مقابلہ کے لئے انتظام

آسمانی فیصلہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہاں ان کو اختیار ہے کہ وہ اپنے ساتھ بٹالوی کو بھی کہ اب تو خواب بینی کا بھی دعوی رکھتا ہے
ملا لیں بلکہ ان کو میری طرف سے اختیار ہے کہ وہ مولوی عبد الجبار صاحب خلف عبد صالح
مولوی عبداللہ صاحب مرحوم اور نیز مولوی عبدالرحمن لکھو والے کو جو میری نسبت ابدی گمراہ
ہونے کا الہام مشتہر کر چکے ہیں اور کفر کا فتوی دے چکے ہیں اور نیز مولوی محمد بشیر صاحب
بھو پالوی کو جو انکے متبعین میں سے ہیں اس مقابلہ میں اپنے ساتھ ملا لیں اور اگر میاں صاحب
موصوف اپنی عادت کے موافق گریز کر جائیں تو یہی حضرات مذکورہ بالا میرے سامنے آویں
اور اگر یہ سب گریز اختیار کریں تو پھر م ریں تو پھر مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی اس کام کیلئے ہمت کریں
کیونکہ مقلدوں کی پارٹی کے تو وہی رُکن اول ہیں اور انکے ساتھ ہر ایک ایسا شخص بھی شامل
ہو سکتا ہے کہ جو نامی اور مشاہیر صوفیوں اور پیرزادوں اور سجادہ نشینوں میں سے ہو اور انہیں
حضرات علماء کی طرح اس عاجز کو کافر اور مفتری اور کذاب اور مکار سمجھتا ہو اور اگر یہ سب کے
سب مقابلہ سے منہ پھیر لیں اور کچے عُذروں اور نا معقول بہانوں سے میری اس دعوت کے
قبول کرنے سے منحرف ہو جائیں تو خدائے تعالیٰ کی حجت ان پر تمام ہے میں مامور ہوں اور فتح
کی مجھے بشارت دی گئی ہے لہذا میں حضرات مذکورہ بالا کو مقابلہ کیلئے بلاتا ہوں کوئی ہے جو
میرے سامنے آوے؟ اور مقابلہ کیلئے احسن انتظام یہ ہے کہ لاہور میں جو صدر مقام پنجاب ہے
اس امتحان کی غرض سے ایک انجمن مقرر کی جائے اگر فریق مخالف اس تجویز کو پسند کرے تو
انجمن کے ممبر بتراضی فریقین مقرر کئے جائیں گے اور اختلاف کے وقت کثرت رائے کا لحاظ
رہے گا اور مناسب ہوگا کہ چاروں علامتوں کی پورے طور پر آزمائش کیلئے فریقین ایک سال
تک انجمن میں بقید تاریخ اپنی تحریرات بھیجتے رہیں اور انجمن کی طرف سے بقید تاریخ و بہ تفصیل
مضمون تحریرات موصول شدہ کی رسیدیں فریقین کو بھیجی جائیں گی ۔ علامت اول یعنی بشارتوں
کی آزمائش کا طریق یہ ہو گا کہ فریقین پر جو کچھ منجانب اللہ بطریق الہام و کشف وغیرہ ظاہر ہو
وه امر بقید تاریخ و به ثبت شهادت چار کس از مسلمانان پیش از وقوع انجمن کی خدمت میں پہنچا دیا
جائے اور انجمن اپنے رجسٹر میں بقید تاریخ اس کو درج کرے اور اس پر تمام ارکان انجمن یا
کم سے کم پانچ ممبروں کے دستخط ہو کر پھر ایک رسید اس کی فریسندہ کو حسب تصریح مذکور بھیجی
جائے اور اس بشارت کے صدق یا کذب کا انتظار کیا جائے اور کسی نتیجہ کے ظہور کے وقت

اس کی یادداشت معہ اس کے ثبوت کے رجسٹر میں لکھی جاوے اور بدستور ممبروں کی گواہیاں اس پر ثبت
ہوں ۔ اور دوسری علامت کی نسبت بھی جو حوادث و نوازل دنیا کے متعلق ہے۔ یہی انتظام مرعی رہے گا اور
یادر ہے کہ انجمن کے پاس یہ سب اسرار بطور امانت محفوظ رہیں گے اور انجمن اس بات کا حلفاً اقرار کر لے
گی کہ اس وقت سے پہلے کہ فریقین کے موازنہ کیلئے ان امور کا جلسہ عام میں افشا ہو ہرگز کوئی امرکسی اجنبی
کے کانوں تک نہیں پہنچایا جائے گا بجز اس صورت کے کہ کسی راز کا فاش ہونا انجمن کے حد اختیار سے باہر
ہوا اور علامت سوم یعنی قبولیت دعا کی آزمائش کا طریق یہ ہوگا کہ وہی انجمن مختلف قسم کے مصیبت رسیدوں
کے بہم پہنچانے کیلئے جس میں ہر ایک مذہب کا آدمی شامل ہو سکتا ہے ایک عام اشتہار دے دے گی اور ہر
ایک مذہب کا آدمی خواہ وہ مسلمان ہو خواہ عیسائی یا ہندو ہو یا یہودی ہو غرض کسی مذہب یا کسی رائے کا
پابند ہو اگر وہ کسی عظیم الشان مصیبت میں مبتلا ہو اور اپنے نفس کو مصیبت زدوں کے گروہ میں پیش کرے تو
بلا تمیز و تفرقہ قبول کیا جائے گا کیونکہ خدائے تعالیٰ نے جسمانی دنیوی فوائد کے پہنچانے میں اپنے
مختلف المذاہب بندوں میں کوئی تمیز اور تفرقہ قائم نہیں رکھا اور تمیز اور تفرقہ قائم نہیں رکھا اور مصیبت زدوں کے فراہمی کیلئے ایک ماہ
تک یا جیسے انجمن مناسب سمجھے یہ انتظام رہے گا کہ ان کے نام کے پرچے معہ ولدیت وسکونت وغیرہ کے
ایک صندوق میں جمع ہوتے رہیں بعد اس کے ان کی اسم وار دو فردیں برعایت اعتدال اور بقید ولدیت و
قومیت و سکونت و مذهب و پیشه و بتصریح بلاء پیش آمدہ مرتب کر کے فریقین کے سامنے معہ ان مصیبت
رسیدوں کے پیش کریں گے اور فریقین ان مصیبت رسیدوں کا ملاحظہ کر کے ان دونوں فردوں کو بذریعہ
قرعہ اندازی کے با ں کے باہم تقسیم کر لیں گے اور اگر کوئی مصیبت زدہ کسی دور دراز ملک میں ہو اور بوجہ بعد
مسافت و عدم مقدرت حاضر نہ ہو سکے تو ایک شاخ انجمن اس شہر میں مقرر ہو کر جہاں وہ مصیبت زدہ رہتا
ہے اس کے پرچہ مصیبت کو صدرانجمن میں پہنچادیں گی اور بعد قرعہ اندازی کے ہر ایک فریق کے حصہ میں
جو فرد آئے گی اس فرد میں جو مصیبت رسیدہ مندرج ہوں گے وہ اسی فریق کے حصہ کے سمجھے جائیں گے
جس کو خدائے تعالیٰ نے قرعہ اندازی کے ذریعہ سے یہ فرد دے دی اور واجب ہوگا کہ انجمن مصیبت
رسیدوں کی فراہمی کیلئے اور ان کی تاریخ مقررہ پر حاضر ہو جانے کی غرض سے چند ہفتے پہلے اشتہارات شائع
کر دیوے۔ ان اشتہارات کا تمام خرچ خاص میرے ذمہ ہوگا کیا اور وہ دوفر دیں مصیبت رسیدوں کی
یا نوٹ : جلسہ عام میں اس تحریر کے پڑھے جانے پر اخویم مولوی غلام قادر صاحب فصیح مالک و مہتم اخبار پنجاب گزٹ سیالکوٹ
نے بذریعہ تحریر ظاہر کیا کہ ان اشتہارات کے طبع اور شائع ہونے کا کل خرچ میرے ذمہ رہے گا ۔ فجزاهم الله خيرا منه

آج 10 میں سے 10 باقی