ایک مقابلہ سے تمام شبہات دور ہے جائیں گے

آسمانی فیصلہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ساتھ ہی دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ حقیقی آفتاب و ماہتاب دنیا کے وہی ہیں۔ اس تقریر سے
ظاہر ہے کہ بنی آدم کی مرادات بلکہ زندگی کا مدار وہی لوگ ہیں اور بنی آدم کیا ہر یک مخلوق کے
ثبات اور قیام کا مدار اور مناط وہی ہیں اگر وہ نہ ہوں تو پھر دیکھو کہ بتوں سے کیا حاصل ہے اور
تدبیروں سے کیا فائدہ ہے یہ ایک نہایت باریک بھید ہے جس کے سمجھنے کیلئے صرف اس دنیا کی
عقل کافی نہیں بلکہ وہ نور درکار ہے جو عارفوں کو ملتا ہے درحقیقت یہ سارے شبہات مقابلہ سے
دور ہو جاتے ہیں کیونکہ مقابلہ کے وقت خدائے تعالیٰ خاص ارادہ فرماتا ہے کہ تا وہ جو
خدائے تعالیٰ کی طرف سے سچی قبولیت اور سچی برکت رکھتا ہے اس کی عزت ظاہر ہوا گر ثبت پرست
موحد کے مقابل پر آوے اور استجابت دعا میں ایک دوسرے کی آزمائش کریں تو ثبت پرست
سخت ذلیل اور رسوا ہو اسی وجہ سے میں نے پہلے بھی کہہ دیا ہے کہ کامل مومن کی آزمائش کیلئے
جیسا سہل طریق مقابلہ ہے ایسا اور کوئی طریق نہیں جس بارے میں کامل مومن کی دعا منظور نہ ہو
اور اعلام الہی سے اس کو نا منظوری کی اطلاع دی جائے پھر اگر اس کام کیلئے یورپ اور امریکہ کی
تمام تدبیریں ختم کی جائیں یا دنیا کے تمام بتوں کے آگے سر رگڑا جائے یا اگر تمام دنیا اپنی اپنی
دعاؤں میں اس امر میں کامیابی چاہے تو یہ ناممکن ہو گا ۔ اور اگر چہ مومن کامل کا فیض تمام دنیا میں
جاری وساری ہوتا ہے اور اسی کی برکت سے دنیا کی کل چلتی ہے اور وہ در پردہ ہر یک کیلئے حصول
مرادات کا ذریعہ ہوتا ہے خواہ کوئی اس کو شناخت کرے یا نہ کرے لیکن جو لوگ خاص طور پر
ارادت اور عقیدت کے ساتھ اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں وہ نہ صرف اس کی برکت سے دنیا کی
مرادات پاتے ہیں بلکہ اپنا دین بھی درست کر لیتے ہیں اور اپنے ایمانوں کو قوی کر لیتے ہیں اور
اپنے رب کو پہچان لیتے ہیں اور اگر وہ وفاداری سے مومن کامل کے زیر سایہ پڑے رہیں اور
درمیان سے بھاگ نہ جائیں تو بکثرت آسمانی نشانوں کو دیکھ لیتے ہیں۔
اور میں نے جو اس مضمون میں مختلف اقسام کے مصیبت رسیدوں کا ہونا بطور شرط لکھ دیا ہے یہ
اسلئے لکھا ہے کہ تا عام طور پر انواع اقسام کی صورتوں میں خدائے تعالیٰ کی رحمت ظاہر ہو اور
ہر یک طبیعت اور مذاق کا آدمی اسکو سمجھ سکے اور مختلف اقسام کے مصیبت رسیدہ مندرجہ ذیل
مثالوں سے سمجھ سکتے ہیں۔ مثلاً کوئی انواع اقسام کے امراض میں مبتلا ہو اور کوئی کسی ناحق کی سزا
میں پھنس گیا ہو یا پھنے والا ہو اور کسی کا ولد عزیز مفقود الخبر ہو اور کوئی خود لا ولد ہو۔ اور کوئی جاہ

