صفحہ 15 کا حاشیہ
فتح اسلام
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضرورتوں کے لحاظ سے اور اُن کے امراض لاحقہ کے خیال سے ہمیشہ باب تقریر
کھلا رہتا ہے کیونکہ بُرائی کو نشانہ کے طور پر دیکھ کر اس کے روکنے کے لئے نصائح
ضروریہ کی تیراندازی کرنا اور بگڑتے ہوئے اخلاق کو ایسے عضو کی طرح پا کر جو ﴿۲۸﴾
اپنے محل سے ٹل گیا ہو اپنی حقیقی صورت اور محل پر لانا جیسے یہ علاج بیمار کے رو برو
ہونے کی حالت میں متصور ہے اور کسی حالت میں کما حقہ ممکن نہیں ۔ یہی وجہ ہے
کہ خدا تعالیٰ نے چند میں ہزار نبی اور رسول بھیجے اور ان کی شرف صحبت میں مشرف
ہونے کا حکم دیا تا ہر ایک زمانہ کے لوگ چشم دید نمونوں کو پاکر اور ان کے وجود کو ﴿۲۹﴾
اس جگہ یہ عجیب قصہ لکھنے کے لائق ہے کہ ایک دفعہ مجھے علیگڑھ میں جانے کا اتفاق ہوا اور مرض ﴿۲۷﴾
ضعف دماغ کی وجہ سے جس کا قادیان میں بھی کچھ مدت پہلے دورہ ہو چکا تھا میں اس لائق نہیں
تھا کہ زیادہ گفتگو یا اور کوئی دماغی محنت کا کام کر سکتا اور ابھی میری یہی حالت ہے کہ میں زیادہ
بات کرنی یا حد سے زیادہ فکر اور خوض کی طاقت نہیں رکھتا ۔ اس حالت میں علیگڑھ کے ایک مولوی
صاحب محمد اسمعیل نام مجھ سے ملے اور انہوں نے نہایت انکساری سے وعظ کے لئے درخواست
کی اور کہا کہ لوگ مدت سے آپکے شائق ہیں۔ بہتر ہے کہ سب لوگ ایک مکان میں جمع ہوں اور
آپ کچھ وعظ فرماویں۔ چونکہ مجھے ہمیشہ سے یہی عشق اور یہی دلی خواہش ہے کہ حق باتوں کو
لوگوں پر ظاہر کروں اس لئے میں نے اس درخواست کو بشوق دل قبول کیا اور چاہا کہ لوگوں کے
عام مجمع میں اسلام کی حقیقت بیان کروں کہ اسلام کیا چیز ہے اور اب لوگ اُس کو کیا سمجھ رہے ہیں ﴿۲۸﴾
اور مولوی صاحب کو کہا بھی گیا کہ انشاء اللہ اسلام کی حقیقت بیان کی جائے گی لیکن بعد اس کے میں
خدا تعالیٰ کی طرف سے روکا گیا۔ مجھے یقین ہے کہ چونکہ میری صحت کی حالت اچھی نہیں تھی اس
لئے خدا تعالیٰ نے نہ چاہا کہ زیادہ مغز خواری کر کے کسی جسمانی بلا میں پڑوں اس لئے اُس نے
وعظ کرنے سے مجھے روک دیا۔ ایک دفعہ اس سے پہلے بھی ایسا ہی اتفاق ہوا تھا کہ میری ضعف کی
حالت میں ایک نبی گزشتہ نبیوں میں سے کشفی طور پر مجھ کو ۔ بر مجھ کو ملے اور مجھے بطور ہمدردی او ہمدردی اور نصیحت
مجسم کلام الہی مشاہدہ کر کے اُن کی اقتدا کے لئے کوشش کریں ۔ اگر صحبت صادقین میں رہنا
واجبات دین میں سے نہ ہوتا تو خدا تعالیٰ اپنے کلام کو بغیر بھیجنے رسولوں اور نبیوں کے اور طور پر
۳۰ بھی نازل کر سکتا تھا یا صرف ابتدائی زمانہ میں ہی رسالت کے امر کو محدود رکھتا اور آئندہ ہمیشہ
کے لئے سلسلۂ نبوت اور رسالت اور وحی کا منقطع کر دیتا لیکن خدا تعالیٰ کی عمیق حکمت اور
دانائی نے ہرگز ایسا منظور نہیں رکھا اور ضرورت کے وقتوں میں یعنی جب کبھی محبت الہی اور
خدا پرستی اور تقویٰ طہارت وغیرہ امور واجبہ میں فرق آتا رہا ہے مقدس لوگ خدا تعالیٰ سے
بقيه ح حاشيه
کے کہا کہ اس قدر دماغی محنت کیوں کرتے ہو اس سے تو تم بیمار ہو جاؤ گے۔ بہر حال خدا تعالیٰ کی
طرف سے یہ ایک روک تھی جس کا مولوی صاحب کی خدمت میں عذر کر دیا گیا اور یہ عذروا واقعی سچا
تھا۔ جن لوگوں نے میری اس بیماری کے سخت سخت دورے دیکھے ہیں اور کثرت گفتگو یا خوض و فکر
کے بعد بہت جلد اس بیماری کا برانگیختہ ہونا بچشم خود مشاہدہ کیا ہے وہ اگر چہ بباعث نا واقفیت
میرے الہامات پر یقین نہ رکھتے ہوں لیکن ان کو اس بات پر بکلی یقین ہو گا کہ مجھے فی الواقعہ یہی
مرض لاحق حال ہے۔ ڈاکٹر محمد حسین خان صاحب جولاہور کے آنریری مجسٹریٹ بھی ہیں اور اب
تک میرا علاج کرتے ہیں اُن کی طرف سے ہمیشہ یہی تاکید ہے کہ دماغی محنتوں سے تا قیام مرض
بچنا چاہیے اور ڈاکٹر موصوف میری اس حالت کے شاہد اوّل ہیں اور میرے اکثر دوست جیسے
اخویم مولوی حکیم نوردین صاحب طبیب ریاست جموں جو ہمیشہ میری ہمدردی میں بدل وجان
و مال مشغول ہیں اور منشی عبدالحق صاحب اکو نٹنٹ جو خاص لاہور میں سکونت اور تعلق ملازمت
رکھتے ہیں جنھوں نے میری اس بیماری کے دنوں میں خدمت کا وہ حق ادا کیا جس کا بیان میری
طاقت سے باہر ہے۔ یہ سب میرے مخلص میری اس حالت کے گواہ ہیں مگر افسوس کہ
با وجود یکہ ہر ایک مومن حسن ظن کے لئے مامور ہے مولوی صاحب نے میرے اس عذر کو نیک
ظنی سے دل میں جگہ نہیں دی بلکہ غایت درجہ کی بدگمانی کر کے دروغگو کی پر حمل کیا چنانچہ اُن
کی ساری وہ تقریر جس کو ایک ڈاکٹر جمال الدین نام اُن کے دوست نے ان کی اجازت سے