اگر یہ جھوٹا ہوگا تو تمہارے دیکھتے دیکھتے تباہ ہو جائے گا'

تحفة الندوہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

१५
تحفة الندوه
یہ نہیں کہتا کہ میں اگر جھوٹا ہوتا تو ہلاک کیا جاتا بلکہ میں یہ بھی کہتا ہوں کہ موسیٰ اور عیسیٰ اور داؤد
اور آنحضرت صلعم کی طرح میں سچا ہوں اور میری تصدیق کے لئے خدا نے دس ہزار سے بھی
زیادہ نشان دکھلائے ہیں ۔ قرآن نے میری گواہی دی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری
گواہی دی ہے۔ پہلے نبیوں نے میرے آنے کا زمانہ متعین کر دیا ہے کہ جو یہی زمانہ ہے اور
قرآن بھی میرے آنے کا زمانہ متعین کرتا ہے کہ جو یہی زمانہ ہے اور میرے لئے آسمان نے بھی
گواہی دی اور زمین نے بھی اور کوئی نبی نہیں جو میرے لئے گواہی نہیں دے چکا اور یہ جو میں نے
کہا کہ میرے دس ہزار نشان ہیں یہ بطور کفایت لکھا گیا اور نہ مجھے قسم ہے اُس ذات کی جس کے
ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر ایک سفید کتاب ہزار جز کی بھی کتاب ہو اور اس میں میں اپنے
دلائل صدق لکھنا چاہوں تو میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ کتاب ختم ہو جائے گی اور وہ دلائل ختم
نہیں ہوں گے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے پاک کلام میں فرماتا ہے اِنْ يَّكَ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ
وَإِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ
كَذَّاب کے یعنی اگر یہ جھوٹا ہوگا تو تمہارے دیکھتے دیکھتے تباہ ہو جائے گا اور اس کا جھوٹ ہی اس کو
ہلاک کر دے گا لیکن اگر سچا ہے تو پھر بعض تم میں سے اس کی پیشگوئیوں کا نشانہ بنیں گے اور اس
کے دیکھتے دیکھتے اس دارالفنا سے کوچ کریں گے۔ اب اس معیار کے رو سے جو خدا کے کلام میں
ہے مجھے آزماؤ اور میرے دعوے کو پرکھو کیا یہ سچ نہیں ہے کہ ان مولوی صاحبوں نے میرے تباہ
کرنے کے لئے کوئی دقیقہ اُٹھا نہ رکھا کفر نامہ تیار کرتے کرتے ان کے پیرگھس گئے ۔ گالیوں کے
اشتہار شائع کرتے کرتے شیعوں کو بھی پیچھے ڈال دیا میرے پر خون کے مقدمات بنائے گئے اور
کئی دفعہ فوجداری الزاموں کے نیچے رکھ کر مجھے عدالت تک پہنچایا گیا۔ میری طرف آنے والوں
پر وہ سختی کی گئی کہ بجز صحابہ کی اُس زندگی کے جب مکہ میں تھے دنیا میں اس تو ہین اور تحقیر اور ایذا
کی نظیر نہیں پائی جاتی بعض میرے متعلقین غیر ممالک کے انہیں ممالک میں قتل کئے گئے ۔ غرض
اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ میرے معدوم کرنے کے لئے اور لوگوں کو میری طرف آنے سے
منع کرنے کے لئے ناخنوں تک زور لگایا گیا اور کوئی دقیقہ باقی نہ چھوڑا۔ بہت سے بے حیائی کے
المؤمن : ۲۹

تحفة الندوه
کام بھی انہیں مولویوں میں سے بعض سے ظہور میں آئے میرے پر چھوٹی مخبریاں بھی کی گئیں اور
خواہ نخواہ گورنمنٹ کو خلاف واقعہ باتوں کے ساتھ اُکسایا گیا مگر کچھ خبر ہے کہ اس کا نتیجہ آخر کا ر کیا
ہوا؟ یہ ہوا کہ میں ترقی کرتا گیا جب یہ لوگ میری تکفیر اور تکذیب کے لئے کھڑے ہوئے اور خود
بخود پیشگوئیاں کیں کہ جلد تر ہم اس شخص کو نابود کر دیں گے۔ اُس وقت میرے ساتھ کوئی بڑی
جماعت نہ تھی بلکہ صرف چند آدمی تھے جن کو انگلیوں پر گن سکتے تھے بلکہ براہین احمدیہ کے زمانہ
میں جب براہین احمد یہ چھپ رہی تھی میں صرف اکیلا تھا کون ثابت کر سکتا ہے کہ اُس وقت
میرے ساتھ کوئی ایک بھی تھا یہ وہ زمانہ تھا کہ جبکہ خدا تعالیٰ نے پچاس سے زیادہ پیشگوئیوں
میں مجھے خبر دی تھی کہ اگر چہ تو اس وقت اکیلا ہے مگر وہ وقت آتا ہے جو تیرے ساتھ ایک دنیا
ہوگی اور پھر وہ وقت آتا ہے جو تیرا اس قدر عروج ہوگا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت
ڈھونڈیں گے کیونکہ تو برکت دیا جائے گا۔ خدا پاک ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔ وہ تیرے سلسلہ
کو اور تیری جماعت کو زمین پر پھیلائے گا اور انہیں برکت دے گا اور بڑھائے گا اور اُن کی
عزت زمین پر قائم کرے گا جب تک کہ وہ اس کے عہد پر قائم ہوں گے ۔ اب دیکھو کہ
براہین احمدیہ کی ان پیشگوئیوں کا جن کا ترجمہ لکھا گیا وہ زمانہ تھا جبکہ میرے ساتھ دنیا میں
ایک بھی نہیں تھا جبکہ خدا نے مجھے یہ دعا سکھلائی کہ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَ أَنْتَ خَيْرُ
الْوَرِثِينَ کے یعنی اے خدا مجھے اکیلا مت چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے۔ یہ دعا الہامی
براہین میں درج ہے غرض اس وقت کے لئے تو براہین احمد یہ خود گواہی دے رہی ہے کہ میں
اُس وقت ایک گمنام آدمی تھا مگر آج باوجود مخالفانہ کوششوں کے ایک لاکھ سے بھی زیادہ میری
جماعت مختلف مقامات میں موجود ہے پس کیا یہ معجزہ ہے یا نہیں کہ میری مخالفت اور میرے
گرانے میں ہر قسم کے فریب خرچ کئے منصوبے کئے مگر یہ سب مولوی اور ان کے رفیق چھوٹے
بڑے سب کے سب نامرادر ہے۔ اگر یہ معجزہ نہیں تو پھر معجزہ کی تعریف ندوہ کے جبہ پوش خود ہی
کریں کہ کس چیز کا نام ہے۔ اگر میں صاحب معجزہ نہیں تو جھوٹا ہوں ۔ اگر قرآن سے ابن مریم کی
وفات ثابت نہیں تو میں جھوٹا ہوں ۔ اگر حدیث معراج نے ابن مریم کو مردہ روحوں میں نہیں بٹھا دیا
تو میں جھوٹا ہوں ۔ اگر قرآن نے سورہ نور میں نہیں کہا کہ اس اُمت کے خلیفے اِسی اُمت میں سے
ا الانبياء : ٩٠

آج 10 میں سے 10 باقی