کیوں حضرت مسیح موعودؑ لوگوں کی تسلی کے لیے نشان ظاہر نہیں کرتے؟

آسمانی فیصلہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

طالب حق اور حق پسند ایسے جواب کو پسند نہیں کرے گا بلکہ منصف لوگ اس کو تأسف کی نگاہوں سے
دیکھیں گے۔ ممکن ہے کہ کسی کے دل میں یہ خیال پیدا ہو کہ جو شخص مسیح موعود ہونے کا مدعی ہو وہ
کیوں خود یکطرفہ طور پر ایسے نشان نہیں دکھلاتا جن سے لوگ مطمئن ہو جائیں ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ
تمام لوگ علماء کے تابع ہیں اور علماء نے اپنے اشتہارات کے ذریعہ سے عوام میں یہ بات پھیلا دی ہے
کہ یہ شخص کافر اور دجال ہے اگر کتنے ہی نشان دکھاوے تو بھی قبول کے لائق نہیں چنانچہ شیخ بٹالوی نے
اپنے ایک لمبے اشتہار میں جس کو اس نے لدھیانہ کی بحث کے بعد چھاپا ہے یہی باتیں صاف صاف لکھ
دی ہیں اور بڑے انکار اور عناد کی راہ سے اس عاجز کی نسبت بیان کیا ہے کہ یہ شخص جو آسمانی نشانوں
کے دکھلانے کی طرف دعوت کرتا ہے اس کی اس دعوت کی طرف متوجہ نہیں ہونا چاہئے کیونکہ نشان تو ابن
صیاد سے بھی ظاہر ہوتے تھے اور دجال معہود بھی دکھلائے گا پھر نشانوں کا کیا اعتبار ہے ماسوا اس کے
میں یہ بھی سنتا ہوں اور اپنے مخالفوں کے اشتہارات میں پڑھتا ہوں کہ وہ میرے یکطرفہ نشانوں کو تحقیر
کی نظر سے دیکھتے ہیں اور محض شرارت کی راہ سے کہتے ہیں کہ اگر یہ شخص کوئی سچی خواب بتلاتا ہے یا کوئی
الہامی پیشگوئی ظاہر کرتا ہے تو ان امور میں اس کی خصوصیت کیا ہے کافروں کو بھی سچی خوابیں آ جاتی ہیں
بلکہ کبھی ان کی دعائیں بھی قبول ہو جاتی ہیں کبھی ان کو پیش از وقت کوئی بات بھی معلوم ہو جاتی ہے بعض
قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ یہ بات تو ہمیں بھی حاصل ہے اور نہیں جانتے کہ فقط ایک درم سے گدا تو نگر
نہیں کہلا سکتا اور ایک ذرہ سی روشنی سے کرمک شب تاب کو سورج نہیں کہہ سکتے لیکن بغیر مقابلہ کے یہ
لوگ کسی طرح سمجھ نہیں سکتے مقابلہ کے وقت انہیں اختیار ہے کہ اگر آپ عاجز آ جائیں تو دس ہیں کافر
ہی اپنے ساتھ شریک کر لیں ۔ غرض جب کہ مولویوں نے یکطرفہ نشانوں کو منظور ہی نہیں کیا اور مجھے کافر
ہی ٹھہراتے ہیں اور میرے نشانوں کو استدراج میں داخل کرتے یا تحقیر کی نظر سے دیکھتے ہیں تو پھر
یکطرفہ نشانوں سے کیا اثر مترتب ہوگا اور عوام جن کے دل اور کان ایسی باتوں سے پُر کئے گئے ہیں
ایسے نشانوں سے کیونکر مطمئن ہوں گے لیکن ایمانی نشانوں کے دکھلانے کا باہم مقابلہ ایک ایسا
صاف اور روشن امر ہے کہ اس میں ان علماء کا کوئی عذر بھی پیش نہیں جا سکتا اور نیز جس قدر مقابلہ
کے وقت کھلے کھلے طور پر حق ظاہر ہوتا ہے ایسی کوئی اور صورت حق کے ظاہر ہونے کی نہیں ہاں اگر یہ
لوگ اس مقابلہ سے عاجز ہوں تو پھر ان پر واجب ہے کہ اپنی طرف سے ایک اشتہار بہ ثبت مواہیر

