زوال میں سبق

آسمانی فیصلہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کے قبضہ میں ہے میر صاحب تو میر صاحب ہیں اگر وہ چاہے تو دنیا کے ایک بڑے سنگدل
اور مختوم القلب آدمی کو ایک دم میں حق کی طرف پھیر سکتا ہے۔ غرض یہ الہام حال پر
دلالت کرتا ہے مال پر ضروری طور پر اس کی دلالت نہیں ہے اور مال ابھی ظاہر بھی
نہیں ہے بہتوں نے راست بازوں کو چھوڑ دیا اور پکے دشمن بن گئے مگر بعد میں پھر کوئی
کرشمہ قدرت دیکھ کر پشیمان ہوئے اور زار زار روئے اور اپنے گناہ کا اقرار کیا اور
رجوع لائے۔ انسان کا دل خدائے تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور اس حکیم مطلق کی
آزمائشیں ہمیشہ ساتھ لگی ہوئی ہیں۔ سو میر صاحب اپنی کسی پوشیدہ خامی اور نقص کی وجہ
سے آزمائش میں پڑ گئے اور پھر اس ابتلا کے اثر سے جوش ارادت کے عوض میں قبض
ا ! پیدا ہوئی اور پھر قبض سے خشکی اسے متلی اور اجنبیت اور اجنبیت سے ترک اد سے ترک ادب اور ترک ادب
سے
، تحقیر و
م على القلب اور ختم علی القلب سے جہری عداوت اور ارادہ
استحقاق و تو ہین پیدا ہو گیا ۔ عبرت کی جگہ ہے کہ کہاں سے کہاں پہنچے۔ کیا کسی کے وہم یا
خیال میں تھا کہ میر عباس علی کا یہ حال ہوگا ۔ مالک الملک جو چاہتا ہے کرتا ہے میرے
دوستوں کو چاہئے کہ ان کے حق میں دعا کریں اور اپنے بھائی فروماندہ اور در گذشتہ کو اپنی
ہمدردی سے محروم نہ رکھیں اور میں بھی انشاء اللہ الکریم دعا کروں گا۔ میں چاہتا تھا کہ ان
کے چند خطوط بطور نمونہ اس رسالہ میں نقل کر کے لوگوں پر ظاہر کروں کہ میر عباس علی کا
اخلاص کس درجہ پر پہنچا تھا اور کسی طور کی خوا ہیں وہ ہمیشہ ظاہر کیا کرتے تھے اور کن
انکساری کے الفاظ اور تعظیم کے الفاظ سے وہ خط لکھتے تھے لیکن افسوس کہ اس مختصر رسالہ
میں گنجائش نہیں انشاء اللہ القدیر کسی دوسرے وقت میں حسب ضرورت ظاہر کیا جائے گا۔
یہ انسان کے تغیرات کا ایک نمونہ ہے کہ وہ شخص جس کے دل پر ہر وقت عظمت اور ہیبت
سچی ارادت کی طاری رہتی تھی اور اپنے خطوط میں اس عاجز کی نسبت خلیفۃ اللہ فی الارض
لکھا کرتا تھا آج اس کی کیا حالت ہے۔ پس خدائے تعالیٰ سے ڈرو اور ہمیشہ دعا کرتے
رہو کہ وہ محض اپنے فضل سے تمہارے دلوں کو حق پر قائم رکھے اور لغزش سے بچاوے۔ اپنی
استقامتوں پر بھروسہ مت کرو۔ کیا استقامت میں فاروق رضی اللہ عنہ سے کوئی بڑھ کر
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” استخفاف “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

ہوگا جن کو ایک ساعت کیلئے ابتلا پیش آ گیا تھا اور اگر خدائے تعالیٰ کا ہاتھ ان کو نہ تھا متا تو خدا
جانے کیا حالت ہو جاتی ۔ مجھے اگر چہ میر عباس علی صاحب کی لغزش سے رنج بہت ہوا لیکن
پھر میں دیکھتا ہوں کہ جب کہ میں حضرت مسیح علیہ السلام کے نمونہ پر آیا ہوں تو یہ بھی ضرور تھا
کہ میرے بعض مدعیان اخلاص کے واقعات میں بھی وہ نمونہ ظاہر ہوتا یہ بات ظاہر ہے کہ
حضرت مسیح علیہ السلام کے بعض خاص دوست جو اُن کے ہم نوالہ و ہم پیالہ تھے جن کی تعریف
میں وحی الہی بھی نازل ہو گئی تھی آخر حضرت مسیح سے منحرف ہو گئے تھے یہودا اسکر یوطی کیسا
گہرا دوست حضرت مسیح کا تھا جو اکثر ایک ہی پیالہ میں حضرت مسیح کے ساتھ کھاتا اور بڑے ٹائل بیچ ۳
پیار کا دم مارتا تھا جس کو بہشت کے بارھویں تخت کی خوشخبری بھی دی گئی تھی اور میاں پطرس
کیسے بزرگ حواری تھے جن کی نسبت حضرت مسیح نے فرمایا تھا کہ آسمان کی کنجیاں ان کے
ہاتھ میں ہیں جن کو چاہیں بہشت میں داخل کریں اور جن کو چاہیں نہ کریں لیکن آخر میاں
صاحب موصوف نے جو کر توت دکھلائی وہ انجیل پڑھنے والوں پر ظاہر ہے کہ حضرت مسیح کے
سامنے کھڑے ہو کر اور ان کی طرف اشارہ کر کے نعوذ باللہ بلند آواز سے کہا کہ میں اس شخص
پر لعنت بھیجتا ہوں ۔ میر صاحب ابھی اس حد تک کہاں پہنچے ہیں کل کی کس کو خبر ہے کہ کیا ہو۔
میر صاحب کی قسمت میں اگر چہ یہ لغزش مقدر تھی اور اصلها ثابت کی ضمیر تا نیث بھی اس کی
طرف ایک اشارہ کر رہی تھی لیکن بٹالوی صاحب کی وسوسہ اندازی نے اور بھی میر صاحب
کی حالت کو لغزش میں ڈالا میر صاحب ایک سادہ آدمی ہیں جن کو مسائل دقیقہ دین کی کچھ
بھی خبر نہیں حضرت بٹالوی وغیرہ نے مفسدا نہ تحریکوں سے ان کو بھڑ کا دیا کہ یہ دیکھو فلاں کلمہ
عقیدہ اسلام کے برخلاف اور فلاں لفظ بے ادبی کا لفظ ہے میں نے سنا ہے کہ شیخ بٹالوی اس
عاجز کے مخلصوں کی نسبت قسم کھا چکے ہیں کہ لاغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ اور اس قدر غلو ہے کہ
شیخ نجدی کا استثناء بھی ان کے کلام میں نہیں پایا جا تا تا صالحین کو باہر رکھ لیتے اگر چہ
وہ بعض روگردان ارادتمندوں کی وجہ سے بہت خوش ہیں مگر انھیں یا د رکھنا چاہئے کہ
ایک ٹہنی کے خشک ہو جانے سے سارا باغ بر باد نہیں ہو سکتا ۔ جس ٹہنی کو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے

آج 10 میں سے 10 باقی