۳۔ زائرین، مسافرین، اور حق کے متلاشی افراد کی رہنمائی
فتح اسلام
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تیسری شاخ اس کارخانہ کی واردین اور صادرین اور حق کی تلاش کے لئے سفر کرنے والے
اور دیگر اغراض متفرقہ سے آنیوالے ہیں جو اس آسمانی کارخانہ کی خبر پا کر اپنی اپنی نیتوں کی
تحریک سے ملاقات کے لئے آتے رہتے ہیں۔ یہ شاخ بھی برابر نشو و نما میں ہے۔ اگر چہ
بعض دنوں میں کچھ کم مگر بعض دنوں میں نہایت سرگرمی سے اس کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔
چنانچه ان سات برسوں میں ساٹھ ہزار سے کچھ زیادہ مہمان آئے ہوں گے اور جس قدر
اُن میں سے مستعد لوگوں کو تقریری ذریعوں سے روحانی فائدہ پہنچایا گیا اور اُن کے
مشکلات حل کر دئے گئے ۔
نازل ہونا ضروری ہے تا دلوں کو حق کی طرف پھیریں سو تم اس نشان کے منتظر رہو۔ اگر فرشتوں کا
نزول نہ ہوا اور ان کے اترنے کی نمایاں تاثیر یں تم نے دنیا میں نہ دیکھیں اور حق کی طرف دلوں کی
جنبش کو معمول سے زیادہ نہ پایا تو تم نے یہ سمجھنا کہ آسمان سے کوئی نازل نہیں ہوا لیکن اگر یہ سب
باتیں ظہور میں آگئیں تو تم انکار سے باز آؤ تا تم خدا تعالیٰ کے نزدیک ایک سرکش قوم نہ ٹھہر و۔
دوسرا نشان یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس عاجز کو اُن نوروں سے خاص کیا ہے جو برگزیدہ
بندوں کو ملتے ہیں جن کا دوسرے لوگ مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ پس اگر تم کو شک ہو تو مقابلہ کے لئے
آؤ اور یقیناً سمجھو کہ تم ہرگز مقابلہ نہیں کر سکو گے۔ تمہارے پاس زبانیں ہیں مگر دل نہیں ۔ جسم
ہے مگر جان نہیں۔ آنکھوں کی پتلی ہے مگر اُس میں نور نہیں ۔ خدا تعالیٰ تمہیں نور بخشے تا تم دیکھ لو۔
تیسرا نشان یہ ہے کہ وہ برگزیدہ نبی جس پر تم ایمان لانے کا دعویٰ کرتے ہو اس پاک
نبی علیہ السلام نے اس عاجز کے بارے میں لکھا ہے جو تمہاری صحاح میں موجود ہے جس پر
آج تک تم نے کبھی غور نہیں کی ۔ سو تم دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نہانی دشمن ہو
کہ اُن کی تصدیق کے لئے نہیں بلکہ تکذیب کے لئے فکر کر رہے ہو ۔ اب بہتیرے تم میں
سے کفر کا فتویٰ لکھیں گے اور اگر ممکن ہوتا تو قتل کر دیتے لیکن یہ حکومت اس قوم کی حکومت
نہیں جو اشتعال میں بہت زیادہ اور سمجھنے میں بہت نالائق اور اخلاقی بردباری سے بہت
پیچھے رہی ہوئی اور یہودیت کی روح کو زندہ کر کے دکھلا رہی ہو۔ یہ حکومت اگر چہ ایمانی
فضیلتوں اور برکتوں کو اپنے ساتھ نہیں رکھتی تا ہم ہیروڈلیس کے عہد حکومت سے جس کے ساتھ
اور ان کی کمزوری کو دور کر دیا گیا اس کا علم خدا تعالیٰ کو ہے۔ مگر اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ زبانی
تقریریں جو سائلین کے سوالات کے جواب میں کی گئیں یا کی جاتی ہیں یا اپنی طرف سے محل اور
موقعہ کے مناسب کچھ بیان کیا جاتا ہے یہ طریق بعض صورتوں میں تالیفات کی نسبت نہایت ﴿۲۳﴾
مفید اور مؤثر اور جلد تر دلوں میں بیٹھنے والا ثابت ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تمام نبی اس طریق کو ملحوظ
رکھتے رہے ہیں اور بجز خدا تعالیٰ کے کلام کے جو خاص طور پر بلکہ قلم بند ہو کر شائع کیا گیا باقی جس
قدر مقالات انبیاء ہیں وہ اپنے اپنے محل پر تقریروں کی طرح پھیلتے رہے ہیں۔ عام قاعدہ ۲۴
بقیه حاشیه
حضرت مسیح بن مریم کا معاملہ پڑا تھا بدرجہا بہتر اور حال کی اسلامی ریاستوں سے بلحاظ امن
اور عام رفاہیت کے پھیلانے اور آزادی بخشنے اور حفاظت اور تربیت رعایا اور انتظام قانون
معدلت اور سرکوبی مجرموں کے بمراتب افضل ہے۔ خدا تعالی کی عمیق حکمت نے جیسا کہ مسیح
کو یہودیوں کے ایام حکومت میں اور اُن کی گورنمنٹ کے ماتحت مبعوث نہیں فرمایا تھا۔ ایسا ہی
اس عاجز کی نسبت بھی یہی مصلحت مرعی رکھی گئی تا سمجھنے والوں کے لئے نشان ہو۔ اگر زمانہ
حال کے منکر میرے ساتھ باستہزاء پیش آویں تو افسوس کا مقام نہیں کیونکہ ان سے پہلے جو
گزرے ہیں انہوں نے ان سے بدتر اپنے وقت کے نبیوں کے ساتھ سلوک کیا مسیح سے بھی ﴿۲۵﴾
بہت مرتبہ ہنسی ٹھٹھا ہوا۔ ایک دفعہ بھائیوں نے ہی جو ایک ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوئے
تھے چاہا کہ اس کو دیوانہ قرار دے کر قید خانہ میں مقید کرا دیں ۔ اور بیگانوں نے تو کئی دفعہ اُس
کو جان سے مار دینے کا ارادہ کیا اور اُس پر پتھر چلائے اور نہایت تحقیر کی نظر سے اُس کے منہ
پر تھوکا بلکہ ایک دفعہ اس کو اپنے زعم میں صلیب پر چڑھا کر قتل کر دیا مگر چونکہ ہڈی نہیں توڑی
گئی تھی اس لئے وہ ایک خوش اعتقاد اور نیک آدمی کی حمایت سے بچ گیا اور بقیہ ایام زندگی بسر
کر کے آسمان کی طرف اُٹھایا گیا ۔ مسیح کے ارادت مندوں اور دن رات کے دوستوں اور
رفیقوں نے بھی لغزش کھائی۔ ایک نے تمیں روپے رشوت لے کر اس کو پکڑوا دیا اور ایک نے
نبیوں کا یہی تھا کہ ایک محل شناس لیکچرار کی طرح ضرورتوں کے وقتوں میں مختلف مجالس
اور محافل میں اُن کے حال کے مطابق روح سے قوت پا کر تقریریں کرتے تھے مگر نہ اس
زمانہ کے متکلموں کی طرح کہ جن کوا ۔ ح کہ جن کو اپنی تقریر سے فقط اپنا علمی سرمایہ دکھلا نام دکھلا نا منظور ہوتا
﴿۲۵﴾ ہے ۔ یا یہ غرض ہوتی ہے کہ اپنی جھوٹی منطق اور سوفسطائی حجتوں سے کسی سادہ لوح کو
اپنے بیچ میں لاویں اور پھر اپنے سے زیادہ جھنم کے لائق کریں بلکہ انبیاء نہایت سادگی
سے کلام کرتے اور جو اپنے دل سے ابلتا تھا وہ دوسروں کے دلوں میں ڈالتے تھے ۔ اُن
۲۶﴾ کے کلمات قدسیہ عین محل اور حاجت کے وقت پر ہوتے تھے اور مخاطبین کو شغل یا افسانہ کی
طرح کچھ نہیں سناتے تھے بلکہ اُن کو بیمار دیکھ کر اور طرح طرح کے آفات روحانی میں
مبتلا پا کر علاج کے طور پر اُن کو نصیحتیں کرتے تھے یا حجج قاطعہ سے اُن کے اوہام کو
رفع فرماتے تھے ۔ اور اُن کی گفتگو میں الفاظ تھوڑے اور معانی بہت ہوتے تھے ۔ سو
یہی قاعدہ یہ عاجز ملحوظ رکھتا ہے اور وار دین اور صادرین کی استعداد کے موافق اور اُن کی
اس کے سامنے اس کی طرف اشارہ کر کے اُس پر لعنت کی اور باقی حواری جو بڑی دوستی کا دم
بھرتے تھے بھاگ گئے اور اپنے دلوں میں مسیح کی نسبت کئی طرح کے شک انہوں نے پیدا
کر لئے لیکن چونکہ وہ راستباز تھا اس لئے خدا نے پھر اس کے کارخانہ کو مرنے کے بعد زندہ کیا۔
مسیح کی دوبارہ زندگی جو عیسائیوں کے خیال میں جمی ہوئی ہے درحقیقت یہ اس کے مذہب کی
زندگی کی طرف اشارہ ہے جو مرنے کے بعد پھر زندہ کیا گیا۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے مجھے بھی
بشارت دی کہ موت کے بعد میں پھر تجھے حیات بخشوں گا۔ اور فرمایا کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کے
مقرب ہیں وہ مرنے کے بعد پھر زندہ ہو جایا کرتے ہیں اور فرمایا کہ میں اپنی چمکار دکھلاؤں
گا اور اپنی قدرت نمائی سے تجھے اُٹھاؤں گا۔ پس میری اس دوبارہ زندگی سے مراد بھی میرے
مقاصد کی زندگی ہے مگر کم ہیں وہ لوگ جوان بھیدوں کو سمجھتے ہیں۔ فقط منه