میرے توبہ کو نکالنے کے لیے یہ ضروری ہے

تحفة الندوہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تحفة الندوه
بھیں نے اپنی تحریر میں لعنت اللہ علی الکاذبین کا لفظ میرے مقابل پر بولا وہ کتاب
پوری نہ کرنے پایا کہ سخت عذاب سے مر گیا ۔ پیر مہر علی شاہ نے اپنی کتاب میں میرے مقابل پر
لعنت الله على الكاذبين کہا وہ معاً جرم سرقہ میں اس طرح گرفتار ہوا کہ اُس نے
ساری کتاب محمد حسن مردہ کی چرالی اور کہا کہ میں نے بنائی ہے اور جھوٹ بولا اور اس کا نام
سیف چشتیائی رکھا اور پھر تیسری مصیبت یہ کہ محمد حسن مردہ نے جس قدر میری کتاب اعجاز المسیح
پر جرح خیال کیا تھا وہ جرح بھی سارا غلط ثابت ہوا اُس نے ابھی نظر ثانی نہیں کی تھی کہ وہ
مر گیا اس نادان نے جو عربی سے بے بہرہ ہے اس تمام جرح کو سچ سمجھ لیا ۔ اب بتلاؤ کہ یہ بھی
ایک قسم کی موت ہے یا نہیں کہ کتاب کا مسودہ چرایا اور وہ چوری پکڑی گئی اور پھر گدی نشین
ہو کر صریح جھوٹ بولا کہ یہ کتاب میں نے بنائی ہے اور پھر جو کچھ چرایا وہ ایسی غلطیاں
تھیں کہ گویا نجاست تھی ۔ کیا اس عذاب سے عذاب جہنم زیادہ ہے پھر حافظ صاح
خدمت میں خلاصہ کلام یہ ہے کہ میرے تو بہ کرنے کے لئے صرف اتنا کافی نہ ہوگا کہ بفرضِ
محال کوئی کتاب الہامی مدعی نبوت کی نکل آوے جس کو وہ قرآن شریف کی طرح ( جیسا کہ
میرا دعوی ہے ) خدا کی ایسی وحی کہتا ہو جس کی صفت میں لا ريب فيه ہے جیسا کہ میں
کہتا ہوں اور پھر یہ بھی ثابت ہو جائے کہ وہ بغیر توبہ کے مرا اور مسلمانوں نے اپنے
مہر علی نے محمد حسن مردہ کی نکتہ چینی پر بھروسہ کر کے یہ جاہلا نہ الزام میرے پر لگایا کہ عرب کی بعض مشہور مثالیں یا
فقرے جو مقامات حریری وغیرہ نے بھی نقل کئے ہیں وہ بطور اقتباس میری کتاب میں بھی پائے جاتے ہیں جو دو تین سطر
سے زیادہ نہیں گویا اس نادان کی نظر میں یہ چوری ہوئی ۔ سو اس وقت ضرور تھا کہ وہ پیشگوئی اپنا چہرہ دکھلاتی کہ انی
مهين من اراد اهانتک لہذا وہ ایک ساری کی ساری کتاب کا چور ثابت ہوا اور جھوٹ بولا اور غلط نکتہ چینی کی
پیروی کی اور متنبہ نہ ہو سکا کہ یہ غلط ہے اس طرح وہ تین سنگین جرموں میں پکڑا گیا۔ کیا یہ معجزہ نہیں۔ منہ
صاحب کی )
مہر علی کی یہ چوری اور پھر جہالت سے غلطیوں پر بھروسہ کرنا اور نادانی سے ابن مریم کو زندہ قرار دینا وغیرہ امور
جو سراسر جہل اور نادانی کے تقاضا سے اس سے صادر ہوئے اس کے بارے میں میری طرف سے ایک
ز بر دست کتاب تالیف ہو رہی ہے جس کا نام نزول المسیح ہے جس سے تنبور چشتیائی پاش پاش ہو کر اس میں
صرف گردو ردو غبار رہ جائے گی کہ جو مہر علی کی آنکھوں میں پڑے گی اور اس کی زندگی کو تلخ کر دے گی ۔ یہ کتاب
گیارہ بجز تک چھپ چکی ہے ۔ منہ