بالاتفاق شائع کر دیں کہ ہم مقابلہ نہیں کر سکتے اور مومنین کاملین کے علامات ہم میں پائے نہیں جاتے
اور نیز لکھ دیں کہ ہم یہ بھی اقرار کرتے ہیں کہ اس شخص یعنے اس عاجز کے نشانوں کو دیکھ کر بلا عذر قبول
کر لیں گے اور عوام کو قبول کرنے کیلئے فہمائش بھی کر دیں گے اور نیز دعوی کو بھی تسلیم کر لیں گے اور
تکفیر کے شیطانی منصوبوں سے باز آ جائیں گے اور اس عاجز کو مومن کامل سمجھ لیں گے تو اس صورت
میں یہ عاجز عہد کرتا ہے کہ اللہ جل شانہ کے فضل و کرم سے یکطرفہ نشانوں کا ثبوت ان کو دے گا اور
امید رکھتا ہے کہ خداوند قوی و قدیر ان کو اپنے نشان دکھائے گا اور اپنے بندہ کا حامی اور ناصر ہوگا اور
صدقاً و حقا اپنے وعدوں کو پورا کرے گا۔ لیکن اگر وہ لوگ ایسی تحریر شائع نہ کریں تو پھر بہر حال مقابلہ
ہی بہتر ہے تا ان کا یہ خیال اور یہ غرور کہ ہم مومن کامل اور شیخ الکل اور مقتدائے زمانہ ہیں اور نیز ملہم
۱۴ اور مکالمات الہیہ سے مشرف ہیں مگر یہ شخص کافر اور دجال اور کتے سے بدتر ہے اچھی طرح انفصال
پا جائے اور اس مقابلہ میں ایک یہ بھی فائدہ ہے کہ جو فیصلہ ہماری طرف سے یکطرفہ طور پر ایک
مدت دراز کو چاہتا ہے وہ مقابلہ کی صورت میں صرف تھوڑے ہی دنوں میں انجام پذیر ہو جائے گا سو
یہ مقابلہ اس امر متنازعہ کے فیصلہ کرنے کیلئے کہ در حقیقت مومن کون ہے اور کافروں کی سیرت کون
اپنے اندر رکھتا ہے نہایت آسان طریق اور نزدیک کی راہ ہے۔ اس سے جلد نزاع کا خاتمہ ہو جائے گا
گویا صد ہا کوس کا فاصلہ ایک قدم پر آجائے گا۔ اور خدائے تعالیٰ کی غیرت جلد تر دکھا دے گی کہ اصل
حقیقت کیا ہے اور اس مقابلہ کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں فریقین کو نکتہ چینی کی گنجائش نہیں رہتی
اور نہ ناحق کے عذروں اور بہانوں کی کچھ پیش جاتی ہے لیکن یکطرفہ نشانوں میں بداندیش کی نکتہ چینی
عوام کالانعام کو دھو کہ میں ڈالتی ہے یہ بھی جاننے والے جانتے ہیں کہ یکطرفہ نشان بہت سے آج
تک اس عاجز سے ظہور میں آچکے ہیں جن کے دیکھنے والے زندہ موجود ہیں مگر کیا علماء با وجود ثبوت
پیش کرنے کے ان کو قبول کر لیں گے ہرگز نہیں ۔ اور یہ بھی یادر ہے کہ یہ تمام کلمات اور یہ طریق جو
اختیار کیا گیا ہے یہ محض ان منکروں کا جلدی فیصلہ کرنے کے ارادہ سے اور نیز اسکات وافحام کے
خیال اور ان پر اتمام حجت کی غرض سے اور سچائی کا کامل جلوہ دکھانے کی نیت سے اور اس پیغام کے
پہنچانے کیلئے ہے جو اس عاجز کو منجانب اللہ دیا گیا ہے ورنہ نشانوں کا ظاہر ہونا ان کے مقابلہ پر
موقوف نہیں نشانوں کا سلسلہ تو ابتداء سے جاری ہے اور ہر یک صحبت میں رہنے والا بشرطیکہ صدق اور
استقامت سے رہے کچھ نہ کچھ دیکھ سکتا ہے اور آئندہ بھی خدائے تعالیٰ اس سلسلہ کو بے نشان نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی