تین ہزار پیشگوئیاں

نشانِ آسمانی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جس میں کسی دست بازی اور مکر اور فریب کی گنجائش نہیں ۔ اب اگر کوئی صوفی پردہ نشین
جو پردہ سے نکلنا نہیں چاہتا بقول بٹالوی صاحب اور میر عباس علی صاحب لدھیانوی کے
بالمقابل نشان دکھلانے کو طیار ہے تو وہ بھی ایسی ہی دو پیشگوئیاں ان ہی ثبوتوں کے ساتھ
اپنے حق میں کسی گذشتہ ولی کی طرف سے پیش کرے۔ ہم خدائے تعالیٰ کی قسم یاد کر کے
۳۳ وعدہ کرتے ہیں کہ اگر یہ ثابت ہو جائے گا کہ وہ بھی ایسے ہی نشان اور اسی درجہ ثبوت پر
اور ایسی عظمت کے ساتھ باعتبار اپنے بعد زمانہ کے پائے گئے ہیں تو ہم سزائے موت
اٹھانے کیلئے بھی طیار ہیں ۔ اور اس عاجز کی اپنی گذشتہ پیشگوئیاں تین ہزار کے قریب
ہیں جو اکثر استجابت دعا کے بعد ظہور میں آئی ہیں ۔ ان میں سے دلیپ سنگھ کے روکے
جانے کی پیشگوئی ہے یعنی یہ کہ وہ اپنے قصد ارادہ پنجاب سے ناکام رہے گا ۔ یہ پیشگوئی
اجمالی طور پر اشتہار میں چھپ چکی ہے اور صدہا آدمیوں کو زبانی سنائی گئی ۔ اسی طرح
پنڈت دیا نند کے فوت ہونے کی نسبت پیشگوئی اور شیخ مہر علی صاحب رئیس کے ابتلا اور
پھر رہائی کی نسبت پیشگوئی ۔ بٹالوی صاحب کے مخالف ہو جانے کی نسبت پیشگوئی
وغیرہ پیشگوئیاں جن کا مفصل ذکر موجب طول ہے۔ اگر فریق مخالف کے مولویوں میں
کچھ ایمان ہے تو ان پیشگوئیوں کے بارے میں بھی ایک جلسہ مقرر کر کے اول ہم سے
ثبوت لیں اور پھر اس کے موافق اپنی طرف سے پیشگوئیوں کا ثبوت دیں اور اگر
باعث اپنی تہی دستی کے ان دونوں طوروں مقابلہ سے عاجز آ جائیں تو یہ بھی اختیار
ہے کہ ایک سال کی مہلت پر آئندہ کیلئے آزمائش کر لیں کسی بڑے جھگڑے کی
ضرورت نہیں ہر یک پیشگوئی جو کسی دعا کی قبولیت سے ظاہر ہو کسی اخبار میں بقید اس
کے وقت ظہور کے چھپوا دیں اور اس طرف سے بھی یہی کارروائی ہو سال گزرنے
کے بعد خود معلوم ہو جائے گا کہ کون مؤید من اللہ اور کون مخذول اور مردود ہے ۔ اگر
یہ بھی نہ کریں تو سب لوگ یا درکھیں کہ ان ملاؤں کا ارادہ صرف حق پوشی اور بخل اور
چلا نوٹ : شیخ مہر علی صاحب کے ہاتھ میں قرآن شریف دے کر اس پیشگوئی کی نسبت ان کو قسم دینی چاہئے کیونکہ
اگر کوئی زمانہ سازی یا مولویوں کے خوف سے انکار کرے تو قسم کے بعد تو ہرگز نہیں کر سکتا ۔ اگر کرے تو حلف دروغی کے
وبال سے جلد رسوا ہو جاتا ہے۔
یہ حاشیہ ایڈیشن ۱۸۹۲ء کے صفحہ ۳۶ پر ہے۔ (ناشر)

تعصب ہے ۔ حق جوئی سے کچھ غرض نہیں اگر ان کو سمجھ ہو تو ایک بڑا نشان یہ بھی ہے کہ
یہ لوگ دن رات اس نور الہی کے بجھانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں اور ہر قسم کے مکر عمل
میں لا رہے ہیں اور لوگوں کو بہکا رہے ہیں اور ناخنوں تک حق کے مٹانے کے لئے زور لگا
رہے ہیں کفر کے فتوے لکھ رہے ہیں اور آزار دہی کے تمام منصوبے گھڑ رہے ہیں
یہاں تک کہ بٹالوی صاحب نے لوگوں کو برانگیختہ کیا ہے کہ گورنمنٹ کے سامنے جا کر
سیا یا کریں غرض کوئی دقیقہ مکر اور فریب اور سعی اور کوشش کا اٹھا نہیں رکھا اور ایک جہان
اپنے ساتھ کر لیا ہے اور جیسا کہ میں نے بٹالوی صاحب کو ان تمام واقعات سے پہلے ۳۴
اس الہام کی خبر دی تھی کہ میں اکیلا ہوں اور خدا میرے ساتھ ہے۔ اب وہی صورت
پیدا ہورہی ہے لوگوں نے یہاں تک دشمنی کی ہے کہ رشتہ ناطہ کو چھوڑ دیا ہے۔ باوجود
ان تمام کارسازیوں کے جو کمال کو پہنچ گئی ہیں بالآخر ہم فتح پا جائیں تو اس سے بڑھ کر
اور کیا نشان ہوگا ۔
اور اگر کسی کی آنکھیں ہوں تو اس عاجز پر جو کچھ عنایات اللہ جل شانہ کی وارد
ہو رہی ہیں وہ سب نشان ہی ہیں ۔ دیکھو خدائے تعالی قرآن کریم میں صاف فرماتا ہے کہ
جو میرے پر افترا کرے اس سے بڑھ کر کوئی ظالم نہیں اور میں جلد مفتری کو پکڑتا ہوں اور
اس کو مہلت نہیں دیتا۔ لیکن اس عاجز کے دعوئی مجدد اور مثیل مسیح ہونے اور دعوئی ہم کلام
الہی ہونے پر اب بفضلہ تعالیٰ گیارھواں برس جاتا ہے کیا یہ نشان نہیں ہے اگر خدائے تعالیٰ
کی طرف سے یہ کاروبار نہ ہوتا تو کیونکر عشرہ کاملہ تک جو ایک حصہ عمر کا ہے ٹھہر سکتا تھا۔ پھر
میں کہتا ہوں کہ کیا یہ نشان نہیں ہے کہ الہامی پیشگوئیوں کے بالمقابل آزمائش کیلئے کوئی
اس عاجز کے سامنے نہیں آ سکتا اور اگر آوے تو خدائے تعالیٰ اس کو سخت ذلیل کرے ایسا ہی
صد ہا تائیدات الہیہ شامل حال ہو رہی ہیں۔ میں حضرت قدس کا باغ ہوں جو مجھے کاٹنے کا
ارادہ کرے گا وہ خود کاٹا جائے گا مخالف رو سیاہ ہوگا اور منکر شرمسار یہ سب نشان ہیں

آج 10 میں سے 10 باقی