مولوی محمد اسماعیل کے الزامات کا جواب
فتح اسلام
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وحی پا کر نمونہ کے طور پر دنیا میں آتے رہے ہیں اور یہ دونوں قضئے باہم لازم ملزوم ہیں کہ اگر
خدا تعالیٰ کو ہمیشہ کے لیے اصلاح خلائق کی طرف توجہ ہے تو یہ بھی نہایت ضروری ہے کہ ایسے
لوگ بھی ہمیشہ کی لئے آتے رہے لئے آتے رہیں کہ جن کو خدا تعالیٰ نے اپنی خاص توجہ توجہ سے بینائی بخشی ہو اور ۳۲
اپنی مرضیات کی راہ پر ثابت قدم کیا ہو۔ بلاشبہ یہ بات یقینی اور امور مسلمہ میں سے ہے کہ یہ مہم عظیم
اصلاح خلائق کی صرف کاغذوں کے گھوڑے دوڑانے سے رو براہ نہیں ہو سکتی۔ اسکے لئے اسی راہ پر
قدم مارنا ضروری ہے جس پر قدیم سے خدا تعالیٰ کے پاک نبی مارتے رہے ہیں۔ اور اسلام نے ﴿۳۳
بقیه حاشيه
تحریر کر کے لوگوں میں پھیلایا۔ ذیل میں معہ اس کے جواب کے لکھتا ہوں ۔
قولہ میں نے اُن سے (یعنی اس عاجز سے بمقام علی گڑھ ) کہا کہ کل جمعہ ہے وعظ فرمائیے ۔
اس کا انہوں نے وعدہ بھی کیا مگر صبح کو رقعہ آیا کہ میں بذریعہ الہام وعظ کہنے سے منع کیا گیا ۔
میرا خیال ہے کہ یہ سبب عجز بیانی و خوف امتحانی انکار کر دیا۔
اقول مولوی صاحب کا یہ خیال بجز بدگمانی کے جو سخت ممنوعات شرعیہ میں سے ہے اور نیک
سرشت آدمیوں کا کام نہیں اور کوئی اصلیت اور حقیقت نہیں رکھتا ۔ اگر میں صرف علی گڑھ میں
آکر خاص اسی موقعہ پر الہام کا مدعی بنتا تو بیشک بدظنی کرنے کے لئے ایک وجہ ہو سکتی تھی اس
اور بے شک خیال کیا جا سکتا تھا کہ میں مولوی صاحب کے علمی مرتبہ کی علوشان دیکھ کر اور
اُن کے کمالات کی عظمت اور ہیبت سے متاثر ہو کر گھبرا گیا اور عذر پیش کرنے اور ایک حیلہ
تراشنے سے اپنا پیچھا چھڑایا لیکن میں تو اس دعوئے الہام کو علی گڑھ کے سفر سے چھ سات سال
پہلے تمام ملک میں شائع کر چکا ہوں اور براہین احمدیہ کے اکثر مقامات اس سے پُر ہیں۔ اگر
میں تقریر کرنے سے عاجز ہوتا تو وہ کتابیں جو میری طرف سے تقریری طور پر عین مجلس میں اور
ہزار ہا موافقین اور مخالفین کے جلسہ میں قلمبند ہو کر شائع ہوئی ہیں جیسے سرمہ چشم آریہ وہ کیوں
کر میری ایسی ضعیف قوت ناطقہ سے نکل سکتی تھیں اور کیوں کر یہ میرا عالی شان سلسلہ زبانی
تقریروں کا جس میں ہزاروں مختلف طبع اور استعداد آدمیوں کیساتھ ہمیشہ مغز خواری کرنی
اپنا قدم رکھتے ہی اس مؤثر طریق کو ایسی مضبوطی اور استحکام سے رواج دیا ہے کہ اُس کی نظیر
دوسرے مذہبوں میں ہرگز نہیں پائی جاتی ۔ کون اس جماعت کثیر کا دوسری جگہ وجود دکھلا سکتا ہے
۳۴ جو تعداد میں دس ہزار سے بھی زیادہ بڑھ گئی تھی ا زیادہ بڑھ گئی تھی اور کمال اعتقاد اور انکسار اور جانفشانی اور پوری
محویت سے سچائی کے حاصل کرنے اور راستی کے سیکھنے کے لئے آستانہ نبوی پر دن رات پڑی
رہتی تھی بے شک حضرت موسیٰ کو بھی ایک جماعت ملی تھی مگر وہ کیسی اور کس قدر سرکش اور متمرد اور
۳۵) روحانی صحبت اور صدق قدم سے دور اور مہجور رہنے والی تھی اس بات کو بائبل کے پڑھنے والے
بقيه ۔
پڑتی ہے آج تک چل سکتا۔ افسوس ہزار افسوس اس زمانہ کے اکثر مولویوں پر کہ آتش حسد اندر ہی
ے اندر ان کو کھاگئی ہے۔ لوگو کو تو ایمانی خصال اور برادرانہ برتاؤ اور باہم ایک نلی کا ہمیشہ سبقت
دیتے ہیں اور منبروں پر چڑھ کر اس بارے میں کلام الہی کی آیات سناتے ہیں مگر آپ ان حکموں کو
چھوتے بھی نہیں ۔ اے حضرت خدا تعالیٰ آپ کی آنکھ کھولے۔ کیا یہ ممکن نہیں کہ خدا تعالیٰ اپنے
کسی ملہم بندہ کو کسی مصلحت کی وجہ سے ایک کام کرنے سے روک دیوے اور شاید اس روک کا دوسرا
سبب یہ بھی ہو گا کہ تا آپ کی اندرونی خاصیتوں کا امتحان ہو جائے اور جو لوگ آپ کے ہمرنگ اور آپ
کے ہم ظرف ہیں اُن کے مواد خبیثہ بھی اس تقریب سے باہر نکل آئیں۔ رہی یہ بات کہ آپکی عالمانہ
عظمت اور ہیبت سے میں ڈر گیا تو اس کے جواب میں آپ یقیناً سمجھیں کہ جو لوگ تاریکی اور نفسانی
ظلمتوں میں مبتلا ہیں اگر وہ دنیا کے تمام فلسفہ اور طبعی کے جامع بھی ہوں تب بھی میری نگاہ میں ایک
مرے ہوئے کیڑے سے ان کی زیادہ وقعت نہیں ۔ مگر آپ اُس مرتبہ علم کے آدمی بھی نہیں۔ صرف
پورا نے خیالات کے ایک خشک ملا ہیں اور وہی کمینگی جو تاریک خیال ملاؤں میں ہوا کرتی ہے آپ
کے اندر موجود ہے۔ اور آپ کو یاد رہے کہ اکثر میرے پاس ایسے محقق اور جامع فنون اور معلومات
وسیع رکھنے والے آتے اور اسرار معارف سے فائدہ اُٹھاتے رہتے ہیں کہ اگر میں اُن کے مقابل پر
آپکو طفل مکتب بھی کہوں تو اسقدر کلمہ سے بھی آپکو وہ عزت دوں گا جس کے آپ مستحق نہیں۔
اب بھی اگر آپ کی قوت واہمہ فرد ہونے میں نہ آوے اور باطنی کے جذبات کم نہ ہوں تو پھر میں