و مرتبہ کے بعد لائق رحم ذلت میں پڑا ہو اور کوئی کسی ظالم کے پنجہ میں گرفتار ہو ۔ اور کوئی
فوق الطاقت اور غیر معمولی قرضہ کی بلا سے جان بلب ہو اور کسی کا جگر گوشہ دین اسلام سے مرتد
ہو گیا ہو اور کوئی کسی ایسے غم وقلق میں گرفتار ہو جس کو ہم اس وقت بیان نہیں کر سکے۔ اور علامت
چہارم یعنی معارف قرآنی کا کھلنا اس میں احسن انتظام یہ ہے کہ ہر ایک فریق چند آیات قرآنی کے
معارف و حقائق ولطائف لکھ کر انجمن میں عین جلسہ عام میں سناوے پھر اگر جو کچھ کسی فریق نے لکھا
ہے کسی پہلی تفسیر کی کتاب میں ثابت ہو جائے تو یہ شخص محض ناقل متصور ہو کر مورد عتاب ہو لیکن اگر
اس کے بیان کردہ حقائق و معارف جو فی حد ذاتها صحیح اور غیر مخدوش بھی ہوں ایسے جدید اور نو وارد
ہوں جو پہلے مفسرین کے ذہن ان کی طرف سبقت نہ لے گئے ہوں اور با اینہمہ وہ معنے من کل
الوجوہ تکلف سے پاک اور قرآن کریم کے اعجاز اور کمال عظمت اور شان کو ظاہر کرتے ہوں اور
۱۳ اپنے اندر ایک جلالت اور ہیبت اور سچائی کا نور رکھتے ہوں تو سمجھنا چاہئے کہ وہ خدائے تعالیٰ کی
طرف سے ہیں جو خدا وند تعالیٰ نے اپنے مقبول کی عزت اور قبولیت اور قابلیت ظاہر کرنے کیلئے
اپنے لڑنی علم سے عطا فرمائی ہیں یہ ہر چہار محک امتحان جو میں نے لکھی ہیں یہ ایسی سیدھی اور
صاف ہیں کہ جو شخص غور ۔ جو شخص غور کے ساتھ ان کو زیر نظر را کر لائے گا وہ بلاشبہ اس بات کو قبول کر ۔ ہ کرلے گا کہ
متخاصمین کے فیصلہ کیلئے اس سے صاف اور سہل تر اور کوئی روحانی طریق نہیں اور میں اقرار کرتا
ہوں اور اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر میں اس مقابلہ میں مغلوب ہو گیا تو اپنے ناحق
پر ہونے کا خود اقرار شائع کر دوں گا اور پھر میاں نذیر حسین صاحب اور شیخ بٹالوی کی تکفیر اور
مفتری کہنے کی حاجت نہیں رہے گی اور اس صورت میں ہر ایک ذلت اور توہین اور تحقیر کا مستوجب و
سزاوار ٹھہروں گا اور اسی جلسے میں اقرار بھی کر دوں گا کہ میں خدائے تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہوں
اور میرے تمام دعاوی باطل ہیں اور بخدا میں یقین رکھتا ہوں اور دیکھ رہا ہوں کہ میرا خدا ہرگز ایسا
نہیں کرے گا اور کبھی مجھے ضائع ہونے نہیں دے گا۔ اب علماء مذکورہ بالا کا اس صاف اور صریح
امتحان سے انحراف کرنا [ اگر وہ انحراف کریں ] نہ صرف بے انصافی ہوگی بلکہ میرے خیال میں وہ
اس وقت چپ رہنے سے یا صرف مغشوش اور غیر صحیح جوابوں پر کفایت کرنے سے دانش مند لوگوں کو
اپنے پر سخت بدگمان کر لیں گے اگر وہ اس وقت ایسے شخص کے مقابل پر جو سچے دل سے مقابلہ کیلئے
میدان میں کھڑا ہے محض حیلہ سازی سے بھرا ہوا کوئی ملمع جواب دیں گے تو یاد رکھیں کہ کوئی

آج 10 میں سے 10 باقی