مرد با خدا نعمت اللّہ کی پیشگوئی

نشانِ آسمانی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بھیجا ہے وہ میرے ساتھ ہے اور میں اسکے ساتھ ہوں میرے لئے وہی پناہ کافی ہے یقیناً وہ
اپنے بندہ کو ضائع نہیں کرے گا۔ اور اپنے فرستادہ کو برباد نہیں کر دے گا۔ یہ وہ تمام باتیں
ہیں جو کئی دفعہ میاں کریم بخش کو کئی مجلسوں میں کہی گئیں ۔ لیکن اس نے ان سب باتوں کو سن
کر ایک درد سے بھرے ہوئے دل کے ساتھ ایسا جواب دیا جس سے رونا آتا تھا اور اسکے
لفظ لفظ سے معلوم ہوتا تھا کہ وہ خدا کے خوف سے بھر کر نہایت سچائی سے بیان کر رہا ہے اور
اسکے بیان کرنے میں جو چشم پر آب ہو کر ایک رقت کے ساتھ تھا ایک ایسی تاثیر تھی جس ۳)
کے اثر سے بدن پر لرزہ آتا تھا پس اس روز یقین قطعی سے سمجھا گیا کہ یہ پیشگوئی اس شخص
کے رگ وریشہ میں اثر کر گئی ہے اور اسکے ایمان کو اس سے اعلیٰ درجہ کا فائدہ پہنچا ہے چنانچہ
ہم ذیل میں اس کا وہ اشتہار جو اس نے اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر ایک پر درد بیان میں
لکھایا ہے درج کریں گے اسکے پڑھنے سے ناظرین جو با انصاف اور حقیقت شناس ہیں
سمجھ لیں گے کہ کیسی اعلیٰ شان کی وہ شہادت ہے۔
ماسوا اسکے ایک اور پیشگوئی ہے ؟ ہے جو ایک مرد با خدا نعمت اللہ نام نے جو ہندوستان
میں اپنی ولایت اور اہل کشف ہونے کا شہرہ رکھتا ہے اپنے ایک قصیدہ میں لکھی ہے
اور یہ بزرگ سات سو انچاس برس پہلے ہمارے زمانہ سے گذر چکے ہیں اور اسی قدر
مدت ان کے اس قصیدہ کی تالیف میں بھی گزر گئی ہے جس میں یہ پیشگوئی درج ہے
مولوی محمد اسماعیل صاحب شہید دہلوی جس زمانہ میں اس کوشش میں تھے کہ کسی طرح
ان کے مرشد سید احمد صاحب مہدی وقت قرار دیئے جائیں اس زمانہ میں انہوں نے
اس قصیدہ کو حاصل کر کے بہت کچھ سعی کی کہ یہ پیشگوئی ان کے حق میں ٹھہر جائے یہاں
تک کہ انہوں نے اپنی کتاب کے ساتھ بھی اس کو شائع کر دیا لیکن اس پیشگوئی میں وہ
پتے اور نشان دیئے گئے تھے کہ کسی طرح سید احمد صاحب ان علامات کے مصداق
نہیں ٹھہر سکتے تھے ۔ ہاں یہ سچ ہے کہ اس پیشگوئی کے مصداق کا نام احمد لکھا ہے
یعنی اس آنے والے کا نام احمد ہوگا اور نیز یہ بھی اشارہ پایا جاتا ہے کہ وہ ملک ہند
میں ہوگا اور نیز یہ بھی لکھا ہے کہ وہ تیرھویں صدی میں ظہور کرے گا ۔ پس بنظر

سرسری خیال گذر سکتا ہے کہ سید احمد صاحب میں یہ تینوں علامتیں تھیں لیکن ذرہ غور کرنے
سے معلوم ہوگا کہ اس پیشگوئی کو سید احمد صاحب موصوف سے کچھ بھی تعلق نہیں کیونکہ اول تو
ان اشعار سے صاف پایا جاتا ہے کہ وہ مجدّد موعود تیرھویں صدی کے اوائل میں نہیں ہوگا بلکہ
تیرھویں صدی کے اخیر پر کئی واقعات اور حادثات اور فتن کے ظہور کے بعد ظہور کرے گا
یعنی چودھویں صدی کے سر پر ہے کے سر پر ہو گا مگر ظاہر ہے کہ سید احمد صہ بد احمد صاحب نے تیرھویں صدی کے
نصف تک بھی زمانہ نہیں پایا پھر چودھویں صدی کا مجددان کو کیونکر ٹھہرایا جائے ماسوا ا سکے سید
موصوف نے یہ دعوئی جو ان کی نسبت بیان کیا جاتا ہے اپنی زبان سے کہیں نہیں کیا اور کوئی
بیان ان کا ایسا پیش نہیں ہو سکتا جس میں یہ دعوی موجود ہو اور ان سب باتوں سے بڑھ کر یہ
امر ہے کہ شیخ نعمت اللہ ولی نے ان اشعار میں اس آنے والے کی نسبت یہ بھی لکھا ہے کہ وہ
مہدی اور عیسیٰ بھی کہلائے گا حالانکہ صاف ظاہر ہے کہ سید احمد صاحب نے بھی عیسی ہونے
کا دعوی نہیں کیا۔ پھر انھیں اشعار میں ایک یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ اسکے بعد اسکے رنگ پر
آنے والا اس کا بیٹا ہوگا کہ اس کا یادگار ہوگا ۔ اب صاف ظاہر ہے کہ سید احمد صاحب
نے ایسے کامل بیٹے کی نسبت کوئی پیشگوئی نہیں کی اور نہ کوئی ان کا ایسا بیٹا ہوا کہ وہ عیسوی
رنگ سے رنگین ہو۔ پھر انہیں اشعار میں ایک یہ بھی اشارہ ہے کہ وہ مبعوث ہونے کے
وقت سے چالیس برس تک عمر پائے گا ۔ مگر ظاہر ہے کہ سید احمد صاحب اپنے ظہور کے
وقت سے صرف چند سال زندہ رہ کر اس دنیا فانی سے انتقال کر گئے لیکن براہین احمد یہ
کے دیکھنے سے ظاہر ہو گا کہ یہ عاجز تجدید دین کیلئے اپنی عمر کے سن چالیس میں مبعوث ہوا
جس کو گیاراں برس کے قریب گذر گیا اور باعتبار اس پیشگوئی کے جو ازالہ اوہام میں
درج ہے یعنی یہ کہ ثمانين حولا او قريباً من ذلك ايام بعثت چالیس برس
ہوتے ہیں ۔ واللہ اعلم ۔
اور سید صاحب کے پھر دوبارہ آنے کی امید رکھنا اسی قسم کی امید ہے جو حضرت ایلیا اور
مسیح کے آنے پر رکھی جاتی ہے اور نہایت سادہ اور بے خبر آدمی اپنے وقتوں کو اس امید

آج 10 میں سے 10 باقی