میر عباس علی صاحب لدھانوی
آسمانی فیصلہ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میر عباس علی صاحب لدھانوی
آسمانی فیصلہ
چو بشنوی سخن اهل دل مگو که خطا است سخن شناس نه دلبرا خطا اینجا است
یہ میر صاحب وہی حضرت ہیں جن کا ذکر بالخیر میں نے ازالہ اوہام کے صفحہ ۷۹۰ میں
بیعت کرنے والوں کی جماعت میں لکھا ہے افسوس کہ وہ بعض موسوسین کی وسوسہ اندازی
سے سخت لغزش میں آ گئے بلکہ جماعت اعداء میں داخل ہو گئے ۔ بعض لوگ تعجب کریں
گے کہ ان کی نسبت تو الہام ہوا تھا کہ اصلها ثابت وفرعها في السماء اس کا یہ
جواب ہے۔ کہ الہام کے صرف اس قدر معنے ہیں کہ اصل اس کا ثابت ہے اور آسمان میں
اس کی شاخ ہے اس میں تصریح نہیں ہے کہ وہ باعتبار اپنی اصل فطرت کے کس بات پر
ثابت ہیں بلاشبہ یہ بات ماننے کے لائق ہے کہ انسان میں کوئی نہ کوئی فطرتی خوبی ہوتی
ہے جس پر وہ ہمیشہ ثابت اور مستقل رہتا ہے اور اگر ایک کا فر کفر سے اسلام کی طرف
انتقال کرے تو وہ فطرتی خوبی ساتھ ہی لاتا ہے اور اگر پھر اسلام سے کفر کی طرف ان انتقال
کرے تو اس خوبی کو ساتھ ہی لے جاتا ہے کیونکہ فطرت اللہ اور خلق اللہ میں تبدل اور تغیر
نہیں افراد نوع انسان مختلف طور کی کانوں کی طرح ہیں کوئی سونے کی کان کوئی چاندی کی
کان کوئی پیتل کی کان پس اگر اس الہام میں میر صاحب کی کسی فطرتی خوبی کا ذکر ہو جو
غیر متبدل ہو تو کچھ عجب نہیں اور نہ کچھ اعتراض کی بات ہے بلا شبہ یہ مسلم مسئلہ ہے کہ
مسلمان تو مسلمان ہیں کفار میں بھی بعض فطرتی خوبیاں ہوتی ہیں اور بعض اخلاق فطرتاً
ان کو حاصل ہوتے ہیں خدا تعالیٰ نے مجسم ظلمت اور سراسر تاریکی میں کسی چیز کو بھی پیدا
نہیں کیا ہاں یہ سچ ہے کہ کوئی فطرتی خوبی بجز حصول صراط مستقیم کے جس کا دوسر۔
لفظوں میں اسلام نام ہے موجب نجات اخروی نہیں ہوسکتی کیونکہ اعلیٰ درجہ کی خوبی
ایمان اور خدا شناسی اور راست روی اور خدا ترسی ہے اگر وہی نہ ہوئی تو دوسری خوبیاں
ا
بیچ ہیں ۔ علاوہ اس کے یہ الہام اُس زمانہ کا ہے کہ جب میر صاحب میں ثابت قدمی
نا مثل پیچ ۳
موجود تھی ۔ زبردست طاقت اخلاص کی پائی جاتی تھی اور اپنے دل میں وہ بھی یہی
خیال رکھتے تھے کہ میں ایسا ہی ثابت رہوں گا سو خدا تعالیٰ نے اُن کی اُس وقت کی
حالت موجودہ کی خبر دے دی یہ بات خدا تعالیٰ کی تعلیمات وحی میں شائع متعارف ہے
کہ وہ موجودہ حالت کے مطابق خبر دیتا ہے کسی کے کافر ہونے کی حالت میں اس کا نام
کا فر ہی رکھتا ہے۔ اور اس کے مومن اور ثابت قدم ہونے کی حالت میں اس کا نام
مومن اور مخلص اور ثابت قدم ہی رکھتا ہے خدا تعالیٰ کی کلام میں اس کے نمونے بہت
ہیں اور اس میں کچھ شک نہیں کہ میر صاحب موصوف عرصہ دس سال تک بڑے اخلاص
اور محبت اور ثابت قدمی سے اس عاجز کے مخلصوں میں شامل رہے اور خلوص کے جوش
کی وجہ سے بیعت کرنے کے وقت نہ صرف آپ انہوں نے بیعت کی بلکہ اپنے
دوسرے عزیزوں اور رفیقوں اور دوستوں اور متعلقوں کو بھی اس سلسلہ میں داخل کیا
اور اس دس سال کے عرصہ میں جس قدر انہوں نے اخلاص اور ارادت سے بھرے
ہوئے خط بھیجے اُن کا اس وقت میں اندازہ بیان نہیں کر سکتا لیکن دوسو کے قریب اب
بھی ایسے خطوط ان کے موجود ہوں گے جن میں انہوں نے انتہائی درجہ کے عجز اور
انکسار سے اپنے اخلاص اور ارادت کا بیان کیا ہے بلکہ بعض خطوط میں اپنی وہ خواہیں
لکھی ہیں جن میں گویا روحانی طور پر ان کی تصدیق ہوئی ہے کہ یہ عاجز منجانب اللہ ہے
اور اس عاجز کے مخالف باطل پر ہیں اور نیز وہ اپنی خوابوں کی بناء پر اپنی معیت دائمی
ظاہر کرتے ہیں کہ گویا وہ اس جہان اور اس جہان میں ہمارے ساتھ ہیں ایسا ہی لوگوں
میں بکثرت انہوں نے یہ خواہیں مشہور کی ہیں اور اپنے مریدوں اور مخلصوں کو بتلائیں
اب ظاہر رہے ہے کہ کہ جس جس شخص نے اس قدر جوش سے اپنا اخلاص ظاہر کیا ایسے ۔ شخص کی حالت
موجودہ کی نسبت اگر خدائے تعالیٰ کا الہام ہو کہ یہ شخص اس وقت ثابت قدم ہے متزلزل
نہیں تو کیا اس الہام کو خلاف واقعہ کہا جائے گا بہت سے الہامات صرف موجودہ حالات
کے آئینہ ہوتے ہیں عواقب امور سے ان کو کچھ تعلق نہیں ہوتا اور نیز یہ بات بھی ہے کہ جب
تک انسان زندہ ہے اس کے سوء خاتمہ پر حکم نہیں کر سکتے کیونکہ انسان کا دل اللہ جل شانه