میں وہی ہوں جو وقت پر اصلاح خلق کے لئےبھیجا گیا
فتح اسلام
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
A
فتح اسلام
رک نہیں سکتا کہ میں وہی ہوں جو وقت پر اصلاح خلق کے لئے بھیجا گیا تا دین کو تازہ طور پر
دلوں میں قائم کر دیا جائے ۔ میں اس طرح بھیجا گیا ہوں جس طرح سے وہ شخص بعد کلیم اللہ
مرد خدا کے بھیجا گیا تھا جس کی روح ہیروڈلیس کے عہد حکومت میں بہت تکلیفوں کے بعد
آسمان کی طرف اٹھائی گئی ۔ سو جب دوسرا کلیم اللہ جو حقیقت میں سب سے پہلا اور سید الانبیاء
ہے دوسرے فرعونوں کی سرکوبی کے لئے آیا جس کے حق میں ہے إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ
رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا تو اس کو
بھی جو اپنی کارروائیوں میں کلیم اول کا مثیل مگر رتبہ میں اس سے بزرگ تر تھا ایک مثیل
المسیح کا وعدہ دیا گیا اور وہ مثیل المسیح قوت اور طبع اور خاصیت مسیح ابن مریم کی پا کر اسی
زمانہ کی مانند اور اسی مدت کے قریب قریب جو کلیم اول کے زمانہ سے مسیح ابن مریم کے
زمانہ تک تھی یعنی چودھویں صدی میں آسمان سے اُترا اور وہ اُتر نا روحانی طور پر تھا جیسا
کہ مکمل لوگوں کا صعود کے بعد خلق اللہ کی اصلاح کے لئے نزول ہوتا ہے اور سب باتوں
میں اُسی زمانہ کے ہم شکل زمانہ میں اُترا جو نہ میں اُترا جو مسیح ابن مریم کے اُترنے کا زمانہ تھا تا سمجھنے
والوں کے لئے نشان ہو ۔ پس ہر ایک کو چاہیے کہ اس سے انکار کرنے میں جلدی نہ کرے
یہ زمانہ جس میں ہم ہیں یہ ایک ایسا زمانہ ہے کہ ظاہر پرستی اور روح اور حقیقت سے دوری اور
دیانت اور امانت سے محرومی اور سچائی اور اخلاقی پاکیزگی سے مہجوری اور لالچ اور بخل اور حب دنیا
سے معموری اس زمانہ میں عام طور پر ایسی ہی پھیل گئی ہے کہ جیسے حضرت مسیح ابن مریم کے ظہور کے
وقت یہودیوں میں پھیلی ہوئی تھی۔ پس جیسے یہودی لوگ اُس زمانہ میں بکلی حقیقی نیکی سے بے خبر
ہو گئے تھے۔ صرف رسوم اور عادات کو نیکی سمجھتے تھے اور علاوہ اس کے دیانت اور امانت اور اندرونی
نی اور عدالت اُن میں سے بالکل اٹھ گئی تھی۔ سچی ہمدردی اور سچے رحم کا نام ونشان نہیں رہا تھا
اور انواع اقسام کی مخلوق پرستی نے معبود حقیقی کی جگہ لے لی تھی ۔ ایسا ہی اس زمانہ میں یہ تمام
☆
صفائی
بلائیں ظہور میں آگئی ہیں۔ حلال چیزوں کو شکر اور مشکورانہ فروتنی کے ساتھ استعمال نہیں کیا جاتا ۔
المزمل : ١٦
بقیه حاشيه
تا خدا تعالیٰ سے لڑنے والا نہ ٹھہرے۔ دنیا کے لوگ جو تاریک خیال اور اپنے پرانے تصورات ﴿۱۲﴾
پر جمے ہوئے ہیں وہ اس کو قبول نہیں کریں گے مگر عنقریب وہ زمانہ آنے والا ہے جو اُن کی غلطی
اُن پر ظاہر کر دے گا۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہیں کیا لیکن خدا اسے قبول
کریگا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دیگا ۔ یہ انسان کی بات نہیں خدا تعالیٰ ۱۳
کا الہام اور رب جلیل کا کلام ہے۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ان حملوں کے دن نزدیک ہیں ۔
مگر یہ حملے تیغ و تبر سے نہیں ہوں گے اور تلواروں اور بندوقوں کی حاجت نہیں پڑے گی بلکہ
روحانی اسلحہ کے ساتھ خدا تعالیٰ کی مدد اترے گی اور یہودیوں سے سخت لڑائی ہو گی ۔ وہ کون ﴿۱۴﴾
