آسمانی فیصلہ: ایمان کی صداقت کا چیلنج
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مقابل پر جو مجھے آسمان سے عطا کی گئی ہے ان سفلی ملاؤں کو سراسر بے بھر سمجھتا ہوں اور بخدا ایک مرے
ہوئے کیڑے کے برابر بھی میں انہیں خیال نہیں کرتا کیا کوئی زندہ مردوں سے ڈرا کرتا ہے۔ یقیناً سمجھو کہ
علم دین ایک آسمانی بھید ہے اور وہی کما حقہ آسمانی بھید جانتا ہے جو آسمان سے فیض پاتا ہے جو
خدائے تعالیٰ تک پہنچتا ہے وہی اس کی کلام کے اسرار عمیقہ تک بھی پہنچتا ہے جو پوری روشنی میں نشست
رکھتا ہے وہی ہے جو پوری بصیرت بھی رکھتا ہے۔ ہاں اگر یہ کہا جاتا کہ میں ان کی گندی گالیوں سے ڈر
گیا اور ان کی نجاست سے بھری ہوئی باتوں سے میں ترساں ہوا تو شاید کسی قدر سچ بھی ہوتا کیونکہ ہمیشہ
شرفاء بد گفتار لوگوں سے ڈرا کرتے ہیں اور مہذب لوگ گندی زبان والوں سے پر ہیز کر جاتے ہیں۔
شریف از سفله نمی ترسد بلکه از سفلگی او می ترسد ۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ کا ارادہ تھا کہ
میاں نذیر حسین کی پردہ دری کرے اور ان کی آواز دہل کی حقیقت لوگوں پر ظاہر کر دیوے سو بالغ نظر
جانتے ہیں کہ وہ خواستہ ایزدی پورا ہو گیا اور نذیر حسین کے تقویٰ اور خدا پرستی اور علم اور معرفت کی ساری
قلعی کھل گئی اور ترک تقویٰ کی شامت سے ایک ذلت ان کو پہنچ گئی مگر ایک اور ذلت ابھی باقی ہے جوان
کیلئے اور ان کے ہم خیال لوگوں کے لئے طیار ہے جس کا ذکر ہم نیچے کرتے ہیں۔
الها الله تعالى
ای خدا ای مالک ارض و سما
امر صیل از جناب خود نما
ای پناه حزب خود در هر بلا
ای تیم و دست گیرد رهنما
ایه در دست تو فصل است تنها
نسخت شوری اوفتا داند زمین
تا شود قطع نزاع و فتنه ها
اگ کرشمہ اپنی قدرت کا دکرا
لگادی
تہ کو سب قدرت کے امورب الورا
رحم کن برخلق امی جان آذین
آسمانی فیصلہ
می پرستی کا مٹا جاتا ہے نام
اک نشان د اهلا که موجت تمام
قبل اس کے جو میں آسمانی فیصلہ کا ذکر کروں صفائی بیان کیلئے اس قدر لکھنا ضرور ہے کہ یہ بات ظاہر
ہے کہ جو لوگ خدائے تعالیٰ کے نزدیک فی الحقیقت مومن ہیں اور جن کو خدائے تعالیٰ نے خاص
اپنے لئے چن لیا ہے اور اپنے ہاتھ سے صاف کیا ہے اور اپنے برگزیدہ گروہ میں جگہ دے دی ہے
اور جن کے حق میں فرمایا ہے۔ فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ ے ان میں آثار سجود اور
عبودیت کے ضرور پائے جانے چاہئیں کیونکہ خدائے تعالیٰ کے وعدوں میں خطا اور تخلف
نہیں سوان تمام علامات کا مومن میں پائے جانا جن کا قرآن کریم میں مومنوں کی تعریف میں
ذکر فرمایا گیا ہے ضروریات ایمان میں میں سے ہے او ہے اور مومنوں اور ایسے شخص ۔ یسے شخص میں فیصلہ کرنے کیلئے
جس کا نام اس کی قوم کے علماء نے کافر رکھا اور مفتری اور دجال اور ملحد قرار دیا یہی علامات
کامل محک اور معیار ہیں پس اگر کوئی شخص اپنے بھائی مسلمان کا نام کا فر رکھے اور اس سے
مطمئن ا نہ نہ ہو ہو کہ کہ وہ وہ شخصا۔ شخص ص اپنے اپنے ایماندار ایماندار ہ ہونے کا اقرار کرتا ہے اور کلمہ طیبہ لا إله الا الله
محمد رسول اللہ کا قائل ہے اور اسلام کے تمام عقیدوں کا ماننے والا ہے اور
خدائے تعالیٰ کے تمام فرائض اور حدود اور احکام کو فرائض اور حدود اور احکام سمجھتا ہے اور حتی
الوسع ان پر عمل کرتا ہے۔ تو پھر بالآ خر طریق فیصلہ یہ ہے کہ فریقین کو ان علامات میں آزمایا
جاوے جو خدا وند تعالیٰ نے مومن اور کافر میں فرق ظاہر کرنے کیلئے قرآن کریم میں ظاہر
فرمائی ہیں تا جو شخص حقیقت : جو شخص حقیقت میں خدا تعالیٰ کے نزد یک مومن ہے اس کو خدائے تعالیٰ اپنے
وعدے کے موافق تہمت کفر سے بری کرے اور اس میں اور اس کے غیر میں فرق کر کے دکھا
دیوے اور روز کا قصہ کوتاہ ہو جاوے۔ یہ بات ہر ایک عاقل سمجھ سکتا ہے کہ اگر یہ عاجز جیسا کہ میاں
نذیر حسین اور اس کے شاگرد بٹالوی کا خیال ہے در حقیقت کا فر اور دجال اور مفتری اور مورد لعن
اور دائرہ اسلام سے خارج ہے تو خدائے تعالیٰ عند المقابلہ کوئی نشان ایمانداران کا اس عاجز کی
تصدیق کیلئے ظاہر نہیں کرے گا کیونکہ خدائے تعالیٰ کافروں اور اپنے دین کے مخالفوں کے
بارے میں جو بے ایمان اور مردود ہیں ایمانی علامات کے دکھلانے سے ہرگز اپنی تائید ظاہر نہیں
کرتا اور کیونکر کرے جب کہ وہ ان کو جانتا ہے کہ وہ دشمن دین اور نعمت ایمان سے بے بہرہ
ہیں سو جیسا کہ میاں نذیر حسین صاحب اور بٹالوی نے میری نسبت کفر اور بے دینی کا فتویٰ
لکھا اگر میں در حقیقت ایسا ہی کافر اور دجال اور دشمن دین ہوں تو خدائے تعالیٰ اس مقابلہ
میں ہرگز میری تائید نہیں کرے گا بلکہ اپنی تائیدوں سے مجھے بے بہرہ رکھ کر ایسا رسوا کرے گا
کہ جیسا اتنے بڑے کذاب کی سزا ہونی چاہئے اور اس صورت میں اہل اسلام میرے شر
سے بچ جائیں گے اور تمام مسلمان میرے فتنہ سے امن میں آجائیں گے لیکن اگر کرشمہ قدرت
ا الفتح : ٣٠