یہ بزرگ صاحب خوارق و کرامات تھا

نشانِ آسمانی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پیشگوئیاں گلاب شاہ کی پوری ہوتی دیکھیں تھیں لیکن اس پیشگوئی کے باب میں کہ آنے
والا عیسی قادیان میں ہے اور اس کا نام غلام احمد ہے ہمیشہ میں گلاب شاہ کا مخالف ہی رہا
جب تک کہ اس کو پورے ہوتے دیکھ لیا اور اگر چہ میں ان کو بزرگ اور با خدا جانتا تھا مگر
میں اس پیشگوئی کو بوجہ اس کے کہ وہ جیسا کہ میں خیال کرتا تھا اہل سنت والجماعت کے ﴿۲۳﴾
عقیدہ کے مخالف تھی کسی طرح سے قبول نہیں کر سکتا تھا اس لئے پہلے دن جب میں نے ان
کے منہ سے یہ بات سنی تو بڑے جوش و خروش سے میں نے ان کا جواب دیا لیکن پھر میں
نے بلحاظ ادب ظاہری تکرار چھوڑ دیا اور دل میں مخالف رہا کیونکہ اور بھائیوں کی طرح
بڑی مضبوطی سے میرا یہ اعتقاد تھا کہ عیسیٰ آسمان سے اترے گا اور زندہ آسمان پر بیٹھا ہے
مرا نہیں ہے اور انہوں نے مجھے یہ بھی کہا تھا کہ جب عیسی لدھا نہ میں آئے گا تو ایک سخت
کال پڑے گا جیسا کہ میں نے بچشم خود دیکھ لیا کہ جب اس دعوی کے بعد مرزا صاحب
لدھا نہ میں آئے تو حقیقت میں سخت کال لدھا نہ میں پڑا۔ غرض اس بزرگ نے قریباً
تھیں یا اکتیس برس پہلے مجھ کو وہ خبریں دیں جو آج ظہور میں آئیں اور میں نے اپنی
آنکھوں سے دیکھ لیا کہ وہ سب باتیں پوری ہو گئیں جو گلاب ہوگئیں جو گلاب شاہ نے آج سے تمھیں یا
اکتیس برس پہلے مجھ کو کہی تھیں ۔
میں اس بات کا لکھنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ مجھے بار ہا اور بتکر ار اس بات کا مشاہدہ
ہو چکا ہے کہ یہ بزرگ صاحب خوارق و کرامات تھا۔ میں نے بچشم خود دیکھا کہ ایک دفعہ
ایک جنگل میں موضع رام پور کے قریب انہوں نے نشان کیا کہ اس جگہ دریا چلے گا اور دریا
چلنے کی کوئی جگہ نہ تھی اس لئے ہم نے انکار کیا مگر ایک مدت کے بعد اسی جگہ نہر چلی جہاں
نشان لگایا تھا۔ ایک جگہ معمار ایک کنواں بنا رہے تھے اور طیار ہو چکا تھا کچھ تھوڑا باقی تھا۔
گلاب شاہ کی اس پر نظر پڑی کہا نا حق اس کنوئیں کو بناتے ہو یہ تو تمام نہیں ہوگا اور بظاہر یہ
ان کی بات خلاف عقل تھی کیونکہ کنواں تو بن چکا تھا کچھ تھوڑ اسا باقی تھا مگر ان کا کہنا سچ ہو گیا
اور اسی اثنا میں وہ کنواں نیچے بیٹھ گیا اور اس کا نشان نہ رہا۔

ایک دفعہ انہوں نے علی بخش نام ایک شخص کو بلایا کہ کوٹھہ پر سے جہاں وہ بیٹھا تھا
دوسری طرف چلا آ ۔ اور علی بخش اس کوٹھہ پر سے الگ ہونے سے سستی کرتا تھا آخرانہوں
نے جھڑک کر اس کو کوٹھہ پر سے اٹھایا۔ پس اسی دم جو علی بخش کوٹھہ پر سے الگ ہوا کو ٹھہ
بیک دفعہ گر پڑا۔ ایک دفعہ مجھے پوچھنے لگے کہ کیا تیرے باپ کا ایک دانت بھی ٹوٹا ہوا تھا
۲۴ میں نے کہا کہ ہاں تب انہوں نے فرمایا کہ وہ بہشت میں داخل ہو گیا۔ میرا باپ مدت
سے فوت ہو چکا تھا اور ان کو اس کے دانت کی کچھ بھی خبر نہیں تھی کیونکہ وہ اس زمانہ کے بعد
ہمارے گاؤں میں آئے تھے سو دانت ٹوٹنے کی خبر انہوں نے الہام کے رُو سے دی اور
عالم کشف سے اس کے بہشتی ہونے کی مجھے بشارت دی۔ یہ بھی بیان کے لائق ہے کہ
گلاب شاہ ایک مرد با خدا پاک مذہب موحد تھا اور مجذوب ہونے کی حالت میں توحید کا
چشمہ ان کی زبان پر جاری تھا میں نے دین اسلام کی راہ اور توحید کا طریقہ انہیں سے سیکھا
اور انہیں کی تعلیم کے موافق ذکر الہی کرتا رہا یہاں تک کہ تھوڑے دنوں میں میرا قلب
جاری ہو گیا اور عبادت کی لذت آنے لگی اور ایسا ہو گیا کہ جیسا ایک مرا ہوا زندہ ہو جاتا
ہے اور سچی خوا ہیں آنے لگیں جو خواب دیکھتا وہ پوری ہو جاتی اور الہامات صحیحہ مجھ کو ہونے
لگے ۔ یہ سب کچھ ان کی توجہ کی برکت تھی وہ بار ہا فرمایا کرتے تھے کہ ہر ایک برکت اللہ اور
رسول کی پیروی میں ہے اور چار مذہب اور چار سلسلے جو لوگوں نے مقرر کر رکھے ہیں ان کو
دراصل کچھ چیز نہیں سمجھنا چیز نہیں سمجھنا چاہئے اور ہمیشہ اور ہر حال میں اپنا مدعا یہ رکھنا چاہئے کہ و واقعی طور
پر اللہ اور رسول کی پیروی ہو جائے ۔ جو بات اللہ اور رسول سے ثابت نہ ہو وہ صیح نہیں ہے
گو اس کا کوئی قائل ہوا اور فرمایا کرتے تھے کہ جیسے ایک شاگرد کہے کہ میں اپنے ہی استاد کا
کہا مانوں گا نہ کسی اور کا۔ یہی چار مذہب کے ان مقلدوں کی مثال ہے جو اتباع نبوی سے
اپنے ائمہ کی متابعت مقدم سمجھتے ہیں۔ حق خالص پر وہ لوگ ہیں جو قرآن اور حدیث پر غور
کرتے ہیں اور کلام اللہ سے سچائی کو ڈھونڈتے ہیں اور پھر اس پر عمل کرتے ہیں چار
مذہب کا خواہ نخواہ فرمودہ خدا کا مخالف بن کر بھی پیرو بن جانا یا چار سلسلوں میں ہی

آج 10 میں سے 10 باقی