خط و کتابت
ضرورة الامام
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پنجم خط و کتابت ۔ حسب بیان تحریری مختار مرزاغلام احمد اور شہادت گواہان اس میں
بہت سا روپیہ خرچ ہوتا ہے۔ مذہبی تحقیقات کے متعلق جس قدر خط و کتابت ہوتی ہے اس
کیلئے مریدوں سے چندہ لیا جاتا ہے۔ الغرض حسب بیان گواہان ان پانچ مدوں میں چندہ کا
۲۵ روپیہ خرچ ہوتا ہے اور ان ذرائع سے مرزا غلام احمد مع اپنے مریدوں کے اپنے خیالات
مذہبی کی اشاعت کرتا ہے۔ یہ سوسائٹی ایک مذہبی گروہ ہے اور چونکہ حضور کو اس گروہ کی نسبت
پیشتر سے علم ہے اس لئے اسی مختصر خاکہ پر اکتفا کی جاتی ہے۔ اور اب اصل درخواست
عذرداری کے متعلق گزارش کی جاتی ہے۔
مرزاغلام احمد پر امسال ۲۰۰ روپیہ اس کی سالانہ آمدنی قرار دے کر مامی نے انکم ٹیکس قرار
دیا گیا۔ اس کی عذرداری پر اس کا اپنا بیان خاص موضع قادیان میں جبکہ کمترین تقریب دورہ اس
طرف گیا لیا گیا۔ اور تیراں کسی گواہان کی شہادت قلم بند کی گئی۔ مرزا غلام احمد نے اپنے بیان حلفی میں
لکھوایا کہ اس کو تعلقہ داری، زمین اور باغ کی آمدنی ہے۔ تعلقہ داری کی سالانہ تخمینا کی زمین
کی تخمینا تین سو روپیہ سالانہ کی اور باغ کی سالانہ تخمینا دو سو تین سو روپیہ چار سو اور حد درجہ پانسو
روپیہ کی آمدنی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کو کسی قسم کی اور آمدنی نہیں ہے۔ مرزا غلام احمد نے یہ
بھی بیان کیا کہ اس کو تخمیناً پانچ ہزار دو سو روپیہ سالانہ مریدوں سے اس سال پہنچا ہے ورنہ اوسط
سالانہ آمدنی قریباً چار ہزار روپیہ کے ہوتی ہے وہ پانچ مدوں میں جن کا ذکر اوپر کیا گیا خرچ ہوتی
ہے اور اس کی ذاتی خرچ میں نہیں آتی۔ خرچ اور آمدنی کا حساب با ضابطہ کوئی نہیں ہے۔ صرف
یادداشت سے تخمینا لکھوایا ہے۔ مرزا غلام احمد نے یہ بھی بیان کیا کہ اس کی ذاتی آمدنی باغ ، زمین
اور تعلقہ داری کی اس کے خرچ کیلئے کافی ہے اور اس کو کچھ ضرورت نہیں ہے کہ وہ مریدوں کا
روپیہ ذاتی خرچ میں لاوے۔ شہادت گواہان بھی مرزا غلام احمد کے بیان کی تائید کرتی ہے اور
بیان کیا جاتا ہے کہ مریدان بطور خیرات پانچ مدات مذکورہ بالا کے لئے روپیہ مرزاغلام احمد کو بھیجتے
ہیں۔ اور ان ہی مدات میں خرچ ہوتا ہے۔ مرزا غلام احمد کی اپنی ذاتی آمدنی سوائے آمدنی
تعلقہ داری، زمین اور باغ کے اور نہیں ہے جو قابل ٹیکس ہو۔ گواہان میں سے چھ گواہ گو معتبر
اشخاص ہیں لیکن مرزا صاحب کے مرید ہیں اور اکثر مرزا غلام احمد کے پاس رہتے ہیں۔ دیگر ۴۶
سات گواہ مختلف قسم کے دوکاندار ہیں جن کو مرزا صاحب سے کچھ تعلق نہیں ہے۔ بالعموم یہ
به بعض بعض ا اشخاص
سب گواہان مرزا غلام احمد کے بیان کی تائید کرتے ہیں اور اس کی ذاتی آمدنی سوائے آمدنی
تعلقہ داری، زمین اور باغ کے اور کسی قسم کی نہیں بتلاتے ۔ میں نے موقعہ پر بھی خفیہ طور سے
مرزاغلام احمد کی ذاتی آمدنی کی نسبت بعض اشخاص سے دریافت ریافت کیا۔ کیا۔ لیکن اگر چه بد
سے معلوم ہوا کہ مرزا غلام احمد کی ذاتی آمدنی بہت ہے اور یہ قابل ٹیکس ہے لیکن کہیں سے کوئی
بین ثبوت مرزا صاحب کی آمدنی کا نہ مل سکا۔ زبانی تذکرات پائے گئے ۔ کوئی شخص پورا پورا
ثبوت نہ دے سکا۔ میں نے موضع قادیاں میں مدرسہ اور مہمان خانہ کا بھی ملاحظہ کیا۔ مدرسہ
ابھی ابتدائی حالت میں ہے اور اکثر بعمارت خام بنا ہوا ہے۔ اور کچھ مریدوں کیلئے بھی گھر بنے
ہوئے ہیں ۔ لیکن مہمان خانہ میں واقعی مہمان پائے گئے اور یہ بھی دیکھا گیا کہ جس قدر مرید
اس روز قادیاں میں موجود تھے انہوں نے مہمان خانہ سے کھانا کھایا۔
کمترین کی رائے ناقص میں اگر مرزا غلام احمد کی ذاتی آمدنی صرف تعلقہ داری اور باغ
کی قرار دی جائے جیسا کہ شہادت سے عیاں ہوا اور جس قدر آمدنی مرزا صاحب کو مریدوں سے
ہوتی ہے اس کو خیرات کا روپیہ قرار دیا جائے جیسا کہ گواہان نے بالعموم بیان کیا تو مرزاغلام احمد پر
موجودہ انکم ٹیکس بحال نہیں رہ سکتا۔ لیکن جب کہ دوسری طرف یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مرزاغلام احمد
ایک معزز اور بھاری خاندان سے ہے اور اس کے آباء واجداد رئیس رہے ہیں اور ان کی آمدنی
معقول رہی ہے اور مرزاغلام احمد خود ملازم رہا ہے اور آسودہ حال رہا ہے تو ضرور گمان گزرتا ہے کہ
مرزا غلام احمد ایک مالدار شخص ہے اور قابل ٹیکس ہے۔ مرزا صاحب کے اپنے بیان کے مطابق
حال ہی میں اس نے اپنا باغ اپنی زوجہ کے پاس گرور کھ کر اس سے چار ہزار روپیہ کا زیور اور ایک
ہزار روپیہ نقد وصول پایا ہے۔ تو جس شخص کی عورت اس قدر رو پیر دے سکتی ہو اس کی نسبت ضرور
گمان گزرتا ہے کہ وہ مالدار ہوگا ۔ کمترین نے جس قدر تحقیقات کی ہے۔ وہ شامل مثل ہذا ہے اور
تعمیل حکم حضور رپورٹ ہذا ارسال خدمت حضور ہے۔ المرقوم ۳۱ راگست ۱۸۹۸ء