میرے چال چلن کے واقف اس انواح میں بہت لوگ ہیں

نشانِ آسمانی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مولوی محمد حسن صاحب رئیس اعظم بود حب رئیس اعظم لو دیا نہ کی خدمت میں میرا آنا جانا بہت تھا وہ ایک دفعہ
مجھ کو خواب میں نظر آئے ۔ کیا دیکھتا ہوں کہ وہ ایک جماعت میں بیٹھے ہیں اور لباس ان کا
نہایت سفید ہے اور بہت عمدہ اور خوبصورت ہے اور جس قدر ان کی محفل ہے تمام محفل
کے لوگ سفید پوش ہیں اس وقت میرے دل میں یہ ڈالا گیا کہ مولوی محمد شاہ صاحب دین
اور شریعت پر استقامت رکھتے ہیں اس لئے یہ لباس نظر آتا ہے۔ ایک دفعہ مجھ کو یہ خواب
آیا کہ کوئی شخص مجھ کو کہتا ہے کہ تجھے ستر ایمان بخشے گئے ۔ ہیں ۔ یہ خواب میں نے مولوی
محمد شاہ صاحب موصوف کے پاس بیان کیا تو آپ نے فرمایا کہ ایمان تو ایک ہی ہوتا ہے
مگر یہ کمال ایمان کی طرف اشارہ ہے اور سنترے کے عدد سے قوت ایمان اور خاتمہ بالخیر کا
۲۶ ظاہر کرنا مقصود ہے۔ سو الحمد للہ کہ اس طوفان کے وقت میں میں نے حق کو پہچان لیا اور
خدائے تعالیٰ نے بچالیا۔
میں خوب جانتا ہوں کہ یہ تمام برکات گلاب شاہ صاحب کی صحبت کی ہیں وہ فرمایا
کرتے تھے کہ اگر میری صحبت میں رہنے سے کسی کو کچھ بھی فائدہ نہ ہو تو یہ فائدہ تو ضرور ہوگا
کہ اس کی عبادت میں حلاوت و قبولیت پیدا ہوگی یعنی خطرہ سلب ایمان سے بچ جائے گا۔
سو خدا تعالیٰ نے اس فتنہ کے زمانہ میں مجھے ٹھوکر سے محفوظ رکھا اور مرزا صاحب کی سچائی پر
میرے دل کو قائم کر دیا۔
بالآخر یہ بھی واضح رہے کہ اگر چہ میں نے اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر یہ اشتہار
شائع کیا ہے لیکن جیسا کہ میں ازالہ اوہام میں لکھوا چکا ہوں میرے چال چلن کے واقف
اس نواح میں بہت لوگ ہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ میری زندگی کیسی صلاح اور تقوی سے
گذری ہے اور ہمیشہ خدائے تعالیٰ نے مجھ کو نا پاک طریقوں جھوٹ اور افترا سے محفوظ
رکھا ہے اور شہر لودیا نہ کے سر گروہ موحدین حضرت مولوی محمد حسن صاحب جن کے دادا
صاحب کے وقت سے میں اس خاندان کے ساتھ تعلق محبت وارادت رکھتا ہوں اور
ہم قومی کا شرف بھی مجھ کو حاصل ہے وہ میرے حال سے خوب واقف ہیں۔ وہ با وجود
اختلاف رائے کے پھر بھی میرے لئے قرآن شریف اٹھا کر قسم کھا سکتے ہیں کہ کریم بخش

یعنی یہ عاجز ہمیشہ نیک نامی اور دینداری کے ساتھ عمر بسر کرتا رہا ہے اور دروغ و افتراء جو
بد معاشوں اور اوباشوں کا کام ہے کبھی اس سے ظہور میں نہیں آیا۔ اور اگر میرے مخدوم
مولوی محمد شاہ صاحب آج زندہ ہوتے تو وہ بھی میرے صلاح و تقویٰ کی گواہی دیتے
علاوہ اس کے ایک دانا سوچ سکتا ہے کہ مجھے مرزا صاحب کے معاملہ میں ناحق کا جھوٹ
بولنے اور افترا کرنے سے بجر لعنت خلق و خالق اور کیا حاصل تھا۔ ایک عظیم الشان خاندان
اسلام سے میرا قدیمی تعلق دوستی و برادری ۔ اہے یعنی خاندان مولوی محمد حسن صاحب رئیس
لود یا نہ پس جس حالت میں مولوی صاحب مرزا صاحب سے کنارہ کر گئے اور ایک جہان
ان کو کافر کافر کہنے لگا تو مجھے کیا حاصل تھا کہ میں مرزا صاحب کی طرف رجوع کر کے اپنا
دین بھی برباد کرتا اور اپنی دنیا بھی اور اپنے معزز بھائیوں کو چھوڑتا اور اپنی قوم سے بھی
علیحدہ ہوتا سو جس چیز نے مجھے مرزا صاحب کی طرف رجوع کیا اور خلقت کے لعن و طعن کو
میں نے اپنے پر گوارا کر لیا اور اپنے قدیم مخدوم کو ناراض کیا وہ مرزا صاحب کی سچائی ہے ﴿۲۷﴾
جو گلاب شاہ کی پیشگوئی سے مجھ پر کھل گئی اور پھر میں کہتا ہوں کہ میرے چال چلن کی
حضرت مولوی محمد حسن صاحب سے قسم دے کر تفتیش کرنی چاہئے میرے خیال میں وہ
متقیوں کی اولاد اور نجیب و شریف اور اہل علم اور باکمال مردوں کی ذریت ہیں وہ میرے
حال سے واقف اور میں ان کی خاندانی شرافت اور نجابت سے واقف ہوں اور ان کے
والد بزرگوار کے وقت سے میری ان سے ملاقات ہے یہ سب میں نے نے محض اللہ لکھا ہے
کیونکہ گمراہی کی ایک آگ بھڑک رہی ہے۔ اگر ایک شخص بھی میری اس گواہی سے
راہ راست پر آجاوے تو انشاء اللہ مجھے اس کا اجر ملے گا۔ میں بڑھا ہو گیا اور اب موت
کے دن بہت قریب ہیں کیا تعجب کہ رب کریم نکتہ نواز اس نیک مرد کی طرح جس کا اس
نے ذکر خیر اپنے پاک کلام میں لکھا ہے۔ وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ میرے
پر صرف اس قدر عمل صالح سے فضل کر دیوے اور وہ غفور و رحیم ہے۔ اب میں نے جو کہنا تھا
کہہ چکا اور اس اشتہار کو ختم کرتا ہوں۔
گر نیاند بگوش رغبت کس
بر رسولاں بلاغ باشد و بس
الاحقاف : 11

آج 10 میں سے 10 باقی