اکتیس سال پہلے مجھے آنے والے عیسیٰ موعود کی سچائی کا انکشاف ہوا

نشانِ آسمانی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لد
نشان آسمانی
اور نہ میں نے بلکہ خدائے تعالیٰ نے یاد رکھنے میں مجھ کو مدد دی ہے تا ایک گواہی جو میرے
پاس تھی اپنے وقت پر ادا ہو جائے ہر چند کہ میں ابتدا سے خوب جانتا ہوں کہ اس گواہی کے
۲۰ ادا کرنے سے میں اپنی عزیز قوم کو سخت ناراض کروں گا اور وہ کفر جو علماء کے دعوت خانہ سے
تقسیم ہو رہا ہے اس کا ایک وافر حصہ مجھ کو بھی ملے گا اور اپنے بھائیوں کی میل ملاقات سے
ترک کیا جاؤں گا اور سب وشتم اور لعن و طعن کا نشانہ بنوں گا لیکن ساتھ اس کے مجھے اس
بات پر بھی یقین کلی ہے کہ اگر اس دینی گواہی کو اس پر فتنہ وقت میں پوشیدہ رکھوں گا تو
اپنے رب کریم کو ناراض کر دوں گا اور کبیرہ گناہ کا مرتکب ہو جاؤں گا اور اس جلتی ہوئی
آگ میں ڈالا جاؤں گا جس کا کچھ انتہا نہیں ۔ سو میں نے دونوں طور کے نقصانوں کو جانچا
آخر یہ نقصان مجھ کو خفیف اور بیچ معلوم ہوا کہ میری سچی گواہی کی وجہ سے میری برادری کے
معزز لوگ مجھ کو چھوڑ دیں گے یا میں مولویوں کے فتووں میں کافر کافر کر کے لکھا جاؤں گا
اب میں بڑھا ہوں اور قریب موت کمال بد نصیبی ہوگی کہ اس عمر تک پہنچ کر پھر میں غیر اللہ
سے ڈروں مجھ کو اس کفر اور معصیت سے خوف آتا ہے جو خدائے تعالیٰ کے نزدیک ہے اور
میں جہنم کی آگ کی کسی طرح برداشت نہیں کر سکتا۔ پھر میں کیوں چار دن کی زندگی کیلئے
مولویوں یا برادری کی خاطر روز حشر میں اپنا مونہہ سیاہ کروں خدائے تعالیٰ مجھے ایمان پر موت
دے میں کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا اگر وہ راضی ہو تو پھر دنیا کی ہر ایک رسوائی در حقیقت ایک
عزت ہے اور ہر ایک درد ایک لذت۔ بھائیوں کی جدائی سے بھی اپنے اللہ کی راہ میں مجھے
اندیشہ نہیں میری اب آخری عمر ہے۔ بہت سے عزیزوں کو موت نے مجھ سے جدا کر دیا اور میں
بھی جلد اس مسافرخانہ سے سفر کر کے باقی ماندہ عزیزوں سے جدا ہونے والا ہوں پھر اگر خدائے تعالیٰ
کیلئے اور اس کی راہ میں اور اس کے راضی کرنے کیلئے جدائی ہو تو زہے قسمت کہ ایسا ثواب
مجھ کو حاصل ہو۔ بھائیو! یقیناً سمجھو کہ اگر یہ گواہی میرے پاس نہ ہوتی اور اس وقت سے
تھیں یا اکتیس برس پہلے اگر ایک ربانی مجذوب میرے پر یہ راز نہ کھولتا کہ آنے والا عیسی موعود

کون ہے تو آج میں بھی اپنے بھائیوں کی طرح میرزا غلام احمد قادیانی کا ایک اشد
مخالف ہوتا اگر چہ میں قتل بھی کیا جاتا تاہم بالکل غیر ممکن اور محال تھا کہ میں میرزا
صاحب کو مسیح موعود قبول کر کے اپنے اس محکم عقیدہ کو چھوڑ دیتا جس کو میں اپنے خیال
میں اہل سنت والجماعت کا مذہب اور سلف صالح کا اعتقاد اور اپنے علماء کا عقیدہ مسلمہ
سمجھتا تھا۔ لیکن یہ خدائے تعالیٰ کی میرے حق میں ایک رحمت تھی جو اس نے اس واقعہ ﴿۲۱﴾
سے تیس برس پہلے ایک با خدا مرد اور بیابان کے پھرنے والے ایک مجذوب کی زبان
سے وہ باتیں میرے کانوں تک پہنچادیں جو اب میرے لئے ایک عظیم الشان نشان
ہو گئیں اور ان پیشگوئیوں نے میرے دل کو مرزا صاحب کی سچائی پر ایسا قائم کر دیا کہ اگر
اب کوئی ٹکڑہ ٹکڑہ بھی کرے تو مجھے اس راہ میں اپنی جان کی بھی کچھ پرواہ نہیں جیسے روز
روشن جب نکلتا ہے تو کسی کو اس میں کچھ شک نہیں رہتا ایسا ہی مجھ پر ثابت ہو گیا ہے کہ
میرزا غلام احمد قادیانی وہی مسیح موعود ہیں جن کے آنے کا وعدہ تھا جن کا کتابوں میں
عیسی نام رکھا گیا ہے اور میرا دل اس یقین سے بھرا ہوا ہے کہ عیسیٰ نبی علیہ السلام مر گیا
اور پھر نہیں آئے گا ۔ جس کے آنے کی رسول کریم نے بشارت دی تھی وہ یہی امام ہے
جو اسی امت سے پیدا ہوا۔ سو میں نے چاہا کہ اس سچائی کو اوروں پر بھی ظاہر کروں ۔
اور نا واقف لوگوں کو حق پر قائم کرنے کیلئے مدددوں اور خدا میرے دل کو دیکھ رہا ہے کہ
میں سچا ہوں اور اگر میں سچا نہیں تو خدا میرے پر تباہی ڈا۔ الے ۔ پس اے بھائیوڈرو اور
ناحق کی بدظنی سے اپنے بھائی کی گواہی رحمت کرو کہ وہ دن ہم سب کیلئے قریب ہے
جس سے ہم کسی طرف بھاگ نہیں سکتے ۔ وہ گواہی جو میرے پاس ہے یہ ہے کہ میرے
گاؤں جمال پور میں جو ضلع لودھیا نہ میں واقع ہے ایک بزرگ مجذوب با خدا آدمی
تھے جن کا نام گلاب شاہ تھا میں ان کی صحبت میں اکثر رہتا اور ان سے فیض حاصل کرتا
تھا اور اگرچہ میں مسلمانوں کے گھر میں پیدا ہوا تھا اور مسلمان کہلاتا تھا لیکن میں اس
امر کے اظہار سے رہ نہیں سکتا کہ در حقیقت انہوں نے ہی مجھے طریق اسلام سکھلایا اور
توحید کی صاف اور پاک راہ پر میرا قدم جمایا۔ اس بزرگ درویش نے ایک دفعہ

آج 10 میں سے 10 باقی