اعلان مباہلہ بجواب اشتہار عبدالحق غزنوی

سچائی کا اظہار

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

M
سچائی کا اظہار
اعلان مباہلہ بجواب اشتہار عبد الحق غزنوی
مورخه ۲۶ شوال ۱۳۱۰ھ
ایک اشتہار مباہلہه مورخه ۲۶ شوال ۱۳۱۰ هجری شائع کردہ عبدالحق غزنوی میری نظر سے
گذرا۔ سو اس لئے یہ اشتہار شائع کیا جاتا ہے کہ مجھ کو اس شخص اور ایسا ہی ہر ایک مکفر سے
جو عالم یا مولوی کہلاتا ہے مباہلہ منظور ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ القدیر میں
تیسری یا چوتھی ذیقعد ۱۳۱۰ھ تک امرتسر میں پہنچ جاؤں گا اور تاریخ مباہلہ دہم ذیقعد اور یا
بصورت بارش وغیرہ کسی ضروری وجہ سے گیارہویں ذیقعدہ ۱۳۱۰ اقرار پائی ہے جس سے
کسی صورت میں تخلف لازم نہیں ہوگا ۔ اور مقام مباہلہ عید گاہ جو قریب مسجد خان بهادر
محمد شاہ مرحوم ہے قرار پایا ہے اور چونکہ دن کے پہلے حصہ میں قریباً بارہ بجے تک عیسائیوں سے
درباره حقیت اسلام اس عاجز کا مباحثہ ہوگا اور یہ مباحثہ برابر بارہ دن تک ہوتا رہے گا اس لئے
مکفرین جو مجھ کو کافر ٹھہرا کر مجھ سے مباہلہ کرنا چاہتے ہیں دو بجے سے شام تک مجھ کو فرصت
ہوگی ۔ اس وقت میں بتاریخ دہم ذیقعد یا بصورت کسی عذر کے گیاراں ذی قعد ۱۳۱۰ کو مجھ سے
مباہلہ کر لیں اور دہم ذیقعد اس مصلحت سے تاریخ قرار پائی ہے کہ تا دوسرے علماء بھی جو اس
عاجز کلمہ گو اہل قبلہ کو کافر ٹھہراتے ہیں شریک مباہلہ ہوسکیں جن سے محی الدین لکھو والے اور
مولوی عبد الجبار صاحب اور شیخ محمد حسین بٹالوی اور منشی سعد اللہ مدرس ہائی سکول لدہانہ اور
عبد العزیز واعظ لد بہانہ اور منشی محمد عمر سابق ملازم ساکن لدہانہ اور مولوی محمد حسن صاحب رئیس
لدہانہ اور میاں نذیر حسین صاحب دہلوی اور پیر حیدر شاہ صاحب اور حافظ عبدالمنان وزیر آبادی ۱۸
اور میاں عبداللہ ٹونکی اور مولوی غلام دستگیر قصوری اور مولوی شاہ دین صاحب اور مولوی
مشتاق احمد صاحب مدرس ہائی سکول لدہانوی اور مولوی رشید احمد گنگوہی اور محمد علی واعظ
ساکن بو پر ان ضلع گوجرانوالہ اور مولوی محمد اسحق اور سلیمان ساکنان ریاست پٹیالہ اور
ظہور الحسن سجادہ نشین بٹالہ اور مولوی محمد ملازم مطبع کرم بخش لاہور وغیرہ اور اگر یہ لوگ با وجود

پہنچنے ہمارے رجسٹری شدہ اشتہارات کے حاضر میدان مباہلہ نہ ہوئے تو یہی ایک پختہ دلیل اس بات
پر ہوگی کہ وہ در حقیقت اپنے عقیدہ تکفیر میں اپنے تئیں کا ذب اور ظالم اور ناحق پر سمجھتے ہیں بالخصوص سب
سے پہلے شیخ محمد حسین بٹالوی صاحب اشاعة السنة کا فرض ہے کہ میدان میں مباہلہ کے لئے تاریخ
مقررہ پر امرتسر میں آجاوے کیونکہ اس نے مباہلہ کے لئے خود درخواست بھی کر دی ہے اور یادر ہے کہ
ہم بار بار مباہلہ کرنا نہیں چاہتے کہ مباہلہ کوئی ہنسی کھیل نہیں ابھی تمام مکفرین کا فیصلہ ہو جانا چاہیے پیس جو
شخص اب ہمارے اشتہار کے شائع ہونے کے بعد گریز کرے گا اور تاریخ مقررہ پر حاضر نہیں ہوگا
آئندہ اس کا کوئی حق نہیں رہے گا کہ پھر کبھی مباہلہ کی درخواست کرے اور پھر ترک حیا میں داخل ہو گا کہ
غائبانہ کافر کہتا ر ہے۔ اتمام حجت کے لئے رجسٹری کرا کر یہ اشتہار بھیجے جاتے ہیں تا اس کے بعد مکفرین
کو کوئی عذر باقی نہ رہے اگر بعد اس کے مکفرین نے مباہلہ نہ کیا اور نہ تکفیر سے باز آئے تو ہماری طرف
سے ان پر حجت پوری ہوگئی ۔ بالآخر یہ بھی یادر ہے کہ مباہلہ سے پہلے ہمارا حق ہوگا کہ ہم مکفرین کے
سامنے جلسہ عام میں اپنے اسلام کے وجوہات پیش کریں۔ والسلام على من اتبع الهدى۔
19 اتمام حجت
خاکسار
المشتهر میرزا غلام احمد - ۳۰ رشوال ۱۳۱۵
اگر شیخ محمد حسین بٹالوی دہم ذیقعد ۱۳۱۰ کو مباہلہ کے لئے حاضر نہ ہوا تو اسی روز سے سمجھا جائے
گا کہ وہ پیشگوئی جو اس کے حق میں چھپوائی گئی تھی کہ وہ کافر کہنے سے تو بہ کرے گا پوری ہو گئی بالآخر میں
دعا کرتا ہوں کہ اے خداوند قدیر اس ظالم اور سرکش اور فتان پر لعنت کر اور ذلت کی مار اس پر ڈال جو
اب اس دعوت مباہلہ اور تقرری شہر اور مقام اور وقت کے بعد مباہلہ کے لئے میرے مقابل پر میدان
میں نہ آوے اور نہ کافر کافر کہنے اور سب اور شتم سے باز آوے۔ آمین ثم آن میں تم آمین ۔
يا ايها المكفرون تعالوا الى امر هو سنة الله ونبيه لافحام المكفرين المكذبين۔
فان توليتم فاعلموا ان لعنة الله على المكفّرين الذين استبان تخلفهم وشهد تخوفهم
انهم كانوا كاذبين المشتهر مرزا غلام احمد قادیانی
اس میں تمام علماء مکفرین کو بہ تقرری تاریخ دہم ذی قعد ۳۱۰ ا بمقام امرتسر مباہلہ کے لئے بلایا گیا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی