نوٹ: رسالہ کے مطالعہ کے متعلق
آسمانی فیصلہ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں ان تمام مقامات معترض علیہا کو لکھ کر منصفین کو دکھلاؤں گا کہ کیا در حقیقت میں نے اسلام کے عقیدہ
سے انحراف کیا ہے یا انہیں کی آنکھوں پر پردہ اور انہیں کے دلوں پر مہریں ہیں کہ باوجود علم کے دعوے کے
حقیقت کو شناخت نہیں کر سکتے اور اس پل کی طرح جو یکدفعہ ٹوٹ کر ہر طرف ایک سیلاب پیدا کر دے
لوگوں کی سد راہ ہو رہے ہیں یا د رکھو کہ آخر یہ لوگ بہت شرمندگی کے ساتھ اپنے منہ بند کر لیں گے اور
بڑی ندامت اور ذلت کے ساتھ تکفیر کے جوش سے دستکش ہو کر ایسے ٹھنڈے ہو جائیں گے کہ جیسے کوئی
بھڑکتی ہوئی آگ پر پانی ڈال دے لیکن انسان کی تمام قابلیت اور زیر کی اور عقلمندی اس میں ہے کہ
سمجھانے سے پہلے سمجھے اور جتلانے سے پہلے بات کو پا جائے اگر سخت مغز خواری کے بعد سمجھا تو کیا سمجھا
بہتوں پر عنقریب وہ زمانہ آنے والا ہے کہ وہ کافر بنانے اور گالیاں دینے کے بعد پھر رجوع کریں گے اور
بدظنی اور بدگمانی کے بعد پھر حسن ظن پیدا کر لیں گے مگر کہاں وہ پہلی بات اور کہاں یہ۔
اکنوں ہزار عذر بیاری گناه را
مرشوی کرده را نبود زیب دختری
سواے میری پیاری قوم اس وقت کو غنیمت سمجھ یہ تیرا گمان صحیح نہیں ہے کہ اس صدی کے سر پر آسمان و
زمین کے خدا نے کوئی مجد داپنی طرف سے نہ بھیجا بلکہ کافر اور دجال بھیجا تاز مین میں فساد پھیلائے
اے قوم نبی علیہ السلام کی پیشگوئی کا کچھ لحاظ کر اور خدائے تعالیٰ سے ڈر اور نعمت کو رد مت کر۔
غافل مشوگر عاقلی در یاب گر صاحبدلی شاید که نتواں یافتن دیگر چنیں ایام را
والسلام على من اتبع الهدى
نوٹ ۔ مندرجہ بالا رسالہ ۲۷ دسمبر ۱۸۹۱ء کو بعد نماز ظہر مسجد کلاں واقعہ قادیان میں ایک جم غفیر کے روبرو
مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی نے پڑھ کر سنایا اور بعد اختتام یہ تجویز حاضرین کے روبرو پیش کی گئی کہ
انجمن کے ممبر کون کون صاحبان قرار دیئے جائیں اور کس طرح اس کی کارروائی شروع ہو۔ حاضرین نے
جن کے نام نامی ذیل میں درج کئے جاتے ہیں اور جو محض تجویز مذکورہ بالا پر غور کرنے اور مشورہ کرنے کے لئے
تشریف لائے تھے بالا تفاق یہ قرار دیا کہ سر دست رساله مذکور شائع کر دیا جائے اور مخالفین کا عندیہ معلوم
کر کے بعد ازاں بتراضی فریقین انجمن کے ممبر مقرر کئے جائیں اور کارروائی شروع کی جائے جو اصحاب اس
جلسہ میں موجود ہوئے ان کے نام نامی یہ ہیں :۔
منشی محمد اروڑا صاحب نقشہ نویس محکمہ مجسٹریٹ کپور تھلہ منشی محمد خان صاحب اہلمد فوجداری در حافظ محمد علی صاحب کپور تھلہ
منشی محمد عبد الرحمن صاحب محرر محکمہ جرنیلی ایضاً منشی سردار خان صاحب کورٹ دفعدار در مرز ا خدا بخش صاحب اتالیق نواب مالیر کوٹلہ
منشی محمد حبیب الرحمن رئیس کپورتھلہ ایضاً منشی امداد علی خان صاحب محرر سرفته تعلیم در منشی رستم علی صاحب ڈپٹی انسپکٹر پولیس ریلوے لاہور
منشی ظفر احمد صاحب اپیل نویس در مولوی محمد حسین صاحب کپورتھلہ " ڈپٹی حاجی سید فتح علی شاہ صاحب ڈپٹی کلکٹر انہار
حاجی خواجہ محمد الدین صاحب رئیس لاہور سید محمد شاہ صاحب رئیس جموں شیخ نور احمد صاحب مالک مطبع ریاض ہندا مرتسر
میاں محمد چٹو صاحب رئیس لاہور مستری عمرالدین صاحب جموں منشی غلام محمد صاحب کا تب امرتسر
خلیفہ رجب الدین صاحب رئیس لاہور مولوی نورالدین صاحب حکیم خاص ریاست جموں میاں جمال الدین صاحب ساکن
منشی شمس الدین صاحب کلرک دفتر اگر یمنز لاہور خلیفہ نورالدین صاحب صحاف جموں
موضع سیکھواں
//
منشی تاجدین صاحب اکو نٹنٹ دفتر اگر یمنر لاہور قاضی محمد اکبر صاحب سابق تحصیلدار جموں میاں امام الدین صاحب سیکھواں
منشی نبی بخش صاحب کلارک در " شیخ محمد جان صاحب ملازم راجبه امر سنگھ صاحب وزیر آباد میاں خیر الدین صاحب
حافظ فضل احمد صاحب " " مولوی عبد القادر صاحب مدرس جمالپور مولوی محمد عیسی صاحب مدرس نوشہرہ
مولوی رحیم اللہ صاحب لاہور شیخ رحمت اللہ صاحب میونسپل کمشنر گجرات میاں چراغ علی صاحب ساکن
مولوی غلام حسین صاحب امام مسجد گئی لاہور شیخ عبد الرحمن صاحب بی اے گجرات
تھہ غلام نبی
منشی عبدالرحمن صاحب کلارک لوکو آفس لاہور منشی غلام اکبر صاحب یتیم کلرک اگزیمین آفس لاہور شیخ شہاب الدین صاحب ساکن تھہ غلام نبی
مولوی عبدالرحمن صاحب مسجد چینیاں لاہور منشی دوست محمد صاحب سارجنٹ پولیس جموں میاں عبداللہ صاحب ساکن سوہل
منشی کرم الہی صاحب لاہور مفتی فضل الرحمن صاحب رئیس جموں حافظ عبدالرحمن صاحب ساکن سو ہیاں
سید ناصر شاہ صاحب سب او در سیر منشی غلام محمد صاحب خلف مولوی دین محمد لاہور داروغه نعمت علی صاحب ہاشمی عباسی بٹالوی
حافظ محمد اکبر صاحب لاہور
سائیں شیر شاہ صاحب مجذوب جموں
مولوی غلام قادر صاحب فصیح مالک و مهتم صاحبزادہ افتخار احمد صاحب لدہانہ حافظ حامد علی صاحب ملازم مرزا صاحب
پنجاب پر لیس و میونسپل کمشنر سیالکوٹ قاضی خواجہ علی صاحب ٹھیکیدار شکرم لدہانہ حکیم جان محمد صاحب امام مسجد قادیانی
مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹ حافظ نور احمد صاحب کارخانہ دار پشمینہ لدہانہ با بوعلی محمد صاحب رئیس بٹالہ
میر حامد شاہ صاحب اہلمد معافیات سیالکوٹ شہزادہ حاجی عبدالمجید صاحب لدہانہ میرزا اسمعیل بیگ صاحب قادیانی
میر محمود شاہ صاحب نقل نویس سیالکوٹ حاجی عبدالرحمن صاحب لدہانہ میاں بڑھے خاں نمبردار بیری
منشی محمد دین صاحب سابق گرد آور سیالکوٹ شیخ شہاب الدین صاحب لدہا نہ میرزا محمد علی صاحب رئیس پٹی
حکیم فضل الدین صاحب رئیس بھیرہ حاجی نظام الدین صاحب لدہانہ شیخ محمد عمر صاحب خلف حاجی غلام محمد صاحب بٹالہ
میاں نجم الدین صاحب رئیس بھیرہ شیخ عبد الحق صاحب لدہانہ
منشی احمد اللہ صاحب مالدار محکمہ پرمٹ جموں مولوی محکم الدین صاحب مختار امرتسر
☆☆☆
☆☆☆