رسالہ نشانِ آسمانی کی امداد طبع کیلئے جو مخلص دوستوں کی طرف خط لکھے گئے تھے ان کا غلاصہ جواب

نشانِ آسمانی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے۔ اس اشتہار کے پڑھنے پر جو صاحب چندہ کیلئے طیار ہوں وہ اس عاجز کو اطلاع دیں۔
والسلام على من اتبع الهدى
المشتهر
غلام احمد از قادیان
رساله نشان آسمانی
۲۶ رمتی ۱۸۹۲ء
کی امداد طبع کیلئے جو مخلص دوستوں کی طرف خط لکھے گئے تھے ان کا خلاصہ جواب
خلاصه خط اخویم مولوی سید تفضل حسین صاحب تحصیل دار علی گڑھ ضلع فرخ آباد سلمہ اللہ تعالی
دو والا نا مے بندگان عالی شرف ورو دلائے باعث عزت ہوئے مجھ کو بہت شرم ہے کہ عرصہ سے میں ۴۵
نے کوئی عریضہ حضور میں نہیں بھیجا مگر ہر وقت یاد بندگان والا میں رہا کرتا ہوں ۔ حضور کا نام نامی میرا
وظیفہ ہے اور اکثر حضور کی کتب دیکھا کرتا ہوں اور ان کو ذریعہ بہتری دارین سمجھتا ہوں پچاس جلد
رساله نشان آسمانی یا جس قدر حضور خود چاہیں میرے پاس بھجوا دیں میں ان کو خرید لوں گا اور
اپنے دوستوں میں میں تقسیم کر دوں گا مجھے حضور کی کتابوں کی اشاعت سے دلی خوشی پہنچتی ہے
میرے سب اہل و عیال خوش اور اچھے ہیں اور حضور کو یاد کیا کرتے ہیں۔
یہی ہے اور
عریضه نیاز کمترین تفضل حسین از علی گڑھ ضلع فرخ آبا د ا ۳ مئی ۱۸۹۲ء
مولوی صاحب موصوف چندہ امدادی دیتے ہیں اور امداد کے طور پر اپنی تنخواہ میں سے رقم کثیر دے چکے ہیں۔
خلاصه خط اخویم نواب محمد علی خان رئیس کو ٹلہ مالیر سلمہ اللہ تعالیٰ
جناب کا عنایت نامہ پہنچا۔ بندہ رسالہ نشان آسمانی کی دو سو جلد فی الحال خرید کرے گا۔ راقم محمد علی خان
نواب صاحب موصوف ابھی تھوڑا عرصہ ہوا کہ پانچسو روپیہ کی کتابیں اس عاجز کی خرید کر کے محض للہ
تقسیم کر چکے ہیں۔
خلاصه خط اخویم حکیم فضل دین صاحب بھیروی سلمہ اللہ تعالی
سات سو جلد رسالہ نشان آسمانی نابکار کے خرچ سے چھپوایا جائے اور فروخت کیا جائے
اور اس کی قیمت حضور اپنی مرضی سے جہاں چاہیں خرچ فرماویں بین روپیہ معہ بقیہ چندہ دو

