تحفۂ گولڑویہ

حصہ 20

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نے
کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم تمام خدام حاضر ہیں اور فرض اشاعت پورا کرنے کے لئے
بدل و جان سرگرم ہیں ۔ آپ تشریف لائے اور اس اپنے فرض کو پورا کیجئے کیونکہ آپ کا دعوی
ہے کہ میں تمام کا فہ ناس کیلئے آیا ہوں اور اب یہ وہ وقت ہے کہ آپ ان تمام قوموں کو جو زمین
پر رہتی ہیں قرآنی تبلیغ کر سکتے ہیں اور اشاعت کو کمال تک پہنچا سکتے ہیں اور اتمام حجت کے لئے
تمام لوگوں میں دلائل حقانیت قرآن پھیلا سکتے ہیں تب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت
جواب دیا کہ دیکھو میں بروز کے طور پر آتا ہوں مگر میں ملک ہند میں آؤں گا کیونکہ جوش :
مذاہب و اجتماع جميع ادیان اور مقابلہ جمیع ملل و نحل اور امن اور آزادی اسی جگہ ہے اور نیز آدم
علیہ السلام اسی جگہ نازل ہوا تھا۔ پس ختم دور زمانہ کے وقت بھی وہ جو آدم کے رنگ میں آتا ہے
اسی ملک میں اس کو آنا چاہیے تا آخر اور اوّل کا ایک ہی جگہ اجتماع ہو کر دائرہ پورا ہو جائے اور
چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حسب آیت وآخرين منهم دوباره تشریف لانا بجز صورت
بروز غیرممکن تھا اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت نے ایک ایسے شخص کو اپنے
لئے منتخب کیا جو خلق اور خو اور ہمت اور ہمدردی خلائق میں اس کے مشابہ تھا اور مجازی طور پر
اپنا نام احمد اور محمد اس کو عطا کیا تا یہ سمجھا جائے کہ گویا اس کا ظہور بعینہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا ظہور تھا لیکن یہ امر کہ یہ دوسرا بعث کسی زمانہ میں چاہیے تھا ؟ اس کا یہ جواب ہے کہ چونکہ
چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دوسرا فرض منصبی جو تکمیل اشاعت ہدایت ہے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے زمانہ میں بوجہ عدم وسائل اشاعت غیر ممکن تھا اس لئے قرآن شریف کی آیت
وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ! میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد ثانی کا وعدہ دیا گیا۔
ہے۔ اس وعدہ کی ضرورت اسی وجہ سے پیدا ہوئی کہ تا دوسرا فرض منصبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
یعنی تکمیل اشاعت ہدایت دین جو آپ کے ہاتھ سے پورا ہونا چاہیے تھا اُس وقت بباعث عدم وسائل
پورا نہیں ہوا سو اس فرض کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آمد ثانی سے جو بروزی رنگ میں تھی ایسے
زمانہ میں پورا کیا جبکہ زمین کی تمام قوموں تک اسلام پہنچانے کیلئے وسائل پیدا ہو گئے تھے ۔ منہ
ا الجمعة :

خدا تعالیٰ کے کاموں میں تناسب واقع ہے اور وضع شيء في محلہ اس کی عادت ہے جیسا
کہ اسم حکیم کے مفہوم کا مقتضا ہونا چاہیے اور نیز وہ بوجہ واحد ہونے کے وحدت کو پسند کرتا ہے
اس لئے اُس نے یہی چاہا کہ جیسا کہ تکمیل ہدایت قرآن خلقت آدم کی طرح چھٹے دن کی گئی
یعنی بروز جمعہ ایسا ہی تکمیل اشاعت کا زمانہ بھی وہی ہو جو چھٹے دن سے مشابہ ہو لہذا اُس نے
اس بحث دوم کے لئے ہزار ششم کو پسند فرمایا اور وسائل اشاعت بھی اسی ہزار ششم میں وسیع کئے
گئے اور ہر ایک اشاعت کی راہ کھولی گئی۔ ہر ایک ملک کی طرف سفر آسان کئے گئے جا بجا مطبع
جاری ہو گئے ۔ ڈاک خانہ جات کا احسن انتظام ہو گیا اکثر لوگ ایک دوسرے کی زبان سے بھی
واقف ہو گئے اور یہ امور ہزار پنجم میں ہرگز نہ تھے بلکہ اس ساٹھ سال سے پہلے جو اس عاجز کی
گذشتہ عمر کے دن ہیں ان تمام اشاعت کے وسیلوں سے ملک خالی پڑا ہوا تھا اور جو کچھ ان میں
سے موجود تھا وہ نا تمام اور کم قدر اور شاذ و نادر کے حکم میں تھا۔
یہ وہ ثبوت ہیں جو میرے مسیح موعود اور مہدی معہود ہونے پر کھلے کھلے دلالت کرتے
ہیں اور اس میں کچھ شک نہیں کہ ایک شخص بشر طیکہ متقی ہو جس وقت ان تمام دلائل میں غور
۱۰۲) کرے گا تو اس پر روز روشن کی طرح کھل جائے گا کہ میں خدا کی طرف سے ہوں ۔انصاف سے
یکھو کہ میرے دعوے کے وقت کس قدر میری کس قدر میری سچائی پر گواہ جمع ہیں) پر گواہ جمع ہیں (۱) زمین پر وہ مفاسد
موجود ہیں جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کی قریباً بیخ کنی کر دی ہے اسلام کی اندرونی حالت
☆
منجملہ گواہوں کے ایک یہ بھی زبر دست گواہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کے ثبوت ہر یک
پہلو سے اس زمانہ میں پیدا ہو گئے ہیں یہاں تک کہ یہ ثبوت بھی نہایت قوی اور روشن دلائل سے مل گیا
کہ آپ کی قبر سری نگر علاقہ کشمیر خان یار کے محلہ میں ہے۔ یاد رہے کہ ہمارے اور ہمارے مخالفوں کے
صدق و کذب آزمانے کے لئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات حیات ہے۔ اگر حضرت عیسی در حقیقت
زندہ ہیں تو ہمارے سب دعوے جھوٹے اور سب دلائل پیچ ہیں اور اگر وہ در حقیقت قرآن کے رو سے
فوت شدہ ہیں تو ہمارے مخالف باطل پر ہیں ۔ اب قرآن درمیان میں ہے اس کو سوچو۔ منہ

ایسی نازک ہو رہی ہے کہ دین مطہر ہزار ہا بدعات کے نیچے دب گیا ہے ۔ بارہ سو برس میں
تو صرف تہتر فرقے اسلام کے ہو گئے تھے لیکن تیرھویں صدی نے اسلام میں وہ بدعات
اور نئے فرقے پیدا کئے جو بارہ سو برس میں پیدا نہیں ہوئے تھے اور اسلام پر بیرونی حملے
اس قدر زور شور سے ہو رہے ہیں کہ وہ لوگ جو صرف حالات موجودہ سے نتیجہ نکالتے ہیں
اور آسمانی ارادوں سے نا واقف ہیں انہوں نے رائیں ظاہر کر دیں کہ اب اسلام کا خاتمہ
ہے۔ ایسا عالی شان دین جس میں ایک شخص کے مرتد ہونے سے بھی شور قیامت قوم میں
برپا ہوتا تھا اب لاکھوں انسان دین سے باہر ہوتے جاتے ہیں اور صدی کا سرجس کی
نسبت یہ بشارت تھی کہ اس میں مفاسد موجودہ کی اصلاح کے لئے کوئی شخص امت میں سے
مبعوث ہوتا رہے گا اب مفاسد تو موجود ہیں بلکہ نہایت ترقی پر مگر بقول ہمارے مخالفوں
کے ایسا شخص کوئی مبعوث نہیں ہوا جو ان مفاسد کی اصلاح کرتا جو ایمان کو کھاتے جاتے ہیں
اور صدی میں سے قریباً پانچواں حصہ گذر بھی گیا گویا ایسی ضرورت کے وقت میں یہ پیشگوئی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خطا گئی حالانکہ یہی وہ صدی تھی جس میں اسلام غریب تھا اور
سراسر آسمانی تائید کا محتاج تھا اور یہی وہ صدی تھی جس کے سر پر ایسا شخص مبعوث ہونا چاہیے
تھا جو عیسائی حملوں کی مدافعت کرتا اور صلیب پر فتح پا تا یا بہ تبدیل الفاظ یوں کہو کہ مسیح موعود
ہو کر آتا اور کسر صلیب کرتا ۔ سو خدا نے اس صدی پر یہ طوفان ضلالت دیکھ کر اور اس قدر
روحانی موتوں کا مشاہدہ کر کے کیا انتظام کیا ؟ کیا کوئی شخص اس صدی کے سر پر صلیبی مفاسد
کے توڑنے کے لئے پیدا ہوا ؟ اس میں کیا شک ہے کہ مرکز ضلالت ہندوستان تھا
☆
اگر کوئی اپنے گھر کی چار دیوار سے چند روز کے لئے باہر جا کر مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ اور
بلاد شام وغیرہ ممالک اسلامیہ کا سیر کرے تو وہ اس بات کی گواہی دے گا کہ جس قدر مختلف
مذاہب کا مجموعہ آج کل ہمارا یہ ملک ہو رہا ہے اور جس قدر ہر ایک مذہب کے لوگ دن رات
ایک دوسرے پر حملہ کر رہے ہیں اس کی نظیر کسی ملک میں موجود نہیں ۔ منہ

کیونکہ اس ملک میں صد ہا مذاہب فاسدہ اور ہزار ہا بدعات مہلکہ جن کی نظیر کسی ملک میں نہیں
پیدا ہو گئے ۔ اور آزادی نے جیسا کہ بدی کے لئے راہ کھولی ایسا ہی نیکی کے لئے بھی۔ لیکن
چونکہ بدی کے مواد بہت جمع ہو رہے تھے اس لئے پہلے پہل بدی کو ہی اس آزادی نے قوت
دی اور زمین میں اس قدر خار و خسک پیدا ہوا کہ قدم رکھنے کی جگہ نہ رہی ہر ایک عقل جو صاف
اور پاک اور روح القدس سے مدد یافتہ ہے وہ سمجھ سکتی ہے کہ یہی زمانہ مسیح موعود کے پیدا
ہونے کا تھا اور یہی صدی اس لائق تھی کہ اس میں وہ عیسی ابن مریم مبعوث ہوتا جو زمانہ حال
کی صلیب پر فتح پاتا جو عیسائیوں کے ہاتھ میں ہے جیسا کہ گذشتہ عیسی ابن مریم نے اس
صلیب پر فتح پائی تھی جو یہودیوں کے ہاتھ میں تھا۔ احادیث نبویہ میں اسی فتح کو کسر صلیب
کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ فتنہ صلیبیہ جس مرتبہ تک پہنچ چکا ہے وہ ایک ایسا مرتبہ ہے کہ
غیرت الہی نہیں چاہتی کہ اس سے بڑھ کر اس کی ترقی ہو اس پر یہ دلیل کافی ہے کہ جس کمال
سیلاب تک اس وقت یہ فتنہ موجود ہے اور جن انواع اقسام کے پہلوؤں سے اس فتنہ نے
دین اسلام پر حملہ کیا ہے اور جس دلیری اور بیبا کی کے ہاتھ سے عزت جناب نبوی پر اس فتنہ
نے ہاتھ ڈالا ہے اور جن کامل تدبیروں سے اطفاء نور اسلام کے لئے اس فتنہ نے کام لیا
ہے اس کی نظیر زمانہ کی کسی تاریخ میں موجود نہیں۔ اور جن فتنوں کے وقت میں بنی اسرائیل
۱۰۳) میں نبی اور رسول آیا کرتے تھے یا اس امت میں مجد دظاہر ہوتے تھے وہ تمام فتنے اس فتنہ کے
آگے کچھ بھی چیز نہیں ۔ اور یہ امر ان امور محسوسہ بدیہیہ میں سے ہے جن کا انکار نہیں ہو
سکتا۔ اسلام کی تکذیب اور رد میں اس تیرھویں صدی میں بیس کروڑ کے قریب کتاب اور
رسالے تالیف ہو چکے ہیں اور ہر ایک گھر میں نصرانیت داخل ہو گئی ہے تو کیا اس سو سال کے

☆
تحفہ گولڑویہ
حملہ کے بعد خدا کے ایک حملہ کا وقت اب تک نہیں آیا۔ اور اگر آگیا تو اب تم آپ ہی بتلاؤ کہ
صلیب پر فتح پانے کے لئے یا حسب اصطلاح قدیم صلیب کی کسر کے لئے جو اس صدی پر مجدد
آتا اس کا نام کیا چاہیے تھا ؟ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کا سر الصلیب کا کیا نام رکھا
ہے؟ کیا کا سر الصلیب کا نام مسیح موعود اور عیسی بن مریم نہیں ہے؟ پھر کیونکر ممکن تھا کہ اس
صدی کے سر پر بجز مسیح موعود کے کوئی اور مجدد آ سکتا ؟
اس حملہ سے مراد یہ نہیں ہے کہ اسلام تلوار اور بندوق سے حملہ کرے بلکہ سچی ہمدردی سب سے زیادہ
تیز ہتھیار ہے عیسائیت کو دلائل سے پست کرو مگر نیک نیتی اور نوع انسان کی محبت سے اور اس وقت
خدا کی غیرت کا یہ تقاضا نہیں ہے کہ خونریزیوں اور لڑائیوں کی بنیاد ڈالے بلکہ خدا اس وقت فقط یہ
چاہتا ہے کہ انسان کی نسل پر رحم کر کے اپنے کھلے کھلے نشانوں کے ساتھ اور اپنے قوی دلائل اور اپنی
قدرت نمائی کے زور بازو سے شرک اور مخلوق پرستی سے ان کو نجات دے۔ منہ
ہر یک صدی کے سر پر مجدد تو آتا ہے اور اس میں ایک حدیث موجود ہے مگر مسیح موعود کے آنے کے
لئے قرآن شریف بلند آواز سے وعدہ فرما رہا ہے۔ سورۃ فاتحہ کی یہ دعا کہ خدا سے دعا کرو کہ خدا تمہیں
اُس وقت کے فتنہ سے بچاوے جبکہ خدا کے مسیح موعود کی تکفیر اور تکذیب ہوگی اور زمین پر عیسائیت کا
غلبہ ہو گا صاف لفظوں میں اس موعود کی خبر دیتی ہے۔ ایسا ہی آیت إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا
لَهُ لَحٰفِظُونَ ، صاف بتلا رہی ہے کہ جب ایک قوم پیدا ہوگی کہ اس ذکر کو دنیا سے مٹانا چاہے گی تو
اس وقت خدا آسمان سے اپنے کسی فرستادہ کے ذریعہ سے اس کی حفاظت کرے گا۔ منہ
الحجر : ١٠

خاتمه کتاب
اس خاتمہ میں ہم ناظرین کے توجہ دلانے کے لئے یہ بیان کرنا چاہتے ہیں کہ
قرآن شریف اور خدا تعالیٰ کی پہلی کتابوں کے رُو سے نہایت صفائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب
تین قسم کی مخلوق دنیا میں ظاہر ہو جائے تو سمجھو کہ مسیح موعود آ گیا یا دروازے پر ہے۔
(1) مسیح الدجال جس کا ترجمہ ہے کہ خلیفہ ابلیس کیونکہ دجال ابلیس کے ناموں
میں سے ایک نام ہے جو اس کا اسم اعظم ہے جس کے معنے ہیں کہ حق کو چھپانے والا اور
جھوٹ کو رونق اور چمک دینے والا اور ہلاکت کی راہوں کو کھولنے والا اور زندگی کی راہوں
پر پردہ ڈالنے والا اور یہی مقصود اعظم شیطان ہے اس لئے یہ اسم اس کا اسم اعظم ہے او کم ہے اور اس
کے مقابل پر ہے مسیح الله الحی القیوم۔ جس کا ترجمہ ہے خدائے حتی وقیوم کا
خلیفہ ۔ الله حتی قیوم بالاتفاق خدا کا اسم اعظم ہے جس کے معنے ہیں روحانی اور جسمانی
طور پر زندہ کرنے والا اور ہر دو قسم کی زندگی کا دائمی سہارا اور قائم بالذات اور سب کو اپنی
ذاتی کشش سے قائم رکھنے والا اور اللہ جس کا ترجمہ ہے وہ معبود ۔ یعنی وہ ذات جو
غیر مدرک اور فوق العقول اور وراء الوراء اور دقیق در دقیق ہے جس کی طرف ہر ایک
چیز عابدانہ رنگ میں یعنی عشقی فنا کی حالت میں جو نظری فنا ہے یا حقیقی فنا کی حالت میں
جو موت ہے رجوع کر رہی ہے جیسا کہ ظاہر ہے کہ یہ تمام نظام اپنے خواص کو نہیں چھوڑتا
گویا ایک حکم کا پابند ہے ۔ اس تفصیل سے ظاہر ہے کہ جو خدا تعالیٰ کا اسم اعظم ہے یعنی
الله الحی القیوم اس کے مقابل پر شیطان کا اسم اعظم الدجال ہے اور خدا تعالیٰ نے
چاہا کہ آخری زمانہ میں اس کے اسم اعظم اور شیطان کے اسم اعظم کی ایک کشتی ہو جیسا کہ
۱۰۴ پہلے بھی آدم کی پیدائش کے وقت میں ایک کشتی ہوئی ہے۔ پس جیسا کہ ایک زمانہ میں

خدا نے شیطان کو ایوب پر مسلط کر دیا ایسا ہی اُس نے اس کشتی کے وقت اسلام پر شیطان
کو مسلط کیا اور اس کو اجازت دے دی کہ اب تو اپنے تمام سواروں اور پیادوں کے
ساتھ اسلام پر بے شک حملہ کر ۔ تب شیطان نے جیسا کہ اس کی عادت ہے ایک قوم کو
حاشیه در حاشیه
☆
☆
یہ تحقیق شدہ امر ہے اور یہی ہمارا مذہب ہے کہ دراصل دجال شیطان کا اسم اعظم ہے جو بمقابل ۱۰۴
خدا تعالیٰ کے اسم اعظم کے ہے جو الله الحی القیوم ہے۔ اس تحقیق سے ظاہر ہے کہ نہ حقیقی
طور پر دجال یہود کو کہہ سکتے ہیں نہ نصاری کے پادریوں کو اور نہ کسی اور قوم کو کیونکہ یہ سب خدا کے
عاجز بندے ہیں خدا نے اپنے مقابل پر ان کو کچھ اختیار نہیں دیا پس کسی طرح ان کا نام دجال
نہیں ہو سکتا ۔ ہاں شیطان کے اس اسم کے لئے مظاہر ہیں کہ جب سے دنیا شروع ہوئی اس وقت
سے وہ مظاہر بھی چلے آتے ہیں اور پہلا مظہر قابیل تھا جو حضرت آدم کا پہلا بیٹا تھا جس نے اپنے
بھائی ہابیل کی قبولیت پر حسد کیا اور اس حسد کی شامت سے ایک بے گناہ کے خون سے اپنا دامن
آلودہ کر دیا اور آخری مظہر شیطان کے اسم دجال کا جو مظہر اتم اور اکمل اور خاتم المظاہر ہے وہ قوم
ہے جس کا قرآن کے اول میں بھی ذکر ہے اور قرآن کے آخر میں بھی یعنی وہ ضالین کا فرقہ جس
کے ذکر پر سورۃ فاتحہ ختم ہوتی ہے اور پھر قرآن شریف کی آخری تین سورتوں میں بھی
ضالین سے مراد صرف گمراہ نہیں بلکہ وہ عیسائی مراد ہیں جو افراط محبت کی وجہ سے حضرت عیسیٰ کی
شان میں غلو کرتے ہیں۔ کیونکہ ضلالت کے یہ بھی معنے ہیں کہ افراط محبت سے ایک شخص کو ایسا اختیار
کیا جائے کہ دوسرے کا عزت کے ساتھ نام سننے کی بھی برداشت نہ رہے جیسا کہ اس آیت میں بھی
یہی معنی مراد ہیں کہ إِنَّكَ لَفِي ضَالِكَ الْقَدِيمِ اور الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کے سے وہ علماء
یہودی مراد ہیں جنہوں نے شدت عداوت کی وجہ سے حضرت عیسیٰ کی نسبت یہ بھی روا نہ رکھا کہ
ان کو مومن قرار دیا جائے بلکہ کافر کہا اور واجب القتل قرار دیا۔ اور مغضوب علیہ وہ شدید الغضب
انسان ہوتا ہے جس کے غضب کے غلو پر دوسرے کو غضب آوے۔ اور یہ دونوں لفظ باہم مقابل واقع
ہیں۔ یعنی ضالین وہ ہیں جنہوں نے افراط محبت سے حضرت عیسی کو خدا بنایا اورالمغضوب علیھم وہ یہودی
ہیں جنہوں نے خدا کے مسیح کو افراط عداوت سے کافر قرار دیا اس لئے مسلمانوں کو سورۃ فاتحہ میں ڈرایا
گیا اور اشارہ کیا گیا کہ تمہیں یہ دونوں امتحان پیش آئیں گے ۔ مسیح موعود آئے گا اور پہلے مسیح کی طرح
اُس کی بھی تکفیر کی جائے گی اور ضالین یعنی عیسائیوں کا غلبہ بھی کمال کو پہنچ جائے گا جو حضرت عیسیٰ کو
خدا کہتے ہیں تم ان دونوں فتنوں سے اپنے تئیں بچاؤ اور بچنے کیلئے نمازوں میں دعائیں کرتے ہو۔ منہ
يوسف: ٢٩٦ الفاتحة:

حاشيه
اپنا مظہر بنایا اور اسلام پر ایک سخت حملہ کیا اور خدا نے اپنے اسم اعظم کا ایک شخص کو
اس کا ذکر ہے یعنی سورۃ اخلاص اور سورۃ فلق اور سورۃ ناس میں صرف یہ فرق ہے کہ سورۃ اخلاص میں
تو اس قوم کی اعتقادی حالت کا بیان ہے۔ جیسا کہ فرمایا قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ
وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ یعنی خدا ایک ہے اور احد ہے یعنی اس میں کوئی ترکیب
نہیں نہ کوئی اس کا بیٹا اور نہ وہ کسی کا بیٹا اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے۔ پس اس سورۃ میں تو اس قوم کے
عقائد بتلائے گئے ۔ پھر اس کے بعد سورۃ فلق میں یہ اشارہ کیا گیا کہ یہ قوم اسلام کے لئے خطرناک
ہے اور اس کے ذریعہ سے آخری زمانہ میں سخت تاریکی پھیلے گی اور اس زمانہ میں اسلام کو ایک بڑے
شر کا سامنا ہوگا۔ اور یہ لوگ معضلات اور دقائق دین میں گرہ در گرہ دے کر مکار عورتوں کی طرح
لوگوں کو دھوکا دیں گے اور یہ تمام کاروبار محض حسد کے باعث ہوگا جیسا کہ قابیل کا کاروبار حسد کے
باعث تھا۔ فرق صرف یہ ہے کہ قابیل نے اپنے بھائی کا خون زمین پر گرایا مگر یہ لوگ بباعث جوش
حسد سچائی کا خون کریں گے ۔ غرض سورة قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ میں ان لوگوں کے عقائد کا بیان ہے
اور سورۃ فلق میں ان لوگوں کے ان اعمال کی تشریح ہے جو قوت اور طاقت کے وقت ان سے ظاہر
ہوں گے۔ چانچہ دونوں سورتوں کو بالمقابل رکھنے سے صاف سمجھ آتا ہے کہ پہلی سورۃ یعنی سورۃ
اخلاص میں قوم نصاری کے اعتقادی حالات کا بیان ہے اور دوسری سورۃ میں عملی حالات کا ذکر ہے۔
اور سخت تاریکی سے آخری زمانہ کی طرف اشارہ ہے جبکہ یہ لوگ اس روح کے مظہر اتم ہوں گے جو خدا
کی طرف سے مضل ہے اور ان دونوں سورتوں کے بالمقابل لکھنے سے جلد تر ان لطیف اشارات کا علم
ہو سکتا ہے۔ مثلاً مقابل پر رکھ کر یوں پڑھو :-
↓
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ۔
کہہ وہ معبود حقیقی جس کی طرف سب چیزیں کہہ میں پناہ مانگتا ہوں اُس رب کی جس نے
الاخلاص: ۲ تا ۲۵ الفلق : ۲

مظہر بنایا اور اس کو ایک حالت فنا عطا کر کے اپنی طرف رجوع دیا تا حقیقی عبادت
بقيه ۔
حاش
عبودیت تامہ کی فنا کے بعد یا قہری فنا کے بعد مخلوقات پیدا کی اس طرح پر کہ ایک کو پھاڑ کر اس
رجوع کرتی ہیں ایک ہے باقی سب مخلوقات دو میں سے دوسرا پیدا کیا یعنی بعض کو بعض کا محتاج بنایا
قسم فنا میں سے کسی فنا کے نیچے ہیں اور سب اور جو تاریکی کے بعد صبح کو پیدا کرنے والا ہے۔
چیزیں اس کی محتاج ہیں وہ کسی کا محتاج نہیں ۔
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
وہ ایسا ہے کہ نہ تو اس کا کوئی بیٹا ہے اور نہ ہم خدا کی پناہ مانگے ہیں ایسی مخلوق کی شر سے جو
وہ کسی کا بیٹا ہے ۔
تمام شریروں سے شر میں بڑھی ہوئی ہے اور
شرارتوں میں اُس کی نظیر ابتداء دنیا سے اخیر تک
اور کوئی نہیں جن کا عقیدہ امر حق لم يلد ولم
یولد کے برخلاف ہے یعنی وہ خدا کے لئے ایک
بیٹا تجویز کرتے ہیں۔
وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ وَ مِنْ شَرِّ النَّفْتُتِ
اور ازل سے اس کا کوئی نظیر اور مثیل نہیں فِي الْعُقَدِ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ۔ اور
یعنی وہ اپنی ذات میں نظیر اور مثیل سے پاک ہم پناہ مانگتے ہیں خدا تعالیٰ کی اس زمانہ سے جبکہ
اور منزہ ہے۔
تثلیت اور شرک کی تاریکی تمام دنیا پر پھیل جائے
گی ۔ اور نیز اُن لوگوں کے شر سے کہ جو پھونکیں
مار کر گر ہیں دیں گے یعنی دھوکا دہی میں جادو
کا کام دکھائیں گے اور راہ راست کی معرفت
کو مشکلات میں ڈال دیں گے اور نیز اس
بڑے حاسد کے حسد سے پناہ مانگتا ہوں جبکہ وہ
گروه سراسر حسد کی راہ سے حق پوشی کرے گا
الاخلاص الفلق : ٣٣ الاخلاص : ۵ ۴ الفلق ۴ تا ۶

☆
تحفہ گولڑویہ
۱۰۵ کے رنگ میں المعبود کے ساتھ اس کا تعلق ہوا اور اس کا ہوا اور اس کا نام احمد رکھا کیونکہ الطف
یہ تمام اشارات عیسائی پادریوں کی طرف ہیں کہ
ایک زمانہ آنے والا ہے جو وہ دنیا میں شر پھیلائیں
گے اور دنیا کو تاریکی سے بھر دیں گے اور جادو کی
طرح ان کا دھوکا ہوگا اور وہ سخت حاسد ہوں گے
بقيه حاش
اور اسلام کو حسد کی راہ سے بنظر تحقیر دیکھیں گے
اور لفظ رب الفلق اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ
اس تاریکی کے بعد پھر صبح کا زمانہ بھی آئے گا جو
مسیح موعود کا زمانہ ہے۔
اس مقابلہ سے جو سورۃ اخلاص سے سورۃ فلق کا کیا گیا ظاہر ہے کہ ان دونوں سورتوں میں
ایک ہی فرقہ کا ذکر ہے صرف یہ فرق ہے کہ سورۃ اخلاص میں اس فرقہ کی اعتقادی حالت کا
بیان ہے اور سورۃ الفلق میں اس فرقہ کی عملی حالت کا ذکر ہے اور اس فرقہ کا نام سورۃ الفلق
میں شر ما خلق رکھا گیا ہے یعنی شتر البریہ اور احادیث پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ
دجال معہود کا نام بھی شتر البریہ ہے کیونکہ آدم کے وقت سے اخیر تک شر میں اُس کے برابر
کوئی نہیں ۔ پھر ان دونوں صورتوں کے بعد سورۃ الناس ہے ۔ اور وہ یہ ہے ۔ قُلْ أَعُوذُ
بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ
فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ل یعنی وہ جو انسانوں کا پروردگار اور انسانوں کا
بادشاہ اور انسانوں کا خدا ہے میں وسوسہ انداز خناس کے وسوسوں سے اس کی پناہ مانگتا ہوں ۔
وہ خناس جو انسانوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے جو جنوں اور آدمیوں میں سے ہے۔ اس
آیت میں یہ اشارہ ہے کہ اس خناس کی وسوسہ اندازی کا وہ زمانہ ہوگا کہ جب اسلام کے لئے
نہ کوئی مربی اور عالم ربانی زمین پر موجود ہو گا اور نہ اسلام میں کوئی حامی دین بادشاہ ہوگا تب
مسلمانوں کے لئے ہر ایک موقع پر خدا ہی پناہ ہوگا وہی خدا وہی مربی وہی بادشاہ وبس ۔
ایڈیشن اول میں سہو کتابت ہے درست لفظ ” ہو ہے۔ (ناشر) لا الناس: ۲ تا ۷

اور اعلیٰ اقسام عبادت کی حمد ہے جو صفات باری کی معرفت تامہ کو چاہتی ہے اور بغیر
اب واضح ہو کہ خناس شیطان کے ناموں میں سے ایک نام ہے یعنی جب شیطان سانپ کی
بقیه حاشيه
حاشیه در حاش
لطه: ١١٦
سیرت پر قدم مارتا ہے اور کھلے کھلے اکراہ اور جبر سے کام نہیں لیتا اور سراسر مکر اور فریب اور وسوسہ
اندازی سے کام لیتا ہے اور اپنی نیش زنی کے لئے نہایت پوشیدہ راہ اختیار کرتا ہے تب اُس کو
خناس کہتے ہیں عبرانی میں اس کا نام نحاش ہے۔ چنانچہ توریت کے ابتداء میں لکھا ہے کہ نحاش
☆
نے حوا کو بہکایا اور حوا نے اس کے بہکانے سے وہ پھل کھایا جس کا کھانا منع کیا گیا تھا۔ تب
یادر ہے کہ یہ حوا کا گناہ تھا کہ براہ راست شیطان کی بات کو مانا اور خدا کے حکم کو توڑا۔ اور سچ تو
یہ ہے کہ حوا کا نہ ایک گناہ بلکہ چار گناہ تھے (۱) ایک یہ کہ خدا کے حکم کی بے عزتی کی اور اُس کو
جھوٹا سمجھا (۲) دوسرا یہ کہ خدا کے دشمن اور ابدی لعنت کے مستحق اور جھوٹ کے پہلے شیطان کو سچا
سمجھ لیا (۳) تیسرا یہ کہ اُس نافرمانی کو صرف عقیدہ تک محدود نہ رکھا بلکہ خدا کے حکم کو توڑ کر عملی طور پر
ارتکاب معصیت کیا (۴) چوتھا یہ کہ حوا نے نہ صرف آپ ہی خدا کا حکم تو ڑا بلکہ شیطان کا قائم مقام
بن کر آدم کو بھی دھوکا دیا تب آدم نے محض حوا کی دھوکا دہی سے وہ پھل کھایا جس کی ممانعت تھی اسی
وجہ سے حوا خدا کے نزد یک سخت گنہگار ٹھہری مگر آدم معذور سمجھا گیا محض ایک خفیف خطا جیسا کہ
آیت کریمہ وَلَمْ نَجِدُ لَهُ عَزْمًا سے ظاہر ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ آدم
نے عمد امیرے حکم کو نہیں تو ڑا بلکہ اس کو یہ خیال گذرا کہ حوا نے جو یہ پھل کھایا اور مجھے دیا شائد اس
کو خدا کی اجازت ہو گئی جو اس نے ایسا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ خدا نے اپنی کتاب میں حوا کی بریت ظاہر
نہیں فرمائی مگر آدم کی بریت ظاہر کی یعنی اسکی نسبت لم نجد له عزما فرمایا اور حوا کو سز اسخت
دی ۔ مرد کا محکوم بنایا اور اس کا دست نگر کر دیا اور حمل کی مصیبت اور بچے جننے کا دُکھ اس کو لگا دیا اور آدم
چونکہ خدا کی صورت پر بنایا گیا تھا اس لئے شیطان اس کے سامنے نہ آسکا۔ اسی جگہ سے یہ بات نکلتی
ہے کہ جس شخص کی پیدائش میں نر کا حصہ نہیں وہ کمزور ہے اور توریت کے رو سے اس کی نسبت کہنا
مشکل ہے کہ وہ خدا کی صورت پر یا خدا کی مانند پیدا کیا گیا ہاں آدم بھی ضرور مر گیا لیکن یہ موت گناہ
سے پیدا نہیں ہوئی بلکہ مرنا ابتدا سے انسانی بناوٹ کا خاصہ تھا اگر گناہ نہ کرتا تب بھی مرتا منه

۱۰۶ معرفت تامہ کے حمد تام ہو ہی نہیں سکتی اور خدا تعالیٰ کے محامد دو قسم کے ہیں (۱) ایک وہ جو
اس کے ذاتی علو اور رفعت اور قدرت اور تنزہ نام کے متعلق ہیں (۲) دوسرے وہ جن کا
اثر از قسم آلاء و نعماء مخلوق پر نمایاں ہے اور جس کو آسمان سے احمد کا نام عطا کیا جاتا ہے
اول اُس پر بمقتضائے اسم رحمانیت تواتر سے نزول آلاء اور نعماء ظاہری اور باطنی کا ہوتا
ہے اور پھر بوجہ اس کے جو احسان موجب محبت محسن ہے اس شخص کے دل میں اس محسن
حقیقی کی محبت پیدا ہو جاتی ہے اور پھر وہ محبت نشو و نما پاتے پاتے ذاتی محبت کے درجہ تک
پہنچ جاتی ہے اور پھر ذاتی محبت سے قرب حاصل ہوتا ہے اور پھر قرب سے انکشاف
آدم نے بھی کھایا۔ سو اس سورۃ الناس سے واضح ہوتا ہے کہ یہی نحاش آخری زمانہ میں پھر ظاہر
ہوگا اسی نحاش کا دوسرا نام دجال ہے۔ یہی تھا جو آج سے چھ ہزار برس پہلے حضرت آدم کے ٹھوکر
کھانے کا موجب ہوا تھا اور اس وقت یہ اپنے اس فریب میں کامیاب ہو گیا تھا اور آدم مغلوب ہو گیا
تھا لیکن خدا نے چاہا کہ اسی طرح چھٹے دن کے آخری حصے میں آدم کو پھر پیدا کر کے یعنی آخر ہزار ششم
میں جیسا کہ پہلے وہ چھٹے دن میں پیدا ہوا تھا نحاش کے مقابل پر اس کو کھڑا کرے اور اب کی
دفعہ نحاش مغلوب ہو اور آدم غالب سوخدا نے آدم کی مانند اس عاجز کو پیدا کیا اور اس عاجز
کا نام آدم رکھا ۔ جیسا کہ براہین احمدیہ میں یہ الہام ہے اردت ان استخلف فخلقت
آدم اور نیز یہ الہام خلق آدم فاکرمہ اور نیز یہ الہام کہ یا آدم اسکن انت
وزوجك الجنة - اور آدم کی نسبت توریت کے پہلے باب میں یہ آیت ہے : تب خدا
نے کہا کہ ہم انسان کو اپنی صورت اور اپنی مانند بناویں۔ دیکھو تو ریت باب اول آیت ۲۶ ۔
اور پھر کتاب دانی ایل باب نمبر ۱۲ میں لکھا ہے : ۔ اور اُس وقت میکائیل ( جس کا ترجمہ ہے
خدا کی مانند ) وہ بڑا سردار جو تیری قوم کے فرزندوں کی حمایت کے لئے کھڑا ہے اُٹھے گا ۔ ( یعنی
مسیح موعود آخری زمانہ میں ظاہر ہوگا ) پس میکائیل یعنی خدا کی مانند ۔ در حقیقت توریت میں
يه حاش
يه

·

آج 10 میں سے 10 باقی