تحفة الندوه
قبرستان میں اس کو دفن نہ کیا اور کسی عذاب سے ہلاک نہ ہوا تو صرف اسی قدر سے کوئی کا ذب
مدعی نبوت میرے برابر نہیں ٹھہر سکتا کیونکہ میری تائید میں معجزات بھی ہیں اور باایں ہمہ میں
یقین رکھتا ہوں کہ اگر حافظ صاحب کوشش کرتے کرتے دنیا سے رخصت بھی ہو جائیں یا کسی اور
ابو اسحاق محمد دین سے ایک اور ہزار رسالہ قطع الوتین کا تصنیف بھی کرالیں اور گوایسا شخص اپنے
لئے خودکشی پسند کر کے قطع الوتین ہی کرلے مگر پھر بھی حافظ صاحب کے نصیب نہ ہوگا کہ جس
طرح میں قریباً تمھیں ۲۳ برس سے اپنی وحی برابر آج کے دن تک شائع کرتا رہا ہوں اسی طرح
اُس کی مسلسل تئیس برس کی وحی کا مجموعہ پیش کر سکیں جس پر اس نے میری طرح قسم کھا کر بیان
کیا ہو کہ یہ وحی یقینی اور قطعی طور پر خدا کا کلام ہے اگر میں نے جھوٹ بولا ہو تو مجھ پر خدا کی لعنت
ہو جیسا کہ میں اپنی کتابوں میں یہی الفاظ اپنی نسبت لکھ چکا ہوں ۔ یہ تو ایک ادنی درجہ کی بات
ہے کہ جھوٹوں کے ساتھ میرا موازنہ کیا جائے مگر میں تو اس سے بڑھ کر اپنا ثبوت رکھتا ہوں کہ
ہزار ہا معجزات اب تک ظاہر ہو چکے ہیں جن کے ہزار ہا گواہ ہیں اور قرآن شریف میرا مصدق
ہے۔ کیا یہ میرا حق نہیں ہے کہ مقابلہ کے وقت ان ثبوتوں کو کسی کا ذب پیش کردہ کی نسبت آپ
سے طلب کروں ۔ بھلا بتلائیں کہ میرے بغیر کس کے لئے بموجب حدیث دار قطنی کے
کسوف خسوف ہوا کس کے لئے بموجب احادیث صحیحہ کے طاعون پڑی۔ کس کے لئے ستارہ
ذوالسنین نکلا۔ کس کے لئے لیکھر ام وغیرہ کے نشان ظاہر ہوئے۔ لیکن ندوۃ العلماء اگر اپنے تئیں
اسم با مسمی کرنا چاہے تو اب اس کی اپنی ذاتی ہدایت کے لئے خواہ حافظ صاحب اس سے کچھ
حصہ لیں یا نہ لیں اس قدر بھی کافی ہو سکتا ہے کہ حافظ صاحب سے تو ایسے مدعیان نبوت کا حلفاً
ثبوت مانگے جن کی وحی کا ذب کا قرآن شریف کی طرح تئیس برس تک برابر سلسلہ جاری رہا اور
اُن سے ثبوت مانگے کہ کہاں انہوں نے قسم کے ساتھ بیان کیا کہ ہم در حقیقت نبی ہیں اور ہماری
وحی قرآن کی طرح قطعی یقینی ہے اور یہ بھی ثبوت مانگے کہ کیا وہ لوگ اس زمانہ کے مولویوں
کے فتوے سے کافر ٹھہرائے گئے تھے یا نہیں اور اگر نہیں ٹھہرائے گئے تو اس کی کیا وجہ ۔ کیا ایسے
مولوی فاسق فاجر تھے یا نہیں جنہوں نے دین میں ایسی لا پروائی ظاہر کی اور یہ بھی ثبوت مانگے

آج 10 میں سے 10 باقی