مسیح موعود اور 'ترک عیار ' کے بارے میں پیش گوئی کی وضاحت
نشانِ آسمانی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تا چهل سال اے برادر من
دور آں شہوار مے بینم
عاصیان از امام معصومم خجل و شرمسار می بینم
غازی دوستدار دشمن کش
ہمدم و یار غار می بینم
زینت شرع و رونق اسلام محکم و
استوار می بینم
گنج کسری و
نقد اسکندر
ہمہ بر روئے کارے بینم
بعد ازان خود امام خواهد بود
بس جہان را مدار می بینم
اح م و دال می خوانم
نام آن نامدار می بینم
دین و دنیا از و شود معمور
خلق و بختیار می بینم
مهدی وقت و عیسی دوراں
هر دو را شہسوار می بینم
ایں جہاں را چو مصر می نگرم عدل او را حصار می بینم
هفت باشد
و
زیر سلطانم
بر کف دست ساقی وحدت
شیخ آہن دلال زنگ زده
گرگ با میش شیر با آہو
ہمہ را کامگار می بینم
می بینم
باده خوشگوار
کند و بے اعتبار می بینم
در چرا با قرار می بینم
* ترک عیار سست می نگرم خصم او در خمار می بینم
نعمت الله نشست
ہمہ بر کنار
از
بر
کنجے
می بینم
د اس جگہ منشی محمد جعفر صاحب اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ شعر یعنی ترک عیا ر گویا اس
عاجز کی تکذیب کی نسبت پیشگوئی ہے لیکن ایک عقل مند جو انصاف اور تدبر سے کچھ حصہ رکھتا
ہو وہ سمجھ سکتا ہے کہ یہ شعر اس قصیدہ کے مضامین کا ایک آخری مضمون ہے اور قصیدہ کی ترتیب
سے ببداہت معلوم ہوتا ہے کہ اوّل مسیح موعود کا ظہور ہو اور پھر اس کے بعد کوئی ایسا واقعہ
پیش آوے جو ترک عیا رسست نظر آوے اور اس کا دشمن بھی خمار میں دکھلائی دے اور ظاہر
ہے کہ اس زمانہ میں بجز اس عاجز کے کسی نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ نہیں کیا تا اسکے دعویٰ
کے بعد ایک ناقص الفہم اس عاجز کو ترک قرار دے پس اس شعر کے صحیح معنے یہ ہیں کہ اس
مسیح کے ظہور کے بعد تر کی سلطنت کچھ سست ہو جاوے گی اور سلطنت کا مخالف بھی یعنی
روس فتح یابی کا کچھ اچھا پھل نہیں دیکھے گا اور آخر کار فتح کا سرور جاتا رہے گا اور خمار رہ
جائے گا اور نیز یہ شعر یعنی مہدی وقت و عیسی دوراں صاف دلالت کرتا ہے کہ وہی مہدی
موعود مسیح موعود بھی ہوگا ۔ حالانکہ سید احمد صاحب نے کبھی یہ دعوی نہیں کیا کہ میں مسیح موعود
بھی ہوں ۔ اور حدیثوں کی رو سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ مہدی کے ظہور کے وقت ترکی
سلطنت کچھ ضعیف ہو جائے گی اور عرب کے بعض حصوں میں نئی سلطنت کے لئے کچھ
تدبیریں کرتے ہوں گے اور ترکی سلطنت کو چھوڑنے کیلئے تیار ہوں گے سو یہ علامات
مہدی موعود اور مسیح موعود کی ہیں جس نے سوچنا ہو سوچے ۔ محمد جعفر صاحب کی سمجھ پر تعجب
ہے کہ انہوں نے اس مصرعہ پر بھی غور نہیں کی کہ پسرش یادگار می بینم ۔ یہ پیشگوئی سید احمد
صاحب پر کیونکر صادق آ سکتی ہے۔ اگر آج یعنی ۲۷ جنوری ۹۶ ء کو زندہ ہو کر آ جائیں تو
ایک سو بارہ برس کے ہوں گے تو کیا اس عمر میں جو رو کریں گے اور لڑکا پیدا ہو گا ۔ پھر ماسوا
اسکے یہ لڑکا پیدا ہونا اور جو رو کرنا مسیح موعود کی بہت حدیثوں میں لکھا ہے اور اسکے مطابق
نعمت اللہ صاحب کا الہام ہے کیونکہ مسیح موعود کی بہت حدیثوں میں ہے کہ يَتَزَوَّجُ
وَيُولَدُ لَهُ لیکن سید صاحب نے تو کبھی مسیح موعود ہونے کا دعویٰ نہیں کیا۔ پس وہ کیونکر
اس پیشگوئی کے مصداق ہو سکتے ہیں اور یہ بھی یادر ہے کہ مصرعہ ترک عیار میں لفظ عیار کا
محل ذم میں نہیں ہے بلکہ یہ لفظ فارسیوں کے استعمال میں محل مدح میں آتا ہے۔ حافظ
فرماتے ہیں ۔
خیال زلف تو پختن نه کار خامان است که زیر سلسله رفتن طریق عیاری ست
منه