ہیں ؟ اس زمانہ کے ظاہر پرست لوگ جنہوں نے بالا تفاق یہودیوں کے قدم پر قدم رکھا ہے اُن
حرام کے ارتکاب سے کوئی کراہت اور نفرت باقی نہیں رہی خدا تعالیٰ کے بزرگ حکم تاویلوں
کے ساتھ ٹال دئے جاتے ہیں۔ ہمارے اکثر علماء بھی اُس وقت کے فقیہوں اور فریسیوں سے
کم نہیں۔ مچھر چھانتے اور اونٹ کو نگل جاتے ہیں ۔ آسمان کی بادشاہت لوگوں کے آگے
بند کرتے ہیں نہ تو آپ اس میں جاتے ہیں اور نہ جانے والوں کو جانے دیتے ہیں۔ لمبی چوڑی
نمازیں پڑھتے ہیں مگر دل میں اُس معبود حقیقی کی محبت اور عظمت نہیں۔ منبروں پر بیٹھ کر بڑی ۱۳
رقت آمیز وعظ کرتے ہیں مگر ان کے اندرونی کام اور ہی ہیں۔ عجیب ہیں اُن کی آنکھیں کہ باوجود
اُن کے دلوں کی سرکشی اور مفسدانہ ارادوں کے رونے کا بہت ملکہ رکھتی ہیں ۔ اور عجیب ہیں انکی
زبانیں کہ باوجود سخت بیگانہ ہونے دلوں کے آشنائی کا دم بھرتی ہیں۔ اسی طرح یہودیت کی
خصلتیں ہر طرف پھیلی ہوئی نظر آتی ہیں ۔ تقویٰ اور خدا ترسی میں بڑا فرق آگیا ہے ۔ ایمانی
کمزوری نے الہی محبت کو ٹھنڈا کر دیا ہے۔ دنیا کی محبت میں لوگ دبے جاتے ہیں اور ضرور تھا
کہ ایسا ہی ہوتا کیونکہ حضرت عالی سیدنا ومولانا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بطور پیشگوئی فرما چکے
ہیں کہ ” اس اُمت پر ایک زمانہ آنے والا ہے جس میں وہ یہودیوں سے سخت درجہ کی مشابہت
پیدا کرلے گی اور وہ سارے کام کر دکھائے گی جو یہودی کر چکے ہیں یہاں تک کہ اگر یہودی ۱۴
سب کو آسمانی سیف اللہ دو ٹکڑے کرے گی اور یہودیت کی خصلت مٹادی جائے گی اور ہر ایک
۱۵) حق پوش دجال دنیا پرست یک چشم جو دین کی آنکھ نہیں رکھتا محبت قاطعہ کی تلوار سے قتل کیا
جائے گا اور سچائی کی فتح ہوگی اور اسلام کے لئے پھر اُس تازگی اور روشنی کا دن آئے گا جو پہلے
وقتوں میں آچکا ہے اور وہ آفتاب اپنے پورے کمال کے ساتھ پھر چڑھے گا جیسا کہ پہلے چڑھ
چکا ہے لیکن ابھی ایسا نہیں ۔ ضرور ہے کہ آسمان اُسے چڑھنے سے روکے رہے جب تک کہ
محنت اور جانفشانی سے ہمارے جگر خون نہ ہو جائیں اور ہم سارے آراموں کو اُس کے ظہور
کے لئے نہ کھو دیں اور اعزاز اسلام کے لیے ساری ذلتیں قبول نہ کر لیں ۔ اسلام کا زندہ ہونا
ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے ۔ وہ کیا ہے؟ ہمارا اسی راہ میں مرنا ۔ یہی موت ہے جس پر
چوہے کے سوراخ میں داخل ہوئے ہیں تو وہ بھی داخل ہوگی ۔ تب فارس کی اصل میں سے ایک
ایمان کی تعلیم دینے و علیم دینے والا پیدا ہوگا۔ اگر ایمان ثریا میں معلق ہوتا تو وہ اُسے اُس جگہ سے بھی
پالیتا ۔ یہ پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے جس کی حقیقت الہام الہی نے اس عاجز پر
کھول دی اور تصریح سے اسکی کیفیت ظاہر کر دی اور مجھ پر خدا تعالیٰ نے اپنے الہام کے ذریعہ
سے کھول دیا کہ حضرت مسیح بن مریم بھی در حقیقت ایک ایمان کی تعلیم دینے والا تھا جو حضرت
موسیٰ سے چودہ سو برس بعد پیدا ہوا۔ اس زمانہ میں کہ جبکہ یہودیوں کی ایمانی حالت نہایت کمزور
ہو گئی تھی اور وہ بوجہ کمزوری ایمان کے اُن تمام خرابیوں میں پھنس گئے تھے جو در حقیقت بے ایمانی
