ضرورة الامام

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الحمد لله وسلام على عباده الذين اصطفى
اما بعد واضح ہو کہ حدیث صحیح سے ثابت ہے کہ جو شخص اپنے زمانہ کے امام کو شناخت
نہ کرے اس کی موت جاہلیت کی موت ہوتی ہے۔ یہ حدیث ایک متقی کے دل کو امام الوقت کا
طالب بنانے کے لئے کافی ہو سکتی ہے کیونکہ جاہلیت کی موت ایک ایسی جامع شقاوت ہے
جس سے کوئی بدی اور بدبختی باہر نہیں ۔ سو بموجب اس نبوی وصیت کے ضروری ہوا کہ ہر
ایک حق کا طالب امام صادق کی تلاش میں لگا ر ہے۔
پی سیج نہیں ہے کہ ہر ایک شخص جس کو کوئی خواب سچی آدے یا الہام کا دروازہ اس پر کھلا ہو
وہ اس نام سے موسوم ہو سکتا ہے بلکہ امام کی حقیقت کوئی اور امر جامع اور حالت کاملہ تامہ ہے جس
کی وجہ سے آسمان پر اس کا نام امام ہے؟ اور یہ تو ظاہر ہے کہ صرف تقویٰ اور طہارت کی وجہ سے کوئی
شخص امام نہیں کہلا سکتا۔ اللہ تعالی فرماتا ہے وَ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا لے پس اگر ہر ایک
☆
حدثنا عبد الله حدثني أبي حدثنا اسود بن عامر انا أبوبكر عن عاصم عن أبي صالح
عن معاوية۔ قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من مات بغير امام مات ميتة جاهلية ۔
صفحه نمبر ۹۶ جلد نمبر ۴ مسند احمد و اخرجه احمد والترمذی و ابن خزيمة و ابن
حبان و صححه من حديث الحارث الاشعرى بلفظ من مات وليس عليه امام جماعة
فان موتته موتة جاهلية۔ ورواه الحاكم من حديث بن عمرو من حديث معاوية و رواه
البزار من حديث ابن عباس۔
الفرقان : ۷۵ مسند احمد بن حنبل جلد ۴ صفحه ۹۶ مطبوعہ بیروت ۔ (ناشر)

متقی امام ہے تو پھر تمام مومن متقی امام ہی ہوئے اور یہ امر منشاء آیت کے برخلاف ہے اور
ایسا ہی بموجب نص قرآن کریم کے ہر ایک مہم اور صاحب رو یا صادقہ امام نہیں ٹھہر سکتا کیونکہ
قرآن کریم میں عام مومنین کے لئے یہ بشارت ہے کہ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا
یعنی دنیا کی زندگی میں مومنین کو یہ نعمت ملے گی کہ اکثر سچی خوا میں انہیں آیا کریں گی یا سچے الہام
ان کو ہوا کریں گے۔ پھر قرآن شریف میں ایک دوسرے مقام میں ہے۔ اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا
رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ إِلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا لَے یعنی
جو لوگ اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور پھر استقامت اختیار کرتے ہیں فرشتے ان کو بشارت کے ﴿۳﴾
الہامات سناتے رہتے ہیں اور ان کو تسلی دیتے رہتے ہیں جیسا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی
ماں کو بذریعہ الہام تسلی دی گئی۔ لیکن قرآن ظاہر کر رہا ہے کہ اس قسم کے الہامات یا خواہیں عام
مومنوں کے لئے ایک روحانی نعمت ہے خواہ وہ مرد ہوں یا عورت ہوں اور ان الہامات کے
پانے سے وہ لوگ امام وقت سے مستغنی نہیں ہو سکتے اور اکثر یہ الہامات ان کے ذاتیات کے
متعلق ہوتے ہیں اور علوم کا افاضہ ان کے ذریعہ سے نہیں ہوتا اور نہ کسی عظیم الشان تحدی کے
لائق ہوتے ہیں اور بہت سے بھروسے کے قابل نہیں ہوتے بلکہ بعض وقت ٹھوکر کھانے کا
موجب ہو جاتے ہیں۔ اور جب تک امام کی دستگیری افاضہ علوم نہ کرے تب تک
ہرگز ہرگز ز ہرگز خطرات سے امن نہیں ہوتا۔ اس امر کی شہادت امر کی شہادت صدر اسلام میں ہی موجود ہے۔ کیونکہ
ایک شخص جو قرآن شریف کا کا تب تھا اس کو بسا اوقات نور نبوت کے قرب کی وجہ سے قرآنی آیت
کا اس وقت میں الہام ہو جاتا تھا جبکہ امام یعنی نبی علیہ السلام وہ آیت لکھوانا چاہتے تھے۔ ایک دن
اس نے خیال کیا کہ مجھ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں کیا فرق ۔ ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں کیا فرق ہے۔ مجھے بھی الہام ہوتا
ہے۔ اس خیال سے وہ ہلاک کیا گیا۔ اور لکھا ہے کہ قبر نے بھی اس کو باہر پھینک دیا۔ جیسا کہ بلعم
ہلاک کیا گیا۔ مگر عمر رضی اللہ عنہ کو بھی الہام ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنے تئیں کچھ چیز نہ سمجھا۔ اور
امامت حقہ جو آسمان کے خدا نے زمین پر قائم کی تھی اس کا شریک بننا نہ چاہا۔ بلکہ ادنی چاکر
یونس: ۶۵ ۲ حم السجدة : ۳۱

آج 10 میں سے 10 باقی