روپیہ محمد صاحب عرب ابھی ارسال خدمت ہیں اور مابعد میں عنقریب ایک سو روپیہ یا اس سے دس
بیس روپیہ زائد بھیجتا ہوں یا جلد تر خود لے کر باریاب خدمت ہوں گا ورنہ منی آر رنہ منی آرڈر بھیج دوں گا۔
ایک سو روپیہ پہنچ گیا ) حکیم صاحب موصوف پہلے بھی تخمینا سات سو روپیہ امداد کے
طور پر دے چکے ہیں ۔
خلاصه خط اخویم حضرت مولوی حکیم نوردین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ معالج ریاست جموں
نحمده ونصلى على رسوله الكريم مع التسليم اما بعد ایک خاکسار بالکل نابکار اور خاکساری
کے ساتھ نہایت ہی شرمسار بحضور حضرت مسیح الزمان عرض پرداز ۔ اس خادم با اخلاص اور دلی مرید کا جو
۴۶ کچھ ہے بتمامہ آپ ہی کا ہے۔ زن و فرزند رو پیدہ آبرو و جان ۔ میری یہی سعادت ہے کہ تمام خرچ
میرا ہو پھر جس قدر حضور پسند فرماویں۔ برادرم فصیح بھی اس وقت موجود ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر
میرے مطبع پنجاب پر لیس سیالکوٹ میں حضور رسالہ کو طبع فرماویں تو چہارم حصہ قیمت کا منافع رہے
گا۔ مولوی حکیم نور دین صاحب اپنے اخلاص اور محبت اور صفت ایثار اور للہ شجاعت اور سخاوت
اور ہمدردی اسلام میں عجیب شان رکھتے ہیں ۔ کثرت مال کے ساتھ کچھ قدر قلیل خدا تعالیٰ کی راہ
میں دیتے ہو۔ وئے تو بہتوں کو دیکھا مگر خود بھوکے پیاسے رہ کر اپنا عزیز مال رضائے مولی میں اٹھا
دینا اور اپنے لئے دنیا میں سے کچھ نہ بنانا یہ صفت کامل طور پر مولوی صاحب موصوف میں ہی دیکھی
یا ان میں جن کے دلوں پر ان کی صحبت کا اثر ہے مولوی صاحب موصوف اب تک تین ہزار
روپیہ کے قریب للہ اس عاجز کو دے چکے ہیں اور جس قدر ان کے مال سے مجھ کو مدد پہنچی ہے
اس کی نظیر اب تک کوئی میرے پاس نہیں۔ اگر چہ یہ طریق دنیا اور معاشرت کے اصولوں کے
مخالف ہے مگر جو شخص خدائے تعالیٰ کی ہستی پر ایمان لا کر اور دین اسلام کو ایک سچا اور منجانب اللہ
دین سمجھ کر اور با ایں ہمہ اپنے زمانہ کے امام کو بھی شناخت کر کے اللہ جل شانہ اور رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کی محبت اور عشق میں فانی ہو کر محض اعلاء کلمہ اسلام کیلئے اپنے
مال حلال اور طیب کو اس راہ میں فدا کرتا ہے اس کا جو عند الله قد رہے وہ ظاہر ہے اللہ جل شانه
فرماتا ہے لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّحَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ لَ
خدا سے وہی لوگ کرتے ہیں پیار جو سب کچھ ہی کرتے ہیں اس پر شار
اسی فکر میں رہتے ہیں روز و شب که راضی وہ دلدار ہوتا ہے کب
اُسے دے چکے مال و جان بار بار ابھی خوف دل میں کہ ہیں نابکار
آل عمران ۹۳

لگاتے ہیں دل اپنا اس پاک سے وہی پاک جاتے ہیں اس خاک سے
خدائے تعالیٰ اس خصلت اور ہمت کے آدمی اس امت میں زیادہ سے زیادہ کرے آمین ثم آمین
چه خوش بودے اگر ہر یک زامت نوردین بودے
ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقین بودے
طب روحانی
یہ کتاب حضرت حاجی منشی احمد جان صاحب مرحوم کی تالیفات میں سے ہے۔ حاجی
صاحب موصوف نے اس کتاب میں اس علم مخفی سلب امراض اور توجہ کو مبسوط طور پر بیان کیا
ہے جس کو حال کے مشائخ اور پیر زادے ا پیر زادے اور سجادہ نشین پوشیدہ طور پر اپنے خاص خاص
خلیفوں کو سکھلایا کرتے تھے اور ایک عظیم الشان کرامت خیال کی جاتی تھی اور جس کی
طلب میں اب بھی بعض مولوی صاحبان دور دور کا سفر اختیار کرتے ہیں۔ اس لئے محض اللہ
عام و خاص کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس کتاب کو منگوا کر ضرور ہی مطالع کریں کہ یہ بھی منجملہ ان
علوم کے ہے جو انبیاء پر فائض ہوئے تھے بلکہ حضرت مسیح کے معجزات تو اسی علم کے سرچشمہ
میں سے تھے۔
کتاب کی قیمت ایک روپیہ ہے صاحبزادہ افتخار احمد صاحب جو لدھیانہ محلہ جدید میں
رہتے ہیں۔ ان کی خدمت میں خط و کتابت کرنے سے قیمتامل سکتی ہے۔
کتب موجودہ حضرت اقدس مهدی و مسیح موعود علیہ السلام
حصہ چہارم براہین احمدیہ ۸ للعه + سرمه چشم آریه ۱۲ + شحنه حق ۶ / + فتح اسلام ۴/ + توضیح مرام ۴/ +
ازالہ اوہام + الحق مباحثه لو دیانه ۱۲/ + الحق مباحثہ دہلی عد۔ فیصلہ آسمانی ٫۲ + نشان آسمانی ۱۳۔
آئینہ کمالات اسلام معه تبلیغ عربی معہ ترجمه فارسی عکی برکات الدعا ۱۲۔ شہادت القرآن ۶ - تحفہ بغداد عربی ۲- ۴۸