کی شاخیں ہیں ۔ پس جبکہ اس اُمت کو بھی اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے عہد پر چودہ اسو
برس کے قریب مدت گزری تو وہی آفات اِن میں بھی بکثرت پیدا ہوگئیں جو یہ رت پیدا ہوئیں جو یہودیوں میں پیدا
ہوئی تھیں تا وہ پیشگوئی پوری ہو جو ان کے حق میں کی گئی تھی۔ پس خدا تعالیٰ نے ان کے لئے بھی ایک
ایمان کی تعلیم دینے والا مثیل مسیح اپنی قدرت کاملہ سے بھیج دیا۔ مسیح جو آنے والا تھا یہی ہے چاہو تو
قبول کرو۔ جس کسی کے کان سننے کے ہوں سنے۔ یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے اور لوگوں کی نظر میں عجیب۔
اور اگر کوئی اس امر کی تکذیب کرے تو پہلے راستبازوں کی بھی تکذیب ہو چکی ہے۔ یوحنا یعنی یحیی کو
اسلام کی زندگی مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی تجلی موقوف ہے اور یہی وہ چیز ہے جس
کا دوسرے لفظوں میں اسلام نام ہے۔ اسی اسلام کا زندہ کرنا خدا تعالیٰ اب چاہتا ہے اور
ضرور تھا کہ وہ اس مہم عظیم کے روبراہ کرنے کے لئے ایک عظیم الشان کارخانہ جو ہے ہر ایک پہلو
سے مؤثر ہو اپنی طرف سے قائم کرتا ۔ سو اس حکیم و قدیر نے اس عاجز کو اصلاح خلائق کے لئے
بقیه حاشيه
جوز کریا کا بیٹا تھا یہودیوں نے ہرگز قبول نہیں کیا حالانکہ مسیح نے اس کے بارے میں شہادت دی
کہ یہ وہی ہے جو آسمان پر اٹھایا گیا تھا جس کے پھر آسمان سے اُترنے کا پاک نوشتوں میں وعدہ
تھا۔ خدا تعالیٰ ہمیشہ استعاروں سے کام لیتا ہے اور طبع اور خاصیت اور استعداد کے لحاظ سے ایک ۱۶
کا نام دوسرے پر وارد کر دیتا ہے۔ جو ابراہیم کے دل کے موافق دل رکھتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے
نزدیک ابراہیم ہے اور جو عمر فاروق کا دل رکھتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک عمر فاروق ہے۔ کیا
تم یہ حدیث پڑھتے نہیں کہ اگر اس اُمت میں بھی محدث ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کلام کرتا ہے تو وہ
عمر ہے۔ اب کیا اس حدیث کے یہ معنی ہیں کہ محدثیت حضرت عمر پر ختم ہو گئی۔ ہر گز نہیں بلکہ
حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جس شخص کی روحانی حالت عمر کی روحانی حالت کے موافق ہو گئی وہی
ضرورت کے وقت پر محدث ہوگا۔ چنانچہ اس عاجز کو بھی ایک مرتبہ اس بارے میں الہام ہوا تھا
فِيكَ مَادَةً فَارُوقِيَّةٌ - سواس عاجز کو اور بزرگوں کی فطرتی مشابہت سے علاوہ جس کی تفصیل ۱۷
براہین احمدیہ میں یہ بسط تمام مندرج ہے حضرت مسیح کی فطرت سے ایک خاص مشابہت ہے
اور اسی فطرتی مشابہت کی وجہ سے مسیح کے نام پر یہ عاجز بھیجا گیا تا صلیبی اعتقاد کو پاش پاش
کر دیا جائے ۔ سو میں صلیب کے توڑنے اور خنزیروں کے قتل کرنے کے لئے بھیجا گیا ہوں ۔
میں آسمان سے اُترا ہوں اُن پاک فرشتوں کے ساتھ جو میرے دائیں بائیں تھے جن کو
میرا خدا جو میرے ساتھ ہے میرے کام کے پورا کرنے کے لئے ہر ایک مستعد دل میں داخل
کرے گا بلکہ کر رہا ہے اور اگر میں چپ بھی رہوں اور میری قلم لکھنے سے رکی بھی رہے
تب بھی وہ فرشتے جو میرے ساتھ اُترے ہیں اپنا کام بند نہیں کر سکتے اور اُن کے ہاتھ میں
بڑی بڑی گرزیں ہیں جو صلیب توڑنے اور مخلوق پرستی کی ہیکل کچلنے کے لئے دئے گئے ہیں ﴿۱۸﴾