میر عباس علی کو چیلنج: چار نشانیاں دکھائیں
آسمانی فیصلہ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تو پھر انبیاء کا تمثل اُس پر کیا مشکل ہے اب جب کہ یہ بات ہے تو فرض کے طور پر اگر مان
لیں کہ کسی کو آنحضرت صلعم کی زیارت ہوئی تو اس بات پر کیونکر مطمئن ہوں کہ وہ زیارت
در حقیقت آنحضرت صلعم کی ہے کیونکہ اس زمانہ کے لوگوں کو ٹھیک ٹھیک حلیہ نبوی پر اطلاع
نہیں اور غیر حلیہ پر تمثل شیطان جائز ہے پس اس زمانہ کے لوگوں کیلئے زیارت حقہ کی حقیقی
علامت یہ ہے کہ اُس زیارت کے ساتھ بعض ایسے خوارق اور علامات خاصہ بھی ہوں جن کی
وجہ سے رویا یا کشف کے منجانب اللہ ہونے پر یقین کیا جائے مثلاً رسول اللہ صلعم بعض
بشارتیں پیش از وقوع بتلادیں یا بعض قضا وقدر کے نزول کی باتیں پیش از وقوع مطلع
کر دیں یا بعض دعاؤں کی قبولیت سے پیش از وقت اطلاع دے دیں یا قرآن کریم کی
بعض آیات کے ایسے حقائق و معارف بتلا دیں جو پہلے قلم بند اور شائع نہیں ہو چکے تو بلا شبہ
ایسی خواب صحیح سمجھی جاوے گی ۔ ورنہ اگر ایک شخص دعوی کرے جو رسول اللہ صلعم میری
خواب میں آئے ہیں اور کہہ گئے ہیں کہ فلاں شخص بے شک کافر اور دجال ہے اب اس
بات کا کون فیصلہ کرے کہ یہ رسول اللہ صلعم کا قول ہے یا شیطان کا یا خود اس خواب بین نے
چالا کی کی راہ سے یہ خواب اپنی طرف سے بنالی ہے سو اگر میر صاحب میں در حقیقت یہ
قدرت حاصل ہے کہ رسول اللہ صلعم ان کی خواب میں آ - مان کی خواب میں آجاتے ہیں تو ہم میر صاحب کو یہ
تکلیف دینا نہیں چاہتے کہ وہ ضرور ہمیں دکھا دیں بلکہ وہ اگر اپنا ہی دیکھنا ثابت کر دیں
اور علامات اربعہ مذکورہ بالا کے ذریعہ سے اس بات کو بپایہ ثبوت پہنچا دیں کہ در حقیقت
انہوں نے آنحضرت صلعم کو دیکھا ہے تو ہم قبول کر لیں گے اور اگر انھیں مقابلہ کا ہی شوق
ہے تو اس سیدھے طور سے مقابلہ کریں جس کا ہم نے اس اشتہار میں ذکر کیا ہے ہمیں
بالفعل ان کی رسول بینی میں ہی کلام ہے چہ جائیکہ ان کی رسول نمائی کے دعویٰ کو قبول کیا
جائے پہلا مرتبہ آزمائش کا تو یہی ہے کہ آیا میر صاحب رسول بینی کے دعوی میں صادق
ہیں یا کا ذب اگر صادق ہیں تو پھر اپنی کوئی خواب یا کشف شائع کریں جس میں یہ بیان
ہو کہ رسول اللہ صلعم کی زیارت ہوئی اور آپ نے اپنی زیارت کی علامت فلاں فلاں پیشگوئی اور قبولیت
دعا اور انکشاف حقائق و معارف کو بیان فرمایا پھر بعد اسکے رسول نمائی کی دعوت کریں اور یہ عاجز حق کی
تائید کی غرض سے اس بات کیلئے بھی حاضر ہے کہ میر صاحب رسول نمائی کا اعجوبہ بھی دکھلا دیں قادیان
میں آجائیں مسجد موجود ہے ان کے آنے جانے اور خوراک کا تمام خرچہ اس عاجز کے ذمہ ہوگا اور یہ
عاجز تمام ناظرین پر ظاہر کرتا ہے کہ یہ صرف لاف و گزاف ہے اور کچھ نہیں دکھلا سکتے ۔ اگر آئیں گے تو
اپنی پردہ دری کرائیں گے۔ عقل مند سوچ سکتے ہیں کہ جس شخص نے بیعت کی مریدوں کے حلقہ میں کا
داخل ہوا اور مدت دس سال سے اس عاجز کو خلیفہ اللہ اور امام اور مجدد کہتا رہا اور اپنی خواہیں بتلاتا رہا کیا
وہ اس دعوی میں صادق ہے میر صاحب کی حالت نہایت قابل افسوس ہے خدا ان پر رحم کرے۔
پیشگوئیوں کے منتظر رہیں جو ظاہر ہوں گی ۔ ازالہ اوہام کے صفحہ ۸۵۵ کو دیکھیں ازالہ اوہام کے
صفحہ ۶۳۵ ۔ اور ۳۹۶ کو بغور مطالعہ کریں ۔ اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۷ء کی پیشگوئی کا انتظار کریں۔ جس
کے ساتھ یہ بھی الہام ہے ویسئلونك أحق هو قل اى وربي انه لحق وما انتم
بمعجزين - زوجناكها لا مبدل لكلماتي - وان يروا أية يعرضوا و يقولوا سحر
مستمر ۔ اور تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ بات سچ ہے۔ کہہ ہاں مجھے اپنے رب کی قسم ہے کہ یہ سچ ہے
اور تم اس بات کو وقوع میں آنے سے روک نہیں سکتے ۔ ہم نے خود اس سے تیرا عقد نکاح باندھ دیا ہے
میری باتوں کو کوئی بدل نہیں سکتا اور نشان دیکھ کر منہ پھیر لیں گے اور قبول نہیں کریں گے اور کہیں گے کہ
یہ کوئی اپکا فریب یا پکا جادو ہے۔
١-٢-٢ - ١٤-١٠-١ - ٢٨ ٢ سلام - ۱۲-۱۱-۳- ۱۳۱۴
والسلام على من فهم اسرارنا واتبع الهدى
الناصح المشفق خاکسار غلام احمد قادیانی - ۲۷ دسمبر ۱۸۹۱ء