حجۃ الاسلام ار۔ سچائی کا اظہار ار۔ جنگ مقدس ۱۷ - حمامۃ البشری عربی عہ۔ نور الحق عربی حصہ اول معہ
ترجمہ اردو ۱۳ نور الحق عربی حصہ دوم معہ ترجمہ اردو ۶ - اتمام الحجہ ۱۳۔ کرامات الصادقین عه سر الخلافہ
عربی ۱۸ ست بچن و آر یہ دھرم در یک جلد ۸عه - نور القرآن حصہ اول ۱۴ نور القرآن حصہ دوم ۱۸ ۔
المشتر محمد سراج الحق از قادیان ضلع گورداسپور
یہ ان علماء و فضلاء و صوفیہ ہندوستان و پنجاب وغیرہ کی اسماء گرامی ہیں جنہوں نے حضرت
اقدس مرزاغلام احمد صاحب قادیانی دام فیضہ کو مسیح و مہدی موعود اور مجدد چودھویں صدی تسلیم کیا ہے اور
بیعت کی ہے اور حضرت مسیح ابن مریم عیسی علیہ السلام کو متوفی جان کر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء بصدق دل مانا ہے۔ سراج الحق از قادیان حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب
بھیرہ۔ حضرت مولوی قاضی سید امیر حسین صاحب بھیرہ - حضرت مولوی حکیم فضل الدین صاحب
سیالکوٹ ۔ حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹ ۔ حضرت مولوی ابو یوسف محمد مبارک علی صاحب
ر حضرت مولوی برہان الدین صاحب جہلم - حضرت مولوی محمد قاری صاحب در حضرت مولوی فضل حق
صاحب۔ ح مولوی خان ملک صاحب کہیوال ضلع جہلم - ح مولوی عبدالرحمن صاحب رح مولوی حبیب
شاہ صاحب خوشاب۔ ح مولوی فضل الدین صاحب کھاریاں ضلع گجرات ۔ ح مولوی محمد افضل صاحب
موضع کملہ ۔ ح مولوی محمد اکرم صاحب /- ح مولوی محمد شریف صاحب ۔ ح م قاضی ضیاء الدین
صاحب قاضی کوٹ ۔ ح م حافظ احمد الدین صاحب موضع چک با سریا۔ ح مولوی صاحب دین
صاحب طحال ۔ ح مولوی شیر محمد صاحب بجن - ح مولوی قطب الدین صاحب بدوملی ۔ ح مولوی
غلام حسن صاحب پشاور ۔ ح مولوی محمد حسین صاحب کپورتھلہ ۔ ح مولوی نور محمد صاحب مانگٹ ۔
حضرت مولوی غلام حسین لاہور ۔ حضرت مولوی مرزا خدا بخش صاحب اتالیق نواب محمد علی خان
صاحب مالیر کوٹلہ ۔ ح مولوی محمد یوسف صاحب سنور - حضرت مولوی حافظ عظیم بخش صاحب پٹیالہ ۔
ح مولوی محمد صادق صاحب جموں ۔ ح مولوی خلیفہ نورالدین صاحب // - ح مولوی محمد زمان
صاحب دھنی گہیں ۔ ح مولوی نور احمد صاحب لودی ننگل ۔ حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب
امروہوی۔ ح مولوی انوار حسین خان صاحب رئیس شاہ آباد۔ حضرت مولوی سید تفضل حسین
صاحب۔ ح مولوی سید محمد عسکری خان صاحب حضرت مولوی سید مردان علی صاحب حیدر آباد
نظام ۔ ح م سید ظہور علی صاحب ۔ ح م سید محمد السعیدی طرابلسی شامی ۔ ح م عبد الحکیم صاحب ۔
باقی اسماء کی گنجائش نہیں ۔ کسی اور موقعہ پر لکھے جاویں گے۔ سراج الحق نعمانی فقط

آج 10 میں سے 10 باقی