اولیاء اور مجاذیب کی شہادتیں
نشانِ آسمانی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلَامٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى
اما بعد واضح ہو کہ ان چند اوراق میں ان بعض اولیاء اور مجاذیب کی شہادتیں درج
ہیں جنہوں نے ایک زمانہ دراز اس عاجز سے پہلے اس عاجز کی نسبت خبر دی ہے منجملہ ان
کے ایک مجذوب گلاب شاہ نام کی پیشگوئی ہے جو ہمارے اس زمانہ سے تھیں یا اکتیس برس
پہلے اس عالم گذران سے گزر چکا ہے اور اگرچہ یہ پیشگوئی ازالہ اوہام کے صفحہ ۷۰۷ میں
مجمل طور پر شائع ہو چکی ہے لیکن اب کی دفعہ صاحب بیان کنندہ نے تمام جزئیات کو خوب
یاد کر کے یہ تفصیل تمام اس پیشگوئی کو بیان کیا ہے اور چاہا ہے کہ الگ طور پر وہ پیشگوئی
ایک اشتہار میں شائع کر دی جائے ۔
بیان کننده یعنی میاں کریم بخش جس قدر اس پیشگوئی کو نہایت یقین اور ایمانی
جوش کے ساتھ بیان کرتا ہے اس کو اگر کوئی طالب حق متوجہ ہو کر سنے تو ممکن نہیں کہ
اس کا ایک کامل اور عجیب اثر اسکے دل پر پیدا نہ ہو۔ میں نے میاں کریم بخش کو اب
ماہ مئی ۱۸۹۲ء میں دوبارہ لدھیانہ میں بلا کر اس پیشگوئی کی اُس سے مکرر اتفتیش کی
اور کئی مجلسوں میں اس کو قسم دے کر پوچھا گیا کہ اس بارے میں جو یقینی طور پر
راست راست بات ہے اور خوب یاد ہے وہی بات بیان کرے ایک ذرہ مشتبہ
بات بیان نہ کرے اور یہ بھی کہا گیا کہ اگر ایک سرمو کوئی خلاف واقعہ بات
یا کوئی مشتبہ امر بیان کرے گا جو ٹھیک ٹھیک یاد نہیں رہا تو خدائے تعالیٰ کے سامنے اس کا
جواب دینا پڑے گا۔ بلکہ سچائی کے امتحان کی غرض سے نہایت سختی سے اس پیر مرد کو کہا گیا
کہ آپ اب اس بات کو خوب سوچ لیں اور سمجھ لیں کہ اگر آپ کے بیان میں ایک لفظ بھی
خلاف واقعہ ہوگا تو اس کا بوجھ آپ کی گردن پر ہوگا اور حشر کے دن میں وہ طوق لعنت
گردن میں پڑے گا جو مفتریوں کی گردن میں پڑا کرتا ہے۔ پھر بار بار کہا گیا کہ اے میاں
کریم بخش آپ پیر مرد آدمی ہیں اور جیسا کہ سنا جاتا ہے تقویٰ اور صوم و صلوۃ کی پابندی
سے آپ کا زمانہ گذرا ہے اب اس بات کو یا د رکھو کہ اگر یہ پیشگوئی میاں گلاب شاہ کی جو
اس عاجز کی نسبت آپ بیان کرتے ہیں ایک مشتبہ امر ہے یا خلاف واقعہ ہے تو اسکے
بیان کرنے سے تمام اعمال خیر سابقہ تمہارے ضائع اور برباد ہو جائیں گے اور ناراض نہ
ہونا۔ یقیناً سمجھو کہ اس افترا کیس افترا کی سزا میں تم جہنم میں ڈالے جاؤ گے۔ اگر یقینی طور پر یہ امر واقعی
نہیں تو میرے لئے اپنے ایمان کو ضائع مت کرو میں نہ اس جہان میں تمہارے کام آ سکتا
ہوں نہ اُس جہان میں ۔ جو مجرم بن کر خدائے تعالیٰ کے سامنے جائے گا اس کیلئے وہ جہنم
ہے جس میں وہ نہ مرے گا اور نہ زندہ رہے گا ۔ بد بخت ہے وہ انسان جو افترا کر کے اپنے
مالک کو ناراض کرے اور سخت بد نصیب ہے وہ شخص کہ ایک مجرمانہ کام کر کے ساری عمر کی
نیکیاں برباد کر دیوے اور یاد رکھو کہ اگر کوئی میرے لئے کسی قسم کا خدائے تعالیٰ پر افترا
کرے گا اور کوئی خواب یا کوئی الہام یا کشف میرے خوش کرنے کیلئے مشہور کر دے گا تو
میں اس کو کتوں سے بدتر اور سوروں سے ناپاک تر سمجھتا ہوں اور دونوں جہانوں میں اس
سے بیزار ہوں کیونکہ اس نے ایک ذلیل خلق کیلئے اپنے عزیز مولیٰ کو جھوٹ بول کر
ناراض کر دیا۔ اگر ہم بے باک اور کذاب ہو جائیں اور خدائے تعالیٰ کے سامنے
افتراؤں سے نہ ڈریں تو ہزار ہا درجے ہم سے کتے اور سورا چھے ہیں ۔ سواگر گناہ کیا
ہے۔ تو تو بہ کروتا ہلاک نہ ہو جاؤ اور یقیناً سمجھو کہ خدائے تعالیٰ مفتری کو بے سزا نہیں
چھوڑے گا اور اس عاجز کا کاروبار کسی انسان کی شہادت پر موقوف نہیں ۔ جس نے مجھے