میر عباس علی کے اعلان کے تین نکات کی تردید
آسمانی فیصلہ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
خشک کر دیتا ہے اور کاٹ دیتا ہے اور اس کی جگہ اور ٹہنیاں پھلوں اور پھولوں سے لدی ہوئی پیدا
کر دیتا ہے بٹالوی صاحب یا د رکھیں کہ اگر اس جماعت سے ایک نکل جائے گا تو خدائے تعالیٰ
اس کی جگہ ہیں لائے گا اور اس آیت پر غور کریں فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمُ
وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَفِرِينَ !
بالآخر ہم ناظرین پر ظاہر کرتے ہیں کہ میر عباس علی صاحب نے ۱۲ دسمبر ۱۸۹۱ء میں مخالفانہ
طور پر ایک اشتہار بھی شائع کیا ہے جو ترک ادب اور تحقیر کے الفاظ سے بھرا ہوا ہے سو ان الفاظ
سے تو ہمیں کچھ غرض نہیں جب دل بگڑتا ہے تو زبان ساتھ ہی بگڑ جاتی ہے لیکن اس اشتہار کی تین
باتوں کا جواب دینا ضروری ہے :۔
اوّل ۔ یہ کہ میر صاحب کے دل میں دہلی کے مباحثات کا حال خلاف واقعہ جم گیا ہے سواس وسوسہ
کے دور کرنے کے لئے میرا یہی اشتہار کافی ہے بشرطیکہ میر صاحب اس کو غور سے پڑھیں ۔
دوم ۔ یہ کہ میر صاحب کے دل میں سراسر فاش غلطی سے یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ گویا میں ایک
نیچری آدمی ہوں معجزات کا منکر اور لیلۃ القدر سے انکاری اور نبوت کا مدعی اور انبیاء علیہم السلام کی
اہانت کرنے والا اور عقائد اسلام سے منہ پھیرنے والا سوان اوہام کے دور کرنے کے لئے میں
وعدہ کر چکا ہوں کہ عنقریب میری طرف سے اس بارہ میں رسالہ مستقلہ شائع ہو گا اگر میر صاحب
توجہ سے اس رسالہ کو دیکھیں گے تو بشرط توفیق از لی اپنی بے بنیاد اور بے اصل بدظنیوں سے سخت
ندامت اٹھائیں گے۔
سوئم ۔ یہ کہ میر صاحب نے اپنے اس اشتہار میں اپنے کمالات ظاہر فرما کر تحریر فرمایا ہے
کہ گویا ان کو رسول نمائی کی طاقت ہے چنانچہ وہ اس اشتہار میں اس عاجز کی نسبت لکھتے
ہیں کہ اس بارہ میں میرا مقابلہ نہیں کیا میں نے کہا تھا کہ ہم دونوں کسی ایک مسجد میں بیٹھ
جائیں اور پھر یا تو مجھ کو رسول کریم کی زیارت کرا کر اپنے دعاوی کی تصدیق کرادی جائے
اور یا میں زیارت کرا کر اس بارہ میں فیصلہ کرا دوں گا۔ میر صاحب کی اس تحریر نے نہ صرف
مجھے ہی تعجب میں ڈالا بلکہ ہر ایک واقف حال سخت متعجب ہو رہا ہے کہ اگر میر صاحب میں
ا المائدة : ۵۵
یہ قدرت اور کمال حاصل تھا کہ جب چاہیں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیں اور باتیں
پوچھ لیں بلکہ دوسروں کو بھی دکھلا دیں تو پھر انھوں نے اس عاجز سے بدوں تصدیق نبوی
کے کیوں بیعت کر لی اور کیوں دین سال تک برابر خلوص نماؤں کے گروہ میں رہے تعجب
کہ ایک دفعہ بھی رسول کریم ان کی خواب میں نہ آئے اور ان پر ظاہر نہ کیا کہ اس کذاب
اور مگار اور بے دین سے کیوں بیعت کرتا ہے اور کیوں اپنے تئیں گمراہی میں پھنساتا
ہے کیا کوئی عقل مند سمجھ سکتا ہے کہ جس شخص کو یہ اقتدار حاصل ہے کہ بات بار ربات بات میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حضوری میں چلا جاوے اور ان کے فرمودہ کے مطابق کار بند
ہو۔ اور ان سے صلاح مشورہ لے لے وہ دس برس تک برابر ایک کذاب اور فریبی کے
پنجہ میں پھنسا ر ہے اور ایسے شخص کا مرید ہو جاوے جو اللہ اور رسول کا دشمن اور آنحضرت
کی تحقیر کرنے والا اور تحت الثریٰ میں گرنے والا ہو زیادہ تر تعجب کا مقام یہ ہے کہ میر
صاحب کے بعض دوست بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے بعض خواہیں ہمارے پاس بیان
کی تھیں اور کہا تھا کہ میں نے رسول اللہ صلعم کو خواب ؟ اللہ صلعم کو خواب میں دیکھا اور آنحضرت نے اس
عاجز کی نسبت فرمایا کہ وہ شخص واقعی طور پر خلیفہ اللہ اور مجدد دین ہے اور اسی قسم کے
بعض خط جن میں خوابوں کا بیان اور تصدیق اس عاجز کے دعوے کی تھی میر صاحب
نے اس عاجز کو بھی لکھے اب ایک منصف سمجھ سکتا ہے کہ اگر میر صاحب رسول اللہ صلعم کو
خواب میں دیکھ سکتے ہیں تو جو کچھ انھوں نے پہلے دیکھا وہ بہر حال اعتبار کے لائق ہوگا
اور اگر وہ خوا ہیں ان کی اعتبار کے لائق نہیں اور اضغاث احلام میں داخل ہیں تو ایسی
خوا میں آئندہ بھی قابل اعتبار نہیں ٹھہر سکتیں ۔ ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ رسول نمائی کا
قادرا نہ دعوی کس قد رفضول بات ہے حدیث صحیح سے ظاہر ہے کہ تمثل شیطان سے
وہی خواب رسول بینی کی مبرا ہو سکتی ہے جس میں آنحضرت صلعم کو ان کے حلیہ پر
دیکھا گیا ہو ورنہ شیطان کا تمثل انبیاء کے پیرا یہ میں نہ صرف جائز بلکہ واقعات میں
سے ہے۔ اور شیطان لعین تو خدا تعالیٰ کا تمثل اور اس کے عرش کی تجلی دکھلا دیتا ہے