وحی میں صرفی اور نحوی غلطیاں

ضرورة الامام

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نہیں چاہتا۔ ہمارے ملہم دوست کسی ایک جلسہ میں سورۂ اخلاص کے ہی حقائق معارف بیان
فرماویں جس سے ہزار درجہ بڑھ کر ہم بیان نہ کرسکیں ۔ تو ہم ان کے مطیع ہیں۔
ندارد کسے باتو ناگفته کار
و لیکن چو گفتی دلیلش بیار
بہر حال اگر آپ کے پاس وہ حقائق اور معارف اور برکات ہیں جو معجزانہ اثر اپنے
اندر رکھتے ہیں۔ تو پھر میں کیا میری تمام جماعت آپ کی بیعت کرے گی اور کوئی سخت بدذات
ہوگا کہ جو ایسا نہ کرے۔ مگر میں کیا کہوں اور کیا لکھوں معافی مانگ کر کہتا ہوں کہ جس وقت میں
نے آپ کے الہامات لکھے ہوئے سنے تھے ان میں بھی بعض جگہ صرفی اور نحوی غلطیاں تھیں ۔
آپ ناراض نہ ہوں میں نے محض نیک نیتی سے اور غربت سے دینی نصیحت کے طور پر یہ بھی
بیان کر دیا ہے۔ باایں ہمہ میرے نزدیک اگر الہامات میں کسی نا واقف اور نا خواندہ کے الہامی
فقروں میں نحوی صرفی غلطی ہو جائے تو نفس الہام قابل اعتراض نہیں ہو سکتا۔ یہ ایک
نہایت دقیق مسئلہ ہے اور بڑے بسط کو چاہتا ہے جس کا یہ محل نہیں ہے ۔ اگر ایسی غلطیاں
سن کر کوئی خشک ملا جوش میں آجاوے تو وہ بھی معذور ہے کیونکہ روحانی فلاسفی کے کوچہ
میں اس کو دخل نہیں۔ لیکن یہ ادنی درجہ کا الہام کہلاتا ہے جو خدا تعالیٰ کے نور کی پوری تجلی سے
رنگ پذیر نہیں ہوتا کیونکہ الہام تین طبقوں کا ہوتا ہے ادنیٰ اور اوسط اور اعلیٰ ۔ بہر حال ان
غلطیوں سے مجھے شرمندہ ہونا پڑا۔ اور میں اپنے دل میں دعا کرتا تھا کہ میرے معزز دوست کسی
شریر خشک ملا کو یہ الہامات جو بظاہر قابل اعتراض ہیں نہ سناویں کہ وہ خواہ نخواہ ٹھٹھا اور ہنسی
کرے گا۔ جو الہام حقائق معارف سے خالی اور غلطیوں سے بھی پر ہو کسی موافق یا مخالف کو
فائدہ نہیں پہنچا سکتا خاص کر اس زمانہ میں بلکہ بجائے فائدہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ میں
ایمان سے اور سچائی سے حلفاً کہتا ہوں کہ یہ بات سراسر بیچ ہے۔ میرے عزیز دوست توجہ الی اللہ
کی طرف زیادہ ترقی کریں کہ جیسے جیسے دل کی صفائی بڑھے گی ایسا ہی الہام میں فصاحت کی ۲۹
میرا یقین ہے کہ اگر یہ معزز دوست زیادہ توجہ فرمائیں گے ۔ تو جلد تر ان کے الہامات میں ایک کامل
رنگ پیدا ہو جائے گا ۔ منہ

صفائی بڑھے گی۔ یہی بھید ہے کہ قرآن کی وحی دوسرے تمام نبیوں کی وحیوں سے علاوہ معارف کے
فصاحت بلاغت میں بھی بڑھ کر ہے کیونکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ دل کی
صفائی دی گئی تھی ۔ سو وہ وحی معنوں کے رو سے معارف کے رنگ میں اور الفاظ کے رو سے بلاغت
فصاحت کے رنگ میں ظاہر ہوئی۔ میرے دوست یہ بھی یاد رکھیں کہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے
بیعت ایک خرید وفروخت کا معاملہ ہے اور میں حلفاً کہتا ہوں کہ جس قدر ہمارے دوست فاضل
مولوی عبد الکریم صاحب وعظ کے وقت قرآن شریف کے حقائق معارف بیان کرتے ہیں مجھے
ہرگز امید نہیں کہ ان کا ہزارم حصہ بھی میرے عزیز دوست کے منہ سے نکل سکے۔ اس کی یہی وجہ ہے
کہ الہامی طریق ابھی ناقص اور کسی طریق بکلی متروک۔ نہ معلوم کسی محقق سے قرآن سننے کا بھی
اب تک موقعہ ہوا یا نہیں ۔ آپ برائے خدا ناراض نہ ہوں ۔ آپ نے اب تک بیعت کی
حقیقت نہیں مجھی کہ اس میں کیا دیتے ہیں اور کیا لیتے ہیں۔ ہماری جماعت میں اور میرے بیعت کردہ
بندگان خدا میں اک مرد ہیں جو جلیل الشان فاضل ہیں اور وہ مولوی حکیم حافظ حاجی حرمین نورالدین
صاحب ہیں جو گویا تمام جہان کی تفسیر میں اپنے پاس رکھتے ہیں اور ایسا ہی ان کے دل میں ہزار ہا
قرآنی معارف کا ذخیرہ ہے۔ اگر آپ کو فی الحقیقت بیعت لینے کی فضیلت دی گئی ہے۔ تو ایک
قرآن کا سپارہ ان ہی کو مع حقائق معارف کے پڑھاویں۔ یہ لوگ دیوانے تو نہیں کہ انہوں نے مجھ
سے ہی بیعت کر لی اور دوسرے ملہموں کو چھوڑ دیا۔ اگر آپ حضرت مولوی صاحب موصوف کی پیروی
کرتے تو آپ کیلئے بہتر ہوتا ۔ آپ سوچیں کہ فاضل موصوف جو خانماں چھوڑ کر میرے پاس آ بیٹھے
نوٹ ہی ہم انکار نہیں کرتے کہ آپ پر لدنی علم کے چشمے کھل جائیں مگر ابھی تو نہیں۔ خوابوں اور کشفوں پر
استعارات اور مجازات غالب ہوتے ہیں۔ مگر آپ نے اپنے خواب کو حقیقت پر حمل کر لیا۔ مجدد صاحب
سرہندی نے ایک کشف میں دیکھا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی طفیل خلیل اللہ کا مرتبہ ملا اور اس
سے بڑھ کر شاہ ولی اللہ صاحب نے دیکھا تھا کہ گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ پر بیعت
کی ہے مگر انہوں نے باعث بسطت علم کے وہ خیال نہ کیا۔ جو آپ نے کیا۔ بلکہ تاویل کی ۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی