سچے خیرخواہ کو پہچاننے کے لیے کھلا کھلا طریق آزمائش
حقیقة المہدی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقت المهدى
گورنمنٹ عالیہ کے سچے خیر خواہ کے پہچاننے
کے لئے ایک کھلا کھلا طریق آزمایش
د
( گورنمنٹ عالیہ سے بادب التماس ہے کہ اس مضمون کو غور سے دیکھا جائے اور حسب منشائے درخواست ہر دو فریق کا امتحان لیا جائے )
چونکہ مولوی ابو سعید محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ ہمیشہ پوشیدہ طور پر کوشش کرتا رہا ہے
کہ گورنمنٹ عالیہ انگریزی کو میرے پر بدظن کرے اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ کئی سال سے اس کا یہی
شیوہ ہے اس لئے میں نے مناسب دیکھا ہے کہ محمد حسین اور میری نسبت ایک ایسا طریق آزمایش قائم ہو جس
سے گورنمنٹ عالیہ کو سچا خیر خواہ اور چھپا ہوا بد خواہ معلوم ہو جائے ۔ اور آئندہ ہماری دانا گورنمنٹ اسی
پیمانہ کے رو سے دونوں میں سے مخلص اور منافق میں امتیاز کر سکے ۔ سو وہ طریق میری دانست میں یہ ہے کہ
یسے عقائد جو غلط فہمی سے اسلامی عقائد سمجھے گئے ہیں اور ایسے ہیں کہ ان کو جو شخص اپنا عقیدہ بنا دے وہ چند ایسے
گورنمنٹ کے لئے خطرناک ہے۔ ان عقائد کو اس طرح پر آلۂ شناخت مخلص و منافق بنایا جائے کہ عرب
یعنی مکہ اور مدینہ وغیرہ عربی بلا داور کابل اور ایران وغیرہ میں شائع کرنے کے لئے عربی اور فارسی میں
وہ عقائد ہم دونوں فریق لکھ کر اور چھاپ کر سرکار انگریزی کے حوالہ کریں تا کہ وہ اپنے
اطمینان کے موافق شائع کر دے ۔ اس طریق سے جو شخص منافقانہ طور پر برتاؤ رکھتا ہے اس کی
حقیقت کھل جائے گی ۔ کیونکہ وہ ہرگز ان عقائد کو صفائی سے نہیں لکھے گا اور ان کا اظہار کرنا اس
کو موت معلوم ہوگی ۔ اور ان عقائد کا شائع کرنا اس کے لئے محال ہوگا ۔ اور مکہ اور مدینہ میں
ایسے اشتہار بھیجنا تو اس کو موت سے بدتر ہوگا ۔ سو اگر چہ میں عرصہ ہیں برس سے ایسی کتابیں
عربی اور فارسی میں تالیف کر کے ممالک عرب اور فارس میں شائع کر رہا ہوں لیکن اس امتحان کی غرض
سے اب بھی اس اشتہار کے ذیل میں ایک تقریر عربی اور فارسی میں اپنے پُر امن عقائد کی نسبت اور
مہدی اور مسیح کی غلط روایات کی نسبت اور گورنمنٹ برطانیہ کی نسبت شائع کرتا ہوں میرے نزدیک
یہ ضروری ہے کہ اگر محمد حسین جو اہل حدیث کا سرگروہ کہلاتا ہے میرے عقائد کی طرح امن ۱۴
حقيقت المهدى
اور صلح کاری کے عقائد کا پابند ہے تو وہ اپنا اشتہار عربی اور فارسی میں چھاپ کر دوسو کا پی اس کی میری
طرف روانہ کرے تا میں اپنے ذریعہ سے مکہ اور مدینہ اور بلاد شام اور روم اور کابل وغیرہ میں شائع
کروں۔ ایسا ہی مجھ سے دوسو کاپی میرے اشتہار عربی اور فارسی کی لے لے تا بطور خود ان کو شائع کرے۔
ہماری دانا گورنمنٹ کو بخوبی یادر ہے کہ یونہی گورنمنٹ کو خوش کرنے کے لئے صرف بگفتن کوئی
رسالہ ذو معنیین لکھنا اور پھر اچھی طرح اس کو شائع نہ کرنا یہ طریق اخلاص نہیں ہے یہ اور بات ہے۔ اور
سچے دل سے اور پورے جوش سے کسی ایسے رسالہ کو جو عام خیالات مسلمانوں کے برخلاف ہو در حقیقت
غیر ممالک تک بخو بی شائع کر دینا یہ اور بات ہے۔ اور اس بہادر کا کام ہے جس کا دل اور زبان ایک ہی
ہوں ۔ اور جس کو خدا نے در حقیقت یہی تعلیم دی ہے۔ بھلا اگر یہ شخص نیک نیت ہے تو بلا توقف اس کو یہ
کارروائی کرنی چاہیے۔ ورنہ گورنمنٹ یاد رکھے اور خوب یا درکھے کہ اگر اس نے میرے مقابل پر ایسا
رسالہ عربی اور فارسی میں شائع نہ کیا تو پھر اس کا نفاق ثابت ہو جائے گا۔ یہ کام صرف چند گھنٹہ کا ہے اور
بجز بد نیتی کے اس کا کوئی مانع نہیں ۔ ہماری عالی گورنمنٹ یا درکھے کہ یہ شخص سخت درجہ کے نفاق کا برتاؤ
رکھتا ہے اور جن کا یہ سرگر وہ کہلاتا ہے وہ بھی اسی عقیدے اور خیال کے لوگ ہیں۔
اب میں اپنے وعدہ کے موافق اشتہار عربی اور فارسی ذیل میں لکھتا ہوں اور سچائی کے اختیار
کرنے میں بجز خدا تعالیٰ کے کسی سے نہیں ڈرتا۔ اور میں نے حسن ترتیب اور دونوں اشتہاروں کی
موافقت تامہ کے لحاظ سے قرین مصلحت سمجھا ہے کہ عربی میں اصل اشتہار لکھوں اور فارسی میں اسی
کا ترجمہ کر دوں تا دونوں اشتہار اپنے اپنے طور پر لکھے جائیں اور نیز عربی اشتہار جس کو ہر ایک غیر زبان
کا آدمی باآسانی پڑھ نہیں سکتا اس کا ترجمہ بھی ہو جائے۔ چنانچہ اب وہ دونوں اشتہار لکھ کر اس رسالہ کے
ساتھ شامل کرتا ہوں ۔ وباللہ التوفیق
الراقم خاکسار میرزاغلام احمد از قادیاں
۲۱ فروری ۱۸۹۹ء