بریت کا آخری حکم
ضرورة الامام
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کمترین تاج الدین تحصیلدار بٹالہ مکرر آ نکه مختار وکیل مرزا غلام احمد کو حضور کی عدالت
میں حاضر ہونے کے لئے ۳ رستمبر ۱۸۹۸ء کی تاریخ دی گئی ہے۔ تحریر تاریخ صدر۔ دستخط حاکم
نقل حکم در میانی بصیغه عذرداری ٹیکس اجلاسی ٹی ڈیکسن صاحب ڈپٹی کمشنر بہ سن صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر گورداسپور
عذرداری انکم ٹیکس مسمی مرزا غلام احمد ولد غلام مرتضی ذات مغل سکنہ موضع قادیاں۔
تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور
مثل
آج یہ کاغذات پیش ہو کر رپورٹ تحصیلدار صاحب سماعت ہوئی ۔ فی الحال یہ مثل
زیر تجویز رہے۔ شیخ علی احمد وکیل اور مختار عذردار حاضر ہیں ۔ ان کو اطلاع دیا گیا۔
تحریر ۹۸-۹-۳ دستخط حاکم
نقل ترجمه م حکم اخیر بصیغہ عذرداری ٹیکس اجلاسی مسٹر ٹی ڈیکسن صاحب بہادر ڈ پٹی کمشنر ضلع گورداسپور
ترجمه حکم
یہ ٹیکس جدید تشخیص کی گئی ہے اور مرزا غلام احمد کا دعویٰ ہے کہ تمام اس کی آمدنی
اس کے ذاتی کاروبار پر خرچ نہیں ہوتی ۔ بلکہ اس فرقہ کے اخراجات پر صرف ہوتی ہے
کہ جو اس نے قائم کیا ہے۔ وہ تسلیم کرتا ہے کہ اس کے پاس اور جائیداد بھی ہے لیکن اس
نے تحصیلدار کے سامنے بیان کیا کہ وہ آمدنی بھی کہ جو از قسم آمدنی اراضی و زراعت کی
ہے اور زیر دفعہ ۵ (ب ) مستثنی ہے مذہبی اخراجات میں جاتی ہے۔ ہمیں اس شخص کی نیک
نیتی پر شبہ کرنے کے لئے کوئی وجہ معلوم نہیں کرتے۔ اور ہم اس کی آمدنی کو جواز چندہ ہا
ہے وہ = /۵۲۰۰ روپیہ بیان کرتا ہے معاف کرتے ہیں ۔ کیونکہ زیر دفعہ (۵) (E) محض
مذہبی اغراض کے لئے وہ صرف کی جاتی ہے۔ لہذا حکم ہوا کہ بعد تعمیل ضابطہ کا غذات ہذا
داخل دفتر کئے جاویں۔ تحریر ۹۸-۹-۱۷
دستخط حاکم
مقام ڈلہوزی ۔
اس جگہ ہم اصل انگریزی اخیر حکم کی نقل بھی معہ ترجمہ کر دیتے ہیں :۔
In the Court of F۔T۔ Dixon Esquire Collector of the District of
Gurdaspur۔
Income Tax objection case No۔ 46 of 1898۔
Mirza Ghulam Ahmad son of Mirza Ghulam Murtaza, caste
Mughal, resident of mouzah Qadian Mughlan, Tahsil Batala, District
of Gurdaspur objector
ORDER
This tax is a newly imposed one and Mirza Ghulam Ahmad
claims that all his income is applied not to his personal but to the
expenses of the sect he has founded۔ He admits that he has other
property but he stated to the Tahsildar that even the proceeds of that
which is classed as land and the proceeds of agriculture and is
exempt under 5 (b) go to his religious expenses۔ I see no reason to
doubt the bona fides of this man, whose sect is well known, and I
exempt his income from subscriptions which he states as 5200/-
Under Sec 5 (c) as being solely employed in religious purposes۔
Sd/T۔ Dixon
Collector
ترجمه
ٹی ڈیکسن صاحب بہادر کلکٹر ضلع گورداسپور بعدالت ٹی ڈیکسن صاح
مقدمہ نمبر ۴۶ بابت ۶۹۸ عذرداری انکم ٹیکس
مرزا غلام احمد صاحب ولد مرزاغلام مرتضی قوم مغل ساکن موضع قادیاں مغلاں
تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور عذردار
حکم
یہ ٹیکس اب کے ہی لگایا گیا ہے اور مرزا غلام احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ یہ
تمام آمدنی میری جماعت کے لئے خرچ ہوتی ہے ۔ میرے ذاتی خرچ میں نہیں
آتی ۔ وہ اس بات کو بھی قبول کرتے ہیں کہ میری اور بھی جائیداد ہے ۔ لیکن
تحصیل دار صاحب کے سامنے انہوں نے بیان کیا ہے کہ اس میری جائیداد کی
آمدنی بھی جو از قسم زمین ہے ۔ اور پیدا وار زراعت ہے اور زیر دفعہ ۵ ( ب )
انکم ٹیکس سے بری ہے۔ دینی مصارف میں ہی کام آتی ہے ۔ اس شخص کے اظہار
نیک نیتی میں مجھے شک کرنے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوتی ۔ جس کی جماعت کو ہر
ایک جانتا ہے میں ان کی چندوں کی آمدنی کو جس کی تعداد وہ مالی (۵۲۰۰ ) بیان
کرتے ہیں اور جو محض دینی کاموں میں خرچ ہوتی ہے ۔ زیر دفعہ ۵ ( ای ) انکم
ٹیکس سے بری کرتا ہوں ۔
دستخط ٹی ڈیکسن صاحب بہادر کلکٹر
۷ ار ستمبر ۹۸
☆☆☆
جس کتاب پر دستخط مصنف و مہر نہ ہو تو وہ کتاب مسروقہ ہوگی
راقم
میرزا غلام احمد
مورخه ۲۰ را کتوبر ۱۸۹۸ء