نعمت اللّہ علی کی پیشگوئی

نشانِ آسمانی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عیسی کی مشابہت پائی جاتی ہے۔ سو عیسی اور دجال کا تخم اسی وقت سے شروع ہوا اور
مرور زمانہ کے ساتھ جیسی جیسی ظلمت فتنہ کی دجالیت کے رنگ میں کچھ زیادتی آتی گئی ویسی
ویسی عیسویت کی حقیقت والے بھی اسکے مقابل پر پیدا ہوتے گئے یہاں تک کہ آخری
زمانہ میں باعث پھیل جانے فسق اور فجور اور کفر اور ضلالت اور بوجہ پیدا ہو جانے ان تمام
بدیوں کے جو کبھی پہلے اس زور اور کثرت سے پیدا نہیں ہوئی تھیں بلکہ نبی کریم نے آخری
زمانہ میں ہی ان کا پھیلنا بطور پیشگوئی بیان فرمایا تھا دجالیت کا ملہ ظاہر ہوگئی پس اس کے
مقابل پر ضرور تھا کہ عیسویت کاملہ بھی ظاہر ہوتی یادر ہے کہ نبی کریم نے جن بد باتوں کے
پھیلنے کی آخری زمانہ میں خبر دی ہے اسی مجموعہ کا نام دجالیت ہے جس کی تاریں یا یوں کہو
کہ جس کی شاخیں صد ہا قسم کی آنحضرت نے بیان فرمائی ہیں چنانچہ ان میں سے وہ
مولوی بھی دجالیت کے درخت کی شاخیں ہیں جنہوں نے لکیر کو اختیار کیا اور قرآن کو چھوڑ
دیا۔ قرآن کریم کو پڑھتے تو ہیں مگر ان کے حلقوں کے نیچے نہیں اترتا۔ غرض دجالیت اس
نہ میں عنکبوت کی طرح بہت سی تاریں پھیلا رہی ہے۔ کا فراپنے کفر سے اور منافق اپنے
نفاق سے اور میخوار میخواری سے اور مولوی اپنے شیوه گفتن و نه کردن اور سیه دلی سے 9
دجالیت کی تاریں بن رہے ہیں ان تاروں کو اب کوئی کاٹ نہیں سکتا بجز اس حربہ کے جو
آسمان سے اترے اور کوئی اس حربہ کو چلا نہیں سکتا بجز اس عیسی کے جو اسی آسمان سے نازل
ہو سو عیسی نازل ہو گیا ۔ و كان وعد الله مفعولا -
زمانہ
اب ہم ذیل : ذیل میں ان پیشگوئیوں کو لکھتے ہیں ؟ ہیں جن کے لکھنے کا وعدہ تھا لیکن ہم بوجہ تقدم
زمان مناسب سمجھتے ہیں کہ پہلے نعمت اللہ ولی کی پیشگوئی معہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیشگوئی کے لکھی جائے۔ پھر بعد اس کے میاں گلاب شاہ کی پیشگوئی جیسا کہ میاں کریم بخش
نے لکھائی ہے درج کی جائے و باللہ التوفیق ۔ واضح ہو کہ نعمت اللہ ولی رہنے والے دہلی
کے نواح کے اور ہندوستان کے اولیاء کاملین میں سے مشہور ہیں ۔ ان کا زمانہ
پانسو ساٹھ ہجری ان کے دیوان کے حوالہ سے بتلایا گیا ہے اور جس کتاب میں ان کی یہ
پیشگوئی لکھی ہے اسکے طبع کا سن بھی ۲۵ محرم الحرام ۱۸۶۸ء * ہے اس حساب سے
سہو کا تب ہے ۱۲۶۸ء پڑھنا چاہئے ۔ (شمس)

ا حاله
نشان آسمانی
اکتالیس برس ان ابیات کے چھپنے پر بھی گزر گئے اور یہ ابیات رسالہ اربعین فی
احوال المهدیین کے ساتھ شامل ہیں جو مطبوعہ تاریخ مذکورہ بالا ہے اور جیسا کہ ہم
پہلے بھی لکھ آئے ہیں۔ ان بیتوں کو رسالہ اربعین سے شامل کرنا اسی غرض سے ہے کہ تاکسی
طرح سید احمد صاحب کا منجملہ مہدیوں کے ایک مہدی ہونا ثابت کیا جائے اگر چہ اس میں کچھ
شک نہیں کہ احادیث میں جہاں جہاں مہدی کے نام سے کسی آنے والے کی نسبت پیشگوئی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی درج ہے اسکے سمجھنے میں لوگوں نے بڑے بڑے دھو کے
کھائے ہیں اور غلط فہمی کی وجہ سے عام طور پر یہی سمجھا گیا ہے کہ ہر ایک مہدی کے لفظ سے
مراد محمد بن عبداللہ ہے جس کی نسبت بعض احادیث پائی جاتی ہیں لیکن نظر غور
سے معلوم ہوگا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کئی مہدیوں کی خبر دیتے ہیں منجملہ ان کے وہ
مہدی بھی ہے جس کا نام حدیث میں سلطان مشرق رکھا گیا ہے جس کا ظہور ممالک
مشرقیہ ہندوستان وغیرہ سے اور اصل وطن فارس سے ہونا ضرور ہے درحقیقت اسی کی
تعریف میں یہ حدیث ہے کہ اگر ایمان ثریا سے معلق یا ثریا پر ہوتا تب بھی وہ مرد و ہیں
سے اس کو لے لیتا اور اسی کی یہ نشانی بھی لکھی ہے کہ وہ کھیتی کرنے والا ہوگا۔ غرض یہ
بات بالکل ثابت شدہ اور یقینی ہے کہ صحاح ستہ میں کئی مہدیوں کا ذکر ہے اور ان میں سے
ایک وہ بھی ہے جس کا ممالک مشرقیہ سے ظہور لکھا ہے مگر بعض لوگوں نے روایات کے
اختلاط کی وجہ سے دھوکا کھایا ہے لیکن بڑی توجہ دلانے والی یہ بات ہے کہ خود آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم نے ایک مہدی کے ظہور کا زمانہ وہی زمانہ قرار دیا ہے جس میں ہم ہیں اور
چودھویں صدی کا اس کو مجدد قرار دیا ہے جیسا کہ ہم آئندہ انشاء اللہ بیان کریں گے بہر حال
اگر چہ یہ ضرور ثابت ہوتا ہے کہ ہے کہ چودھویں ویں صدی کے سر پر ملک ہند میں ایک عظیم الشان مجدد
پیدا ہونے والا ہے لیکن یہ سراسر تحکم ہے کہ سید احمد صاحب کو اس کا مصداق ٹھہرایا جائے کیوں کہ
ا

آج 10 میں سے 10 باقی