ڈاکٹر کلارک کے مقدمہ

ضرورة الامام

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کشتی غرق ہوتی تھی خدا نے کیوں میری تائید کی اور کیوں اس کو پوری کر کے صد ہا دلوں
میں میری محبت ڈال دی۔ یہاں تک کہ بعض سخت دشمنوں نے روتے ہوئے آ کر بیعت
کی۔ اگر یہ پیشگوئی پوری نہ ہوتی تو میاں بٹالوی صاحب خود سوچ لیں کہ کس شد و مد سے وہ
اشاعۃ السنہ میں تکذیب کے مضامین لکھتے اور کیا کچھ ان کا دنیا پر اثر ہوتا کیا کوئی سوچ سکتا ہے ﴿۴۰﴾
کہ خدا نے ایسے موقعہ پر کیوں بٹالوی اور اس کے ہم خیال لوگوں کو شرمندہ اور ذلیل کیا۔ کیا
قرآن میں نہیں ہے کہ خدا لکھ چکا ہے کہ وہ مومنوں کو غالب کرتا ہے۔ کیا اگر یہ پیشگوئی جو
ایک ذرہ بھی شرط اپنے ساتھ نہیں رکھتی تھی اور ایک بھاری مخالف کے حق میں تھی جو مجھ پر
دانت پیتا تھا جھوٹی نکلتی تو کیا اس صاف فیصلہ کے بعد میرا کچھ باقی رہ جاتا اور کیا یہ صحیح
نہیں ہے کہ اس پیشگوئی کے جھوٹے نکلنے پر شیخ محمد حسین بٹالوی کو ہزار عید کی خوشی ہوتی اور
وہ طرح طرح کے ٹھٹھے اور ہنسی کا اپنے کلام کو رنگ دے کر رسالہ کو نکالتا اور کئی جلسے کرتا لیکن
اب پیشگوئی کے سچی نکلنے پر اس نے کیا کیا۔ کیا یہ سچ نہیں کہ اس نے خدا کے ایک عظیم الشان
کام کو ایک رڈی چیز کی طرح پھینک دیا اور اپنے منحوس رسالہ میں یہ اشارہ کیا کہ لیکھرام کا یہی
شخص قاتل ہے۔ سو میں کہتا ہوں کہ میں کسی انسانی حربہ کے ساتھ قاتل نہیں ہاں آسمانی حربہ
کے ساتھ یعنی دعا کے ساتھ قاتل ہوں اور وہ بھی اس کے الحاج اور درخواست کے بعد ۔ میں
نے نہیں چاہا کہ اس پر بددعا کروں مگر اس نے آپ چاہا سو میں اس کا اسی طرح کا قاتل
ہوں جس طرح کے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم خسرو پرویز شاہ ایران کے قاتل تھے۔ غرض
لیکھرام کا مقدمہ محمد حسین پر خدا تعالیٰ کی حجت پوری کر گیا اور ایسا ہی اس کے اور بھائیوں پر ۔
پھر بعد اس کے ڈاکٹر کلارک کے مقدمہ میں خدا کا نشان ظاہر ہوا اور وہ پیشگوئی
پوری ہوئی جو اخیر حکم سے پہلے صد ہا لوگوں میں پھیل چکی تھی ۔ اس م ا۔ اس مقدمہ میں شیخ بٹالوی کو وہ
ذلت پیش آئی کہ اگر سعادت یاوری کرتی تو بلا توقف تو به نصوح کرتا ۔ اس پر خوب کھل گیا
کہ خدا نے کس کی تائید کی ۔
یاد رہے کہ کلارک کے مقدمہ میں محمد حسین نے عیسائیوں کے ساتھ شامل ہو کر میری تباہی

کے لئے ناخنوں تک زور لگایا تھا اور میرے ذلیل کرنے کے لئے کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھا تھا
آخر میرے خدا نے مجھے بری کیا۔ اور عین کچہری میں کرسی مانگنے پر وہ ذلت اس کے نصیب
ہوئی جس سے ایک شریف آدمی مارے ندامت کے مرسکتا ہے۔ یہ ایک صادق کی ذلت چاہنے
کا نتیجہ ہے۔ کرسی کی درخواست پر اس کو صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر نے جھڑ کیاں دیں اور کہا کہ
کرسی نہ کبھی تجھ کوملی اور نہ تیرے باپ کو اور جھڑک کر پیچھے ہٹایا اور کہا کہ سیدھا کھڑا ہو جا۔ اور
اُس پر موت پر موت یہ ہوئی کہ ان جھڑ کیوں کے وقت یہ عاجز صاحب ڈپٹی کمشنر کے قریب ہی
کرسی پر بیٹھا ہوا تھا۔ جس کی ذلت دیکھنے کیلئے وہ آیا تھا۔ اور مجھے کچھ ضرورت نہیں کہ اس واقعہ کو
بار بار لکھوں ۔ کچہری کے افسر موجود ہیں ان کا عملہ موجود ہے ان سے پوچھنے والے پوچھ لیں۔
اب سوال تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا قرآن شریف میں وعدہ ہے کہ وہ مومنوں کی تائید کرتا
ہے اور انہیں عزت دیتا ہے اور جھوٹوں اور دجالوں کو ذلیل کرتا ہے پھر یہ الٹی ندی کیوں بہنے
لگی کہ ہر ایک میدان میں محمد حسین کو ہی ذلت اور رسوائی اور بے عزتی نصیب ہوتی گئی۔ کیا
خدا تعالیٰ کی اپنے پیاروں سے یہی عادت ہے۔ اب ٹیکس کے مقدمہ میں شیخ بٹالوی صاحب
کی یہ خوشی تھی کہ کسی طرح ٹیکس لگ جائے تا اسی مضمون کو لمبا چوڑا کر کے اشاعة السنه
کو رونق دیں تا پہلی ذلتوں کی کسی قدر پردہ پوشی ہو سکے۔ سواس میں بھی وہ نامراد ہی رہا اور
صاف طور پر معافی کا حکم آگیا ۔ خدا نے اس مقدمہ کو ایسے حکام کے ہاتھ میں دیا جنہوں نے
سچائی اور ایمانداری سے عدالت کو پورا کرنا تھا۔ سو بد نصیب بداندیش اس حملہ میں بھی محروم
ہی رہے۔ خدا تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر ہے کہ اس نے حکام با انصاف پر اصل حقیقت کھول دی۔
اور اس جگہ ہمیں جناب مس جناب مسٹر ٹی ڈیکسن ن صاحب بہادر ڈپٹی کمشنر ضلع گورداسپورہ کا شکر کرنا
چاہئے ۔ جن کے دل پر خدا تعالیٰ نے واقعی حقیقت منکشف کر دی۔ اسی وجہ سے ہے سے ہم ابتداء
سے انگریزی حکومت اور انگریزی حکام کے شکر گزار اور مداح اور ثنا خوان ہیں کہ وہ انصاف
کو بہر حال مقدم رکھتے ہیں۔ کپتان ڈگلس صاحب سابق کمشنر نے ڈاکٹر کلارک کے مقدمہ
فوجداری میں اور مسٹر ٹی ڈیکسن صاحب نے اس انکم ٹیکس کے مقدمہ میں ہمیں انگریزی

آج 10 میں سے 10 باقی