اظہار علی الغیب
حقیقة المہدی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقت المهدى
نشیب کا آدمی انجام کی خبر نہیں دے سکتا۔ اسی لئے بلعم نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پہچاننے میں
دھوکا کھایا اور اس کو ان کا وہ عالی مرتبہ برگزیدگی کا معلوم نہ ہو سکا جس سے ڈر کر وہ ادب اختیار
کرتا ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے وقت میں بھی یہودیوں میں کئی ملہم اور خواب بین تھے مگر
چونکہ وہ نشیب میں تھے اور اظہار علی الغیب کا ان کو مرتبہ نہیں دیا گیا تھا اس لئے وہ حضرت عیسیٰ کو
شناخت نہ کر سکے اور اپنے جیسا بلکہ اپنے سے بھی کم تر ایک انسان سمجھ لیا۔ اور خواب بینوں اور
الہام یا بوں کے لئے یہ ایک ایسا ابتلاء ہے کہ اگر خدا کا فضل نہ ہو تو اکثر اس میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔
اور نیم ملا خطرہ ایمان کی مثل ان پر صادق آجاتی ہے۔ اس لئے قیام نشیب اور اظہار علی الغیب کا
فرق یا د رکھنے کے لائق ہے۔ بہت سے ایسے نابینا ملہم جن کے پیرگڑھے میں سے نہیں نکلے ہماری
نسبت ایسی پیشگوئیاں کرتے ہیں کہ گویا اب ہمارے سلسلہ کا خاتمہ ہے۔ وہ اگر توبہ کریں تو ان 10
کے لئے بہتر ہے۔ ان کو یا درکھنا چاہیے کہ زندگی کے درمیانی حصوں میں انبیاء علیہم السلام بھی
بلاؤں سے محفوظ نہیں رہے مگر انجام بخیر ہوا۔ اسی طرح اگر ہمیں بھی اس درمیانی مراحل میں کوئی غم
پہنچے یا کوئی مصیبت پیش آوے تو اس کو خدا تعالیٰ کا اخیری حکم سمجھنا غلطی ہے۔ خدا تعالیٰ کا حتمی وعدہ
ہے کہ وہ ہمارے سلسلہ میں برکت ڈالے گا۔ اور اپنے اس بندہ کو بہت برکت دے گا یہاں تک
کہ بادشاہ اس بندہ کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے ۔ وہ ہر ایک ابتلا اور پیش آمدہ ابتلا
کا بھی انجام بخیر کرے گا اور دشمنوں کے ہر ایک بہتان سے انجام کار بریت ظاہر کر دے گا۔ اس
بارہ میں اس کے پاک الہام اس قدر ہوئے ہیں کہ اگر سب لکھے جائیں تو یہ اشتہار ایک رسالہ
ہو جائے گا۔ لہذا چند الہام اور ایک خواب بطور نمونہ ذیل میں لکھتا ہوں اور وہ یہ ہیں ۔
مجھے ۲۱ / رمضان المبارک ۳۱۶ ا ھ جمعہ کی رات میں جس میں انتشار روحانیت مجھے محسوس
ہوتا تھا اور میرے خیال میں تھا کہ یہ لیلۃ القدر ہے اور آسمان سے نہایت آرام اور آہستگی
حقيقت المهدى
سے مینہہ برس رہا تھا ایک رویا ہوا۔ یہ رویا ان کے لئے ہے جو ہماری گورنمنٹ عالیہ کو ہمیشہ میری
نسبت شک میں ڈالنے کے لئے کوشش کرتے ہیں۔ میں نے دیکھا کہ کسی نے مجھ سے
درخواست کی ہے کہ اگر تیرا خدا قادر خدا ہے تو تو اس سے درخواست کر کہ یہ پتھر جو تیرے سر پر
ہے بھینس بن جائے۔ تب میں نے دیکھا کہ ایک وزنی پتھر میرے سر پر ہے جس کو کبھی میں پتھر
اور کبھی لکڑی خیال کرتا ہوں۔ تب میں نے یہ معلوم کرتے ہی اس پتھر کو زمین پر پھینک دیا۔ پھر
بعد اس کے میں نے جناب الہی میں دعا کی کہ اس پتھر کو بھینس بنا دیا جائے۔ اور میں اس دعا میں
محو ہو گیا۔ جب بعد اس کے میں نے سراٹھا کر دیکھا تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ پتھر بھینس بن گیا۔
سب سے پہلے میری نظر اس کی آنکھوں پر پڑی۔ اس کی بڑی روشن اور لمبی آنکھیں تھیں ۔ تب
میں یہ دیکھ کر کہ خدا نے پتھر کو جس کی آنکھیں نہیں تھیں ایسی خوبصورت بھینس بنا دیا جس کی ایسی
لمبی اور روشن آنکھیں ہیں اور صورت۔ اور مفید جاندار ہے۔ خدا کی قدرت کو یاد کر کے وجد میں
آگیا اور بلا توقف سجدہ میں گرا اور میں سجدہ میں بلند آواز سے خدا تعالیٰ کی بزرگی کا ان الفاظ سے
اقرار کرتا تھا کہ ربی الاعلی ربی الاعلی اور اس قدر اونچی آواز تھی کہ میں خیال کرتا ہوں
کہ وہ آواز دور دور جاتی تھی۔ تب میں نے ایک عورت سے جو میرے پاس کھڑی تھی جس کا نام
بھانو تھا اور غالباً اس دعا کی اس نے درخواست کی تھی یہ کہا کہ دیکھ ہما را خدا کیسا قادر خدا ہے
جس نے پتھر کو بھینس بنا کر آنکھیں عطا کیں ۔ اور میں یہ اس کو کہہ رہا تھا کہ پھر یکدفعہ خدا تعالیٰ
کی قدرت کے تصور سے میرے دل نے جوش مارا اور میرا دل اس کی تعریف سے پھر دوبارہ
بھر گیا اور پھر میں پہلی طرح وجد میں آکر سجدہ میں گر پڑا۔ اور ہر وقت یہ تصور میرے دل کو
خدا تعالی کے آستانہ پر یہ کہتے ہوئے گراتا تھا کہ یا الہی تیری کیسی بلندشان ہے تیرے کیسے
عجیب کام ہیں کہ تو نے ایک بے جان پتھر کو بھینس بنا دیا۔ اس کو لمبی اور روشن آنکھیں عطا
کیں جن سے وہ سب کچھ دیکھتا ہے اور نہ صرف یہی بلکہ اس کے دودھ کی بھی امید ہے