب ہے سو وہی رفع الی اللہ اور رجوع الی اللہ جس کے
لئے پہلے موت شرط ہے حضرت مسیح کے بھی نصیب ہو گیا کہاں یہ رفع الی اللہ اور کہاں رفع
الى السماء ہائے افسوس ان لوگوں نے قرآن کریم کو کیسے پس پشت ڈال دیا اور اس کی عظمت
ان کے دلوں سے کیسی یکدفعہ اٹھ گئی اور خدائے تعالیٰ کی پاک کلام کی جگہ بے اصل لکیر سے محبت
کرنے لگے کتابوں سے تولدے ہوئے ہیں مگر خدائے تعالیٰ نے سمجھ چھین لی فتح اور شکست کے
خیال نے دیانت اور ایمان کو دبا لیا اور پندار اور عجب نے حق کے قبول کرنے سے دور ڈال دیا اور
مجھے تو اس بات کا ذرہ بھی رنج نہیں کہ میاں نذیر حسین اور ان کے شاگردوں نے ایک جھوٹی فتح
کو خلاف واقعہ مشہور کر دیا اور نفس الامر کو چھپایا۔ اور نہ میرے لئے یہ کچھ رنج کی بات ہے
کیونکہ جس حالت میں راست راست اور حق الامر یہی ہے کہ دراصل میاں صاحب ہی ایک
بڑی ذلت کے ساتھ ہمیشہ کیلئے شکست یاب اور پس پا ہو گئے ہیں اور ایسے گرے ہیں کہ اب پھر
کبھی کھڑے نہیں ہوں گے یہاں تک کہ اسی مغلوبی میں اس عالم سے گزر جائیں گے پھر اگر وہ
ملامت خلق پر پردہ ڈالنے کیلئے ایک مصنوعی فتح کا خاکہ اپنی نظر کے سامنے رکھ کر چند منٹ کیلئے
الفجر : ۲۹