رسالہ تحگةُ الندوہ

تحفة الندوہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

رساله تحفة الندوه
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بہر دم مددی از خدا می آید
کجاست اہل بصیرت که چشم بکشاید
تحفة الندوه
آج ۲ راکتو بر ۱۹۰۲ء کو ایک اشتہار مجھے ملا جو حافظ محمد یوسف پنشنر کی طرف سے میرے
نام پر شائع ہوا ہے جس میں وہ لکھتے ہیں کہ میں ایک دفعہ زبانی اس بات کا اقرار کر چکا ہوں کہ
جن لوگوں نے نبی یا رسول یا اور کوئی مامور من اللہ ہونے کا دعوی کیا تو وہ لوگ ایسے افترا کے
ساتھ جس سے لوگوں کو گمراہ کرنا مقصود تھا تمیس برس تک ( جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ایام بعثت کا کامل زمانہ ہے ) زندہ رہے بلکہ اس سے بھی زیادہ ۔ اور پھر حافظ صاحب اسی
اشتہار میں لکھتے ہیں کہ ان کے اس قول کی تائید میں ان کے ایک دوست ابو اسحاق محمد دین نام
نے قطع الوتین نام ایک رسالہ بھی لکھا تھا جس میں مدعیان کا ذب کے نام معہ مدت دعوئی
تاریخی کتابوں کے حوالہ سے درج ہیں ۔ ماحصل اس تمام تقریر کا یہ معلوم ہوتا ہے کہ حافظ صاحب
کو قرآن شریف کی آیت لو تقول پر ایمان نہیں ہے اور نہ لانا چاہتے ہیں اور نہ آیت
وَإِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ ، پر ان کا عقیدہ ہے اور نہ ایسا عقیدہ رکھنا چاہتے ہیں بلکہ
رساله قطع الوتین قرآن شریف کی ان آیتوں کو رد کر چکا ہے اور ان کے نزدیک گویا یہ تمام آیتیں
جیسا کہ وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَری کے اور جیسا کہ آیت اِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ
لَا يُفْلِحُونَ ۔ اور جیسا کہ آیت فَبَدَّلَ الَّذِينَ ظَلَمُوا قَوْلًا غَيْرَ الَّذِي قِيلَ لَهُمْ فَأَنْزَلْنَا
عَلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا رِجْزًا مِنَ السَّمَاءِ " یہ سب منسوخ شدہ ہیں جو اب واجب العمل نہیں اور
پھر ان آیتوں میں سے وہ بھی آیت ہے جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر یہ نبی بعض باتیں
ا المؤمن : ۲۹
طه : ۶۲
النحل : ١١
البقرة : ٦٠

تحفة الندوه
۔
میری طرف بناوٹ سے منسوب کر دیتا تو میں اُسے پکڑتا اور اُس کی رگ جان قطع کر دیتا ۔ گویا یہ تمام
آیات رسالہ قطع الوتین سے رد ہو گئیں اور اس سے یہ بھ ، رد ہو گئیں اور اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ گویا یہ تمام وعید
خدا تعالیٰ کے جو اوپر کی تمام آیتوں میں مفتریوں کے متعلق ہیں یہ بالکل خلاف واقع با تیں تھیں اور ۲
یہ انبیاء علیہم السلام اگر نعوذ باللہ افترا کرنے والے ہوتے تب بھی بقول حافظ صاحب ہلاک نہ کئے
جاتے تو گویا خدا کی گورنمنٹ میں مفتریوں کے لئے کوئی انتظام نہیں اور وہاں ہر ایک فریب چل
جاتا ۔ ہے اور یہ امکان باقی رہتا ہے کہ اگر خدا پر کوئی نبی افترا بھی کرتا تو دنیا کی زندگی میں اس کے
لئے کوئی عذاب نہ تھا گویا خدا کے قانون سے انسانی گورنمنٹ کے قانون بڑھ کر ہیں کہ ان میں
جھوٹی دستاویز بنانے والے دست بدست پکڑے جاتے اور سزا پاتے ہیں۔ اس جگہ یہ مسئلہ بھی حل
ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن کی تکمیل تک جو تئیس برس کی مدت تھی مہلت ملنا اور
مخالفانہ کوششوں سے جو ہلاک کرنے کے لئے تھیں محفوظ رہنا اور زندگی پوری کر کے خدا کے حکم کے
ساتھ جانا جیسا کہ میرے لئے بھی اسی برس کی زندگی کی پیشگوئی ہے جب تک میں سب کچھ پورا
کرلوں یہ باتیں حافظ صاحب کی نظر میں معجزہ کے رنگ میں نہیں ہیں اور نہ ایسی پیشگوئیوں کے
پورا ہونے سے کوئی شخص صادق سمجھا جاتا ہے۔ غرض کیا میں اور کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
حافظ صاحب کے مذہب کی رو سے اس حفاظت اور عصمت الہی کو اپنی سچائی کی دلیل نہیں ٹھہرا سکتے
بلکہ کا ذب بھی اس میں شریک ہو سکتا ہے مگر اس طرح پر تو قرآن شریف کا تمام بیان غلط ٹھہر تا
ہے کیونکہ قرآن شریف سے ثابت ہے کہ ہر ایک مفتری پکڑا جائے گا ، ذلیل ہوگا ، ہلاک ہوگا
جبکہ حافظ صاحب کے نزدیک جھوٹے پیغمبروں کی بھی اس قدر تائید ہو سکتی ہے کہ باوجود دشمنوں کی
جان توڑ کوششوں کے وہ اُس وقت تک زندہ رہ سکتے ہیں کہ اپنے دین کو زمین پر جمادیں تو اس اصول
سے سچے نبی سب خاک میں مل گئے اور جھوٹ اور سچ میں سخت گڑ بڑ پڑ گیا اور ظاہر ہے کہ ہزاروں دشمنوں کے
صد ہا بدار ا دوں اور فریبیوں اور کوششوں کے مخالف ایک مامور کو زندہ رکھنا اور دین کو زمین پر جما دینا یہ
خدا تعالیٰ کا بڑا معجزہ ہے جو سچے اور کامل نبیوں کو دیا جاتا ہے ۔ پس جبکہ اس معجزہ میں جھوٹے پیغمبر بھی
شریک ہیں تو اس صورت میں معجزہ بھی قابل اعتبار نہ رہا اور سچے نبی کی سچائی پر کوئی علامت قاطعہ باقی
نہ رہی ۔ واہ ! حافظ صاحب آپ نے اسلام کا ہی خاتمہ کیا۔ حافظ ہوں تو ایسے ہوں۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی