شیخ بٹالوی صاحب کے فتویٰ تکفیر کی کیفیت

نشانِ آسمانی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

شیخ بٹالوی صاحب کے فتویٰ تکفیر کی
کیفیت
اس فتوی کو میں نے اول سے آخر تک دیکھا ۔ جن الزامات کی بنا پر یہ فتویٰ لکھا
ہے انشاء اللہ بہت جلد ان الزامات کے غلط اور خلاف واقعہ ہونے کے بارے میں
ایک رسالہ اس عاجز کی طرف سے شائع ہونے والا ہے جس کا نام دافع الوساوس
ہے با ایں ہمہ مجھ کو ان لوگوں کے لعن وطعن پر کچھ افسوس نہیں اور نہ کچھ اندیشہ بلکہ میں
خوش ہوں کہ میاں نذیر حسین اور شیخ بٹالوی اور ان کے اتباع نے مجھ کو کافر اور مردود اور
ملعون اور دجال اور ضال اور بے ایمان اور جہنمی اور اکفر کہہ کر اپنے دل کے وہ بخارات
نکال لئے جو دیانت اور امانت اور تقوی کے التزام سے ہرگز نہیں نکل سکتے تھے اور جس
قدر میری اتمام حجت اور میری سچائی کی تلخی سے ان حضرات کو زخم پر زخم پہنچا۔ اس صدمہ
عظیمہ کا غم غلط کرنے کیلئے کوئی اور طریق بھی تو نہیں تھا بجز اس کے کہ لعنتوں پر آجاتے
مجھے اس بات کو سوچ کر بھی خوشی ہے کہ جو کچھ یہودیوں کے فقیہوں اور مولویوں نے
آخر کار حضرت مسیح علیہ السلام کو تحفہ دیا تھا وہ بھی تو یہی لعنتیں اور تکفیر تھی جیسا کہ اہل
کتاب کی تاریخ اور ہر چہارا جیل سے ظاہر ہے تو پھر مجھے مثیل مسیح ہونے کی حالت میں
ان لعنتوں کی آوازیں سن کر بہت ہی خوش ہونا چاہئے کیونکہ جیسا کہ خدائے تعالیٰ نے
مجھ کو حقیقت دجالیہ کے ہلاک اور فانی کرنے کے لئے حقیقت عیسویہ سے متصف کیا۔
ایسا ہی اس نے اس حقیقت کے متعلق جو جو نوازل و آفات تھے ان سے بھی خالی نہ
رکھا لیکن اگر کچھ افسوس ہے تو صرف یہ کہ بٹالوی صاحب کو اس فتوے کے طیار کرنے
میں یہودیوں کے فقیہوں سے بھی زیادہ خیانت کرنی پڑی اور وہ خیانت تین قسم کی
﴿۳۹﴾ ہے اول یہ کہ بعض لوگ جو مولویت اور فتوی دینے کا منصب نہیں رکھتے وہ صرف

مکفرین کی تعداد بڑھانے کیلئے مفتی قرار دیئے گئے ۔ دوسرے یہ کہ بعض ایسے لوگ جو علم
سے خالی اور علانیہ فسق و فجور بلکہ نہایت بدکاریوں میں مبتلا تھے وہ بڑے عالم متشرع منتصور
ہو کر ان کی مہریں لگائی گئیں۔ تیسرے ایسے لوگ جو علم اور دیانت رکھتے تھے مگر واقع تھے مگر واقعی طور پر
اس فتوے پر انہوں نے مہر نہیں لگائی بلکہ بٹالوی صاحب نے سراسر چالا کی اور افتراء سے
خود بخود ان کا نام اس میں جڑ دیا۔ ان تینوں قسم کے لوگوں کے بارے میں ہمارے پاس
تحریری ثبوت ہیں ۔ اگر بٹالوی صاحب یا کسی اور صاحب کو اس میں شک ہو تو وہ لاہور میں
ایک جلسہ منعقد کر کے ہم سے ثبوت مانگیں۔ تاسیہ روئے شود ہر کہ دروغش باشد۔ یوں تو
تکفیر کوئی نئی بات نہیں ان مولویوں کا آبائی طریق یہی چلا آتا ہے کہ یہ لوگ ایک بار یک
بات سن کر فی الفور اپنے کپڑوں سے باہر ہو جاتے ہیں اور چونکہ خدائے تعالیٰ نے یہ عقل تو
ان کو دی ہی نہیں کہ بات کی تہہ تک پہنچیں اور اسرار غامضہ کی گہری حقیقت کو دریافت
کر سکیں اس لئے اپنی نافہمی کی حالت میں تکفیر کی طرف دوڑتے ہیں اور اولیاء کرام
میں سے ایک بھی ایسا نہیں کہ ان کی تکفیر سے باہر رہا ہو۔ یہاں تک کہ اپنے منہ سے
کہتے ہیں کہ جب مہدی موعود آئے گا تو اس کی بھی مولوی لوگ تکفیر کریں گے اور ایسا
ہی حضرت عیسیٰ جب اتریں گے تو ان کی بھی تکفیر ہوگی ۔ ان باتوں کا جواب یہی ہے
کہ اے حضرات آپ لوگوں سے خدا کی پناہ۔ اوسبحانہ خود اپنے برگزیدہ بندوں کو
آپ لوگوں کے شر سے بچاتا آیا ہے ورنہ آپ لوگوں نے تو ڈائن کی طرح امت
محمد یہ کے تمام اولیاء کرام کو کھا جانا چاہا تھا اور اپنی بد زبانی سے نہ پہلوں کو چھوڑا نہ
پچھلوں کو ۔ اور اپنے ہاتھ سے ان نشانیوں کو پوری کر رہے ہیں جو آپ ہی بتلا رہے
ہیں ۔ تعجب کہ یہ لوگ آپس میں بھی تو نیک ظن نہیں رکھتے ۔ تھوڑا عرصہ گذرا ہے کہ
موحدین کی بے دینی پر مدار الحق میں شاید تین سو کے قریب مہر لگی تھی پھر جب کہ تکفیر
ایسی سستی ہے تو پھر ان کی تکفیروں سے کوئی کیونکر ڈرے مگر افسوس تو یہ ہے کہ میاں ۴۰

آج 10 میں سے 10 باقی