الہی فیصلوں کو تبدیل کرنے کی غیر معقولیت

نشانِ آسمانی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اللہ جل شانہ سے ہم کلام ہوتے ہیں اور نبوت تامہ کی بعض صفات ظلی طور پر اپنے
اندر رکھتے ہیں اور بلحاظ بعض وجوہ شان نبوت کے رنگ سے رنگین کئے جاتے ہیں اور ان
میں سے میں ایک ہوں ۔ لیکن ان بزرگوں نے میرے ان بیانات کو نہ سمجھا خاص کر نذیر
حسین پر بہت افسوس ہے جس نے پیرانہ سالی میں اپنی تمام معلومات کو خاک میں ملا
دیا۔ غرض میں نے جب دیکھا کہ یہ لوگ قرآن اور حدیث کو چھوڑتے ہیں اور کلام الہی
کے الٹے معنے کرتے ہیں تب میں نے ان سے بکلی نومید ہو کر خدائے تعالیٰ سے آسمانی
فیصلہ کی درخواست کی اور جیسا کہ خدائے تعالیٰ نے میرے دل پر القا کیا وہ صورت فیصلہ
کیلئے میں نے پیش کر دی ۔ اگر ان لوگوں کے دل میں انصاف اور حق طلبی ہوتی تو اس
کے قبول کرنے میں توقف نہ کرتے یہ درخواست کس قدر فضول ہے کہ ایک سال کے
عرصہ کو جو ایک الہامی امر ہے خود بخود بدلا دیا جائے اور ایک یا دو ہفتے بجائے اس کے
مقرر کئے جائیں یہ لوگ نہیں جانتے کہ یہ میعاد منجانب اللہ ہے اور انسان تو اپنے اختیار
سے کبھی جرات ہی نہیں کر سکتا کہ خوارق کے دکھلانے کیلئے کوئی میعاد مقرر کر سکے انبیاء
نے بھی ایسا نہیں کیا اور اگر کوئی میعاد اپنی طرف سے مقرر کی تو عتاب ہوا تو پھر کیونکر ایک ۲۹
سال ایک ہفتہ سے بدل سکتا ہے میں سوچ میں ہوں کہ ان لوگوں کے دعاوی علم اور
معرفت کہاں گئے ۔ کیا یہ نہیں جانتے کہ میعادوں کا مقرر کرنا انسان کا کام نہیں اگر ان
میں سے کسی ملہم کو دو ہفتہ میں کرامت دکھلانے کا الہام ہو گیا ہے تو بہت اچھا وہی اپنی
کرامت ظاہر کرے میں اس کو قبول کروں گا۔ اور اگر میں اس کے مقابلہ سے عاجز رہا تو
وہ سچے ٹھہریں گے۔ لیکن یاد رہے کہ یہ تمام دروغ گوئی اور فضول گوئی ہے اصل بات یہ
ہے کہ خدائے تعالیٰ نے ان کے دلوں کو سخت کر دیا اور ان کی آنکھوں پر پردے ڈال دیئے
ہیں اس لئے وہ نہ دیکھ سکتے ہیں اور نہ سمجھ سکتے ہیں۔ منصفو! سوچو کہ جو شخص ملہم ہوتا ہے کیا وہ
اپنی طرف سے کچھ کہہ سکتا ہے پھر کیونکر میں اس میعاد کو بدل سکتا ہوں جس پر خدائے تعالیٰ
نے مجھ کو ان کے مقابل پر اطلاع دی ہاں اگر وہ خود بدل دے تو اس کا اختیار ہے انسان کا

اختیار نہیں اور نہ اس پر کسی کا حکم ہے طلب گار باید صبور وحمول ۔ اگر ان میں سچی طلب ہے
اور جہنم کا خوف ہے تو ایک سال کیا دور ہے اور نیز اس جگہ ایک سال سے مراد یہ نہیں کہ
سال کے تمام دن پورے ہو جائیں بلکہ خدائے تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے اس میعاد کے
اندر ہی فیصلہ کر دے گا۔ اور قادر ہے کہ ابھی دو ہفتہ بھی نہ گذریں اور نشان ظاہر ہو۔
میں نے مقابلہ کیلئے اس لئے لکھا تھا کہ یہ لوگ نذیر حسین اور بٹالوی وغیرہ اس عاجز کو
کھلے کھلے طور پر کافر اور مردود اور ملعون اور دجال اور ضال لکھتے ہیں ۔ یہاں تک کہ ان
کے نزدیک میرے پر اعتقاد رکھنے والا بھی کافر ہو جاتا ہے تو پھر اس صورت میں ضرور تھا
کہ ایمانی نشانوں کی آزمائش ہو۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ مومنوں کو خدائے تعالیٰ
خاص نشانوں سے ممتاز کر دیتا ہے چنانچہ وہ ان آسمانی نشانوں کی رو سے اپنے غیر سے
خواہ وہ کافر ہو یا منافق یا فاسق امتیاز کلی پیدا کر لیتے ہیں۔ سواسی کی طرف ان لوگوں کو
بلایا گیا تھا تا معلوم ہو جاوے کہ عند اللہ کون مومن اور کون مورد سخط وغضب الہی ہے اگر
ان حضرات کو اپنے ایمان پر کچھ بھروسا ہوتا تو مقابلہ سے فرار نہ کرتے لیکن آج تک
کسی نے میدان میں آکر مقابل کا نام بھی نہیں لیا اور اخیر عذر یہ پیش کیا کہ آپ
دکھلا دیں ہم قبول کریں گے اور اس کے ساتھ بھی یہ شرطیں لگا دیں کہ تب قبول کریں
گے کہ جب آسمان سے من وسلویٰ نازل ہو یا کوئی مجزوم اچھا ہو جائے یا ایک کانے کو
۳۰ دوسری آنکھ مل جائے یا لکڑی کا سانپ بن جائے یا جلتی آگ میں کود پڑیں اور بیچ
جائیں دیکھو صفحہ ۵۰ جواب فیصلہ آسمانی ۔
ان تمام واہیات باتوں کا جواب یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ ان سب باتوں پر قادر ہے
اور اس کے علاوہ بے شمار اور نشانوں پر بھی قادر ہے مگر اپنی مصلحت اور مرضی کے موافق
کام کرتا ہے پہلے کفار نے یہی سوال کیا تھا۔ فَلْيَأْتِنَا بِايَةٍ كَمَا أُرْسِلَ الْأَوَّلُونَ
یعنی اگر یہ نبی سچا ہے تو موسیٰ وغیرہ انبیاء بنی اسرائیل کے نشانوں کی مانند نشان دکھاوے
ا الانبياء : ٦

آج 10 میں سے 